ذرائع حصول علم میں سے کتاب اور لائبریری ایک ایسا ذریعہ ہے جس کی افادیت اور اہمیت سے انکار ممکن نہیں ۔ لہٰذا کسی تعلیمی ادارے کو لائبریری کے بغیر مکمل نہیں کہا جاسکتا ۔ اسی ضرورت کے پیش نظر ادارہ دارالعمل چشتیہ نے 2005ء میں ایک پرائیویٹ لائربیری قائم کی۔ یہ لائبریری مطالعہ کی سہولت سے آراستہ ہے۔ لائبریری میں وہ تمام مواد موجود ہے جو کہ تحقیقی اور علمی پیاس بجھانے والے کو سیراب کرتا ہے ۔ کثیر تعداد میں جدید اور قدیم کتب ہر ماہ خریدی جاتی ہیں۔ ادارہ لائبریری کو جدید خطوط پر استوار کر نے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔ ادارے کو اایسے مخیر حضرات بھی درکار ہیں جو وقتاً فوقتاً کتب کی خریداری میں معاونت فرمائیں اوراپنے عطیات بھی جمع کروائیں اور مزید یہ کہ جن حضرات یا اداروں کے پاس قدیم اور خستہ حال کتب ہوں وہ ایسی کتب کو لائبریری کے لئے ہدیۃً یا کم قیمت پرعنایت فرما کر علم پھیلانے میں حصہ ڈالیں۔ اصلاحی، علمی، فقہی، ادبی، ،تحقیقی، طبی اور جدید سائنسی موضوعات پر ذخیرہ کتب لائبریری کی زینت ہے۔ تمام مکاتبِ فکر کی کتب حق کے متلاشی کی مکمل رہنمائی کرتی ہیں ۔ الحمد اللہ مختلف رسائل کی لائبریریوں میں دارالعمل چشتیہ کی لائبریری کا شمار اہم لائبریری میں ہوتا ہے۔ بالخصوص رسائل وجرائد میں لائبریری کو منفرد مقام حاصل ہے۔ لائبریری میں کم و بیش 200سے زائد رسائل وجرائد آتے ہیں جو انتہائی اہم اور وقیع مضامین کے حامل ہیں۔ درسی کتب کی معتبر اور مستند شروحات ہونے کے ساتھ ساتھ عربی، فارسی، اردو اور انگریزی زبانوں میں قدیم و جدیدعلوم کی نایاب کتب موجود ہیں۔ قارئین کو مطلوبہ مواد کے حصول کے لیے فوٹو سٹیٹ بھی مہیا کی جاتی ہیں۔ ہر سال مختلف رسائل کی فائل مکمل کی جاتی ہے۔

لائبریری میں موجود کتب، رسائل، پوسٹرز اور پمفلٹ کی تفصیل
 

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2024

Subscribe for Updates

Name:

Email: