دارالعمل چشتیہ فلاحی مرکز کا مقصد ایسے ضرورت مندوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے مخیر حضرات کو متوجہ کرنا ہے، جن لوگوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں یا پھر وہ کسی پر اپنی ضرورت ظاہر نہیں کرتے۔ مدد کرنے والے اور مخیّر حضرات اعتماد کے ساتھ فلاحی مرکز کے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں۔ جس مد میں آپ تعاون کرنا چاہیں، اس میں کر سکتے ہیں۔ پوری ایمانداری کے ساتھ اسی مد میں آپ کے تعاون کو خرچ کیا جائے گا۔ آپ درج ذیل مدوں میں تعاون کر سکتے ہیں

 زکوٰۃ کی مد میں رقم و اشیاء دینا

زکوٰۃ کی مد میں دینے والوں سے گذارش ہے کہ پہلے مسئلہ معلوم کر لیں کہ جس مد میں آپ زکوٰۃ دینا چاہتے ہیں ، اس مد میں زکوٰۃ دی جا سکتی ہے یا نہیں؟ کیونکہ بہت سی ایسی مدیں ہیں، جن میں زکوٰۃ ادا کرنے سے زکوٰۃ ادا نہیں ہوتی۔ زکوٰۃ ایک اہم فریضہ ہے اور اس کے نازک مسائل کے پیش نظر بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ آج کل بہت سے حضرات زکوٰۃ ادا کر رہے ہیں، مگر وہ یہ نہیں جانتے کہ ان کی ادا کردہ زکوٰۃ ادا نہیں ہوئی۔ زکوٰۃ میں ملکیت شرط ہوتی ہے۔ ہسپتالوں، تنظیموں، دیگر فلاحی اداروں کو عموماً زکوٰۃ دینے سے زکوٰۃ ادا نہیں ہوتی کیونکہ وہاں صحیح مستحق کا شرعی اصولوں کے مطابق خیال نہیں رکھا جاتا۔ ہم نے باقاعدہ تحقیق کی ہے اور اسی تحقیق کی بنا پر یہ جملہ لکھا ہے۔ اگر آپ کو دینی ہی ہے تو پہلے اچھی طرح سمجھیں کہ وہ لوگ زکوٰۃ کے مستحق کا تعین کیسے کرتے ہیں؟ نیز کسی عالم یا مفتی کی ان سے فون پر بات کرایئے تاکہ وہ بات کر کے آپ کو بتائیں کہ فلاں ادارہ یا تنظیم کا اصول ٹھیک ہے۔
سب سے بہتر یہ ہے کہ آپ خود مستحق کو ڈھونڈیں اور اس کو زکوٰۃ ادا کریں۔ جن پر زکوٰۃ فرض ہو، ان پر اس کا بنیادی علم بھی فرض ہوتا ہے۔ اس لئے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ زکوٰۃ کون لے سکتا ہے اور کون نہیں لے سکتا۔

آپ ہمارے ادارے میں اعتماد  سے زکوٰۃ، صدقات، خیرات، فطرانہ، واجب قربانی کی رقم وغیرہ دے سکتے ہیں۔ اور اگر آپ کسی خاص مد میں چاہتے ہیں کہ ادا شدہ رقم استعمال ہو جیسے کسی مستحق کا علاج معالجہ، کسی مستحق کی شادی کے اخراجات، تعلیم کے لئے مدد، گھر کا ماہانہ راشن، عالم بننے والے نیک طالب علم کی مدد، کسی کے قرض کی ادائیگی، کسی کو عمرہ کرانا، کسی کو حج کرانا وغیرہ، تو رقم ادا کرتے ہوئے اس کی وضاحت کر سکتے ہیں۔

کیا آپ بلاؤں سے بچنا چاہتے ہیں؟
کیا آپ چاہتے ہیں کہ مصیبتیں آپ سے دور رہیں؟


صدقہ جاریہ  
 خیرات اللہ کا پسندیدہ عمل  
صدقہ سے  مصیبت دور ہو  
خیرات کی فضیلت  
زکوٰۃ - فوائد و احکام  
اپنے صدقات ضائع نہ کریں  

 قریبی مستحق تلاش کریں  
زکوٰۃ کس مد میں دینا چاہئے؟  
زکوٰۃ دینے میں کوتاہی  
قربانی کرنے میں کوتاہی  
صدقہ کی تعریف اور اقسام  
خیرات، صدقہ اور نذرونیاز  

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2024

Subscribe for Updates

Name:

Email: