Subscribe for Updates

Name:

Email:


 

 

 

 

 

 

 

 




 

 

شرعی راہنمائی

شرعی راہنمائی کیوں ضروری ہے؟ اور یہ کیسے اور کس سے حاصل کی جائے؟
دارا لافتاء کا مقصد: عوام وخواص کو ان کے معاملات میں شرعی حوالے سے باضابطہ راہنمائی فراہم کرنا۔
 عوام الناس کی فکری و اعتقادی رہنمائی اورراہ راست سے ہٹے ہوئے افکار ونظریات کی سنجیدہ علمی انداز میں نشاندہی۔
 حق بات کی حکمت و بصیرت کے ساتھ اچھے انداز میں پیش کش۔
فتویٰ کیا ہے؟ اسلام ایک ہمہ گیر اور دائمی نظام حیات کا نام ہے ،ا س نے اپنی شان ہمہ گیری اوردوامی حیثیت کی بقا ءکی خاطر اپنے اندر ایسی لچک اور گنجائش رکھی ہے کہ ہردوراور ہر جگہ میں انسانی ضروریات کا ساتھ دے سکے ،یہی وجہ ہے کہ ہر دور اور ہر زمانہ میں قرآن وحدیث پر گہری نظر رکھنے والے علماءربانیین اور مفتیان شرع متین کی ایک ایسی جماعت پیدا ہوتی رہی جس نے کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ کی روشنی میں ان نت نئے مسائل کا حل پیش کیا تاکہ امت کا کوئی فرد دن ورات کے ان پیش آمدہ مسائل میں کہیں الجھائو کا شکا ر نہ ہوجائے، بلا شبہ زمانہ کی تبدیلی اور احوال کے فرق اور ضرورتوں وتقاضوں کے تحت آنے والے نئے پیچیدہ مسائل کا فقہی اصول وضوابط کی روشنی میں حل کرنے کا نام ہی فتوی ہے۔
فتوی کا دائرہ کار: فتوی کا تعلق انسانی زندگی کے کسی پہلو کے ساتھ خاص نہیں بلکہ انسانی زندگی کے ہر مرحلہ میں ایک مصلح اور نگران کی حیثیت رکھتا ہے ،انسان کے عقائدونظریات ،اس کے ذاتی زندگی کے نجی پہلو ،خاندانی زندگی کے مختلف مراحل ،اس کی معاشی ومعاشرتی زندگی کے مختلف مظاہر ومسائل ،اس کی زندگی کے قانونی پہلو یا اس کی اخلاقی قدریں ،ملک چلانے کے اصول اور بین الاقوامی تعلقات کے نشیب وفراز ،صلح وجنگ سے متعلق ہدایات بھی فتوی کے حدود سے باہر نہیں حتی کہ مستقبل میں ایک معتدل نظام حیات اورانسانیت کی پر امن اور مبنی بر انصاف بقاء کے لئےشریعت کا یہ سلسلہ ازحد ضروری ہے۔
دار الافتا ء کی اہمیت: شرعی احکام اور مسائل دینیہ سے آگاہی ہر مسلمان مردوعورت کی اولین ضرورت ہے اور اس کی زندگی پر فقہی احکام ومسائل کا گہرا اثر مرتب ہوتا ہے ،بہت سے نیک لوگ جو شریعت کے سانچے میں ڈھل کر زندگی گزارنا چاہتے ہیں وہ قدم بہ قدم شرعی راہنمائی کے محتاج ہوتے ہیںلہٰذا کسی مستند دارالافتاء سے شرعی راہنمائی لینا ضروری ہے۔

ہر قسم کے شرعی مسائل کے حل کیلئے درج ذیل مفتیان کرام سے ان کے اوقات
 میں رابطہ فرمائیں۔ ان اوقات کے علاوہ رابطہ ہرگز نہ کیجئے۔ بذریعہ کال، ای
 میل، ڈاک، فیکس، واٹس ایپ سوالات کے جوابات دئیے جاتے ہیں۔
 

حظرو اباحت

معاشرت زندگی

معاملات

عبادات

جدید فقہی مسائل مذہب عقائد آداب
  عقوبات طہارت و نجاست تاریخ

مفتیان کرام سے رابطے کے لیے درج ذیل لنک کو کلک کریں۔

https://darulamal.org/islamicguidance/muftian
_contacts.htm

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2024