دارالعمل چشتیہ کے
مختلف شعبوں میں سے ایک شعبۂ شادی ہے۔ اس
شعبہ کا مقصد فلاحی طور پر اچھی اور مناسب جگہ رشتہ نہ ہونے سے پریشان خواتین و
حضرات کی مدد کرنا ہے۔ اس شعبے میں صرف سنی فیملیز کے رشتہ کروانے
میں مدد کی جاتی ہے۔ یہ
شعبہ دارالعمل چشتیہ ٹرسٹ کے زیرِ سایہ کام کرتا ہے۔ اس
لیے رشتہ کروانے کی کوئی فیس مقرر
نہیں ہے نہ ہی کوئی ممبرشپ فیس ہے۔ صرف ایک بار شادی فارم پُر کرکے دینا ہوتا ہے۔
رشتہ ہونے پر جو خوشی سے ٹرسٹ کے لیے دینا چاہیں، دے
سکتے ہیں، پر لازمی نہیں ہے۔
ادارے کا کوئی نمائندہ رشتہ دکھانے ساتھ نہیں جاتا۔ جس طرح کا رشتہ آپ
کو مطلوب ہے، جب وہ
رشتہ مل جاتا ہے تو کوائف بتا کر ایک دوسرے کو فون نمبرز دے
دیے جاتے ہیں۔ اس کے بعد کی تحقیق کرنا آپ کی اپنی ذمہ داری ہے۔ ادارہ کسی بھی طرح
کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔
شادی فارم حاصل کرنے کے لیے درج ذیل لنکس کو کلک کرکے فارم ڈاؤنلوڈ
کر سکتے ہیں۔ فارم کو پرنٹ کرنے کے بعد پُر کرکے ادارے کو واپس ارسال کر دیں۔ اندرونِ پاکستان اصل فارم ارسال کریں۔
بیرونِ ممالک والے کوشش کریں کہ اصل فارم ارسال کریں۔ اگر ممکن نہ ہو تو فارم پُر
کرکے اس کو اسکین کرکے ایمیل کر دیں۔
شریف گھرانوں کے ہر ذات، برادری کے رشتے درکار ہیں۔ صرف سنجیدہ
خواتین و حضرات اعتماد سے رابطہ کریں۔
اگر آپ کا اپنا رشتہ، بہن بھائیوں کا، بیٹے بیٹیوں کا نہیں ہورہا اور پریشانی ہے تو
اعتماد سے رابطہ کریں۔
|
|
|
|
|
کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان -- 2024