Ruhani Darsgah

یہ شعبہ 1996 میں قائم کیا گیا۔ یہ شعبہ روحانی و مخفی علوم سکھانے کا شعبہ ہے۔ الحمد للہ کثیر تعداد میں طالبین علومِ روحانیات ، روحانی علوم سیکھ چکے ہیں اور سیکھ رہے ہیں۔ ابتدا سے انتہا تک تمام منازل نگرانی میں طے کروائی جاتی ہیں۔ روحانی تشخیص کرنا، جادو اور جنات کا علاج کرنا، حب و بغض کے عملیات، جسمانی بیماریوں کا روحانی علاج، حصارات اور دفاع کے کثیر اعمال، دشمن سے نمٹنے اور نجات کے اعمال، انسانی اور جناتی جادوگروں سے مقابلہ کرنا، علم الاعداد، علم النقوش، علم الساعات اور بہت کچھ سکھایا جاتا ہے۔ جو لوگ چلہ کشی نہیں کر سکتے، ان کے لئے نقد صدقہ ادا کرکےسیکھنے کا بھی انتظام ہے۔ کئی اعمال ہیں جو نقد صدقہ ادا کرکے لئے جا سکتے ہیں۔ نیز روحانی عاملین جو بنیادی درجہ حاصل کر چکے ہوں، ان کو بڑے بامؤکل اعمال بھی کروائے جاتے ہیں۔ اور  کئی دوسرے اعمال، جو شرعاً جائز ہیں، بھی سکھائے جاتے ہیں جو تجربے میں بہت مفید ثابت ہوئے ہیں۔

 ہماری درسگاہ میں مسلکی اختلافات سے بالاتر ہو کر روحانی علوم کی تعلیم دی جاتی ہے۔  آئیے، روحانی علوم کی سیکھ کر بلا تفریق مسلک، انسانیت کی خدمت کیجئے۔

درسگاہ میں ہر کوئی داخلہ لے سکتا ہے۔داخلہ کے لئے شرائط اور داخلہ فارم ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے نیچے دئے گئے لنکس پر جائیں۔

داخلہ فارم درسگاہ میں داخلہ کی شرائط
   
روحانی علوم سکھانے والے جعلی لوگوں سے ہوشیار رہیں

ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے اور اس کے ثبوت بھی کہ کچھ لوگ ہماری روحانی درسگاہ کی نقل کرکے اعمال سکھا رہے ہیں۔ ہماری ویب سائٹ سے ہی مواد نقل کر رہے ہیں۔ ہمارے کورسز اور عملیات کے نام سے ہی اشتہار دے رہے ہیں۔ جتنا مواد ہم نے اپنی روحانی درسگاہ کی ویب سائٹ پر کسی عمل کا دیا ہے، وہی انہوں نے بھی دیا ہے۔ جس عمل کا ہم نے نہیں دیا، اس کا انہوں نے بھی نہیں دیا۔ صرف نام لکھا ہے۔ یہ سب سے بڑی نشانی ہے ان کے بے علم اور جعلی عامل ہونے کی۔ استاد تو بہت مقدس درجہ ہوتا ہے۔ ایسے جعلی عامل کیسے استاد کا درجہ پا سکتے ہیں، جن کی بنیاد ہی نقل اور جھوٹ پر ہو۔
تمام قارئین سے گذارش ہے کہ انٹرنیٹ پر یا دیگر کسی بھی جگہ ہماری نقل کردہ مواد، اعمال یا کورس کے بارے میں پڑھیں تو ہمیں اس کی اطلاع کریں۔

 
درج ذیل طریقوں پر اعمال سکھائے جاتے ہیں

بہت سے احباب مسلسل رابطہ کرتے رہتے ہیں اور غیبی مخلوق کو دیکھنے اور بات چیت کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔کچھ نے روحانی درسگاہ سے عمل کیے ہوئے ہوتے ہیں تو کچھ نے کہیں اور سے۔ کچھ یہ سمجھ کر عمل کر رہے ہوتے ہیں کہ ’’عمل کروں گا تو جن سامنے حاضر ہو جائے گا اور میں جو کام اس کو کہوں گا، وہ کرے گا۔

ظاہری وباطنی سماعت و بصارت کھولنا

کورس کرنے سے قبل درسگاہ میں داخلہ لینا شرط ہے۔ درسگاہ میں کئی علوم پر مشتمل کورسز کروائے جاتے ہیں۔ ہر کورس کی فیس مقرر ہے اور الگ الگ دورانیہ ہے۔ چند کورسز میں طالب علم کی روحانی حیثیت کو دیکھتے ہوئے اعمال اور دورانیہ میں کمی بیشی بھی کی جاتی ہے۔

کورسز

خزینۂ روحانیات کے ممبران کے لیے اعمال

عوام کے لیے اعمال

خواتین کے لیے اعمال

مفتیان اور علمائے کرام کے لیے اعمال

روحانی درسگاہ  کے طالب علموں کے لیے اعمال

بغیر فیس والے اعمال

سال میں کئی خاص اوقات آتے ہیں جو عملیات کی زکوٰۃ کے لئے بہت مفید ہوتے ہیں۔الحمد للہ کافی عرصہ سے ان خاص اوقات میں عملیات کروانے کا سلسلہ چل رہا ہے۔ چند اھم اور خاص اوقات یہ ہیں:۔

نو روز

سورج گرہن

چاند گرہن

خاص خاص اوقات کے اعمال

درج ذیل مہینوں میں چند خاص اعمال کروائے جاتے ہیں

صفر المظفر محرم الحرام
رمضان المبارک ربیع الاوّل
خاص خاص مہینوں کے اعمال
     
با مؤکل اعمال کے عامل بنیں نورانی اعمال کے عامل بنیں
اعمال اولیائ کے عامل بنیں علوی اعمال خاص خاص اعمال

اعمال سکھانے کے ساتھ ساتھ عملیات کے فن پر مختلف مضامین ماہنامہ خزینہ روحانیات میں شائع کئے جاتے ہیں۔ وہ مضامین  اور مزید کئی مضامین روحانی علوم کے طالبین کے لیے ویب سائٹ پر دیے گئے ہیں۔

عملیات پر ہونے والے اعتراضات کے مدلل جوابات دئے گئے ہیں تاکہ اس فن سے تعلق رکھنے والے حضرات اعتراض کرنے والوں (عوام و خواص) کو تسلی بخش علمی جواب دے کر مطمئن کر سکیں۔

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2024

 

Subscribe for Updates

Name:

Email: