با مؤکل اعمال بڑے اعمال میں آتے ہیں۔ ان اعمال کے پیچھے جو غیبی طاقتیں ہوتی ہیں، وہ معمولی نہیں ہوتیں۔ بہت طاقتور اور ماہر قسم کے جنات اور مؤکلین ان اعمال کے پیچھے کام کرتے ہیں۔ عموماً سردار جنات ایسے اعمال کے پیچھے ہوتے ہیں جن کے قبیلے میں ہزارہا جنات ہوتے ہیں۔
ہماری درسگاہ میں جو اعمال کروائے جاتے ہیں، وہ مؤکلین کی تسخیر کے نہیں بلکہ ان کی غیبی معاونت کے ہیں۔ جو عامل صاحبِ نظر ہو چکے ہیں، ان کو خوب نظارے بھی ہوتے ہیں۔
چونکہ ان اعمال کے پیچھے بڑے جنات اور مؤکلین ہوتے ہیں، اس لئے اس میں ادب و آداب کا لحاظ، پرہیز کی سخت احتیاط، شرائط کی ہر صورت میں پابندی لازمی ہے۔ ورنہ ان اعمال میں نقصان بھی ہوتا ہے۔ خصوصاً ان اعمال کو ناجائز استعمال کرنے والے مؤکلین کی سزا سے نہیں بچ سکتے اور اپنا جسمانی و مالی نقصان کروا بیٹھتے ہیں۔ اس لئے ان اعمال کو وہی عاملین سیکھیں، جو بڑوں کے ساتھ کام کرنے کے آداب سے واقف ہوں اور سمجھ بھی رکھتے ہوں۔ ایسا نہ ہو کہ چھوٹے چھوٹے کاموں کے لئے ان کو تکلیف دیں اورپھر اپنا نقصان کروا بیٹھیں۔

ان اعمال کی اجازت تین طرح سے دی جاتی ہے۔ 
اول) اجازت کے بعد مکمل چلّہ بھی کیا جائے۔ یہ طریقہ ہر اس شخص کے لئے ہے، جو عمل کرنا چاہتا ہے اور تمام شرائط بھی پوری کرتا ہے۔
دوم) خاص اجازت کے ساتھ مختصر عمل کیا جائے۔ یہ طریقہ صرف عاملین کے لئے ہے یا ان افراد کے لئے جن کی روحانی طاقت زیادہ ہو۔
سوم) صرف خاص اجازت دی جائے۔ یہ طریقہ صرف ان عاملین کے لئے ہے جنہوں نے بڑے اعمال کی چلہ کشی کی ہوئی ہے اور وہ اس عمل کے بھاری ہتھیاروں کو اٹھانے کی طاقت رکھتے ہیں۔

ہر بامؤکل عمل کی فیس مقرر ہے۔ جو کرنا چاہیں، وہ رابطہ کرکے مزید تفصیلات پوچھ سکتے ہیں۔

نوٹ: با مؤکل اعمال وہی عامل حضرات کر سکتے ہیں جنہوں نے اسی عمل کا سادہ عمل کیا ہو۔ درسگاہ کے ناظم یا نائب ناظم جس کو بامؤکل عمل دینے کا فیصلہ کریں گے، صرف انہی افراد کو دیا جائے گا۔ باقی سب سے معذرت۔ بامؤکل اعمال کے لیے صرف درسگاہ کے ناظم یا نائب ناظم  سے ہی رابطہ کیا جائے۔


چہل کاف بامؤکل

سخت جنات و جادو سے نجات اور ہر مقصد کے حصول کا مجرب عمل۔

 


آیت قطب بامؤکل

جنات، شیاطین، جادو سے نجات اور مقاصد کے حصول کا مجرب عمل۔

 


آیت الکرسی بامؤکل

شریر جنات و شیاطین کے خلاف انتہائی مضبوط روحانی ہتھیار جو علاج کے ساتھ حفاظت کے لیے بھی مجرب ہے۔  


سورۃ مزمل با
مؤکل

 بڑے جنات، شیاطین و جادوگروں کے خلاف روحانی ہتھیار۔ ایک مضبوط علاج اور مضبوط دفاع بھی۔
 


سورۃ اخلاص بامؤکل ۲

دشمن چاہے انسانی ہو یا جناتی، ان سے نجات کا مجرب عمل۔ خاص کر جادوگروں کو سبق سکھانے کا مجرب عمل ہے۔ 


سورۃ اخلاص با
مؤکل ۱

 جنات وجادو سے نجات،دنیاوی ہر مقصد کے حصول کا مجرب عمل۔

  


سورۃ جن بامؤکل

جنات کے خلاف علاج اور حصار میں بہت مضبوط عمل ہے۔ اس سے آگے اور کوئی عمل نہیں ہے۔ 


سورۃ فیل بامؤکل

 جنات وجادو سے نجات،دنیاوی ہر مقصد کے حصول کا مجرب عمل۔
 


سورۃ یٰسین با
مؤکل

روحانی ترقی، ہر کام میں آسانی اور ہر دنیاوی مقصد کے حصول کا عمل۔
 


اللہ الصمد
بامؤکل

تسخیر اور حاجات پوری ہونے کا لاجواب عمل ہے۔

 


سلام قولا من رب
 رحیم
بامؤکل

تسخیر کے لیے بے مثال عمل ہے۔ جسم کے تمام دردوں سے نجات کے لیے مفید ہے۔ 


سورۃ کوثر با
مؤکل

دشمن، واپسی سحر اور رزق کی فراخی کا خاص عمل ہے۔

 


حسبنا اللہ و نعم
 الوکیل بامؤکل

ہر کام میں آسانی اور ہر مقصد کے حصول کا مجرب عمل۔
 


بسم اللہ بامؤکل

ہر کام میں آسانی ، رحمت، برکت اورہر مقصد کے حصول کا مجرب عمل۔
 


آیت کریمہ بامؤکل

مشکل سے مشکل کام کو آسان کرنے کا مجرب ترین عمل۔

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان -- 2019



Subscribe for Updates

Name:

Email: