Chand Girhan
in 2025

7-8 September'2025

 

Chand Girhan
in 2026

2-3 March'2026
27-28 August'2026

 

Chand Girhan
in 2027

20-21 Februay'2027
18-19 July'2027

 

Chand Girhan
in 2028

11-12 January'2028
6-7 July'2028
31 Dec'2028-1 Jan'2029

 

Chand Girhan
in 2029

25-26 June'2029
20-21 December'2029

 

Chand Girhan
in 2030

15-16 June'2030
9-10 December'2030

 

Upcoming
Chand Girhan in 20
25
13-14 Mar'2025

چاند گرھن کا وقت عملیات کی زکوٰۃ نکالنے کے لیے ایک خاص وقت ہے۔ جس بھی عمل کی زکوٰۃ اس وقت نکالی جاتی ہے، اس کا انسان عامل بن جاتا ہے۔ صرف ایک بار کے عمل سے ہی عامل بن جاتا ہے۔ اس عمل کی قوت ایک سال تک عامل کے پاس رہتی ہے۔ اگر ایک سال گذر جائے اور دوبارہ زکوٰۃ نہ نکالی جائے تو عمل باطل ہو جا تا ہے۔

اہم بات : چاند گرھن میں جن اعمال کی زکوٰۃ نکالی جاتی ہے، وہ سورج گرھن میں نکالی گئی زکوٰۃ کے مقابلے میں کمزور ہوتے ہیں۔ چاند گرھن میں ایسے اعمال کی زکوٰۃ نکالنے کی کوشش کی جائے جو خاص کر محبت، تسخیر اور شفائے امراض کے لیے استعمال ہوتے ہوں۔

عاملین اور طالبِ علوم روحانیات اس وقت کا شدت سے انتظار کرتے ہیں تاکہ طویل قسم کی پرہیزوں والی چلہ کشی کی بجائے ایک ہی وقت میں عمل کرکے کسی خاص عمل کا عامل بنا جا سکے۔ اور ایک سال تک اس کو استعمال بھی کیا جا سکے۔

گرھن کے وقت میں اعمال کرنے کے لیے ہمارے ادارے کے سرپرست جناب خالد مقبول صاحب مد ظلہ کا فرمانا ہے کہ اصل گرھن کے اعمال کا فائدہ اس وقت ہوتا ہے، جب جس جگہ عمل کیا جا رہا ہو، اس جگہ پر گرھن لگا ہوا ہو اور اگر نظر بھی آ رہا ہو تو سونے پہ سہاگہ والی بات ہوتی ہے۔ اگرچہ اگر ایسے علاقے میں عمل کیا جائے، جس میں گرھن نہیں لگا تو عمل ہو جاتا ہے، مگر تاثیر میں فرق ہوتا ہے۔ زیادہ تاثیر اسی عمل کی ہوتی ہے، جو گرھن لگنے والے علاقے میں کیا جائے۔

چاند گرھن کے وقت کوئی بھی فرد مختلف اعمال کی زکوٰۃ ادا کر سکتا ہے بشرط یہ کہ اس کو مکمل طریقہ معلوم ہو اور اجازت ہو۔ روحانی درسگاہ، دارالعمل چشتیہ، لاہور کئی سالوں سے اس خاص وقت میں مختلف قسم کے اعمال کی زکوٰۃ نکلوا رہی ہے اور زکوٰۃ نکالنے والے افراد اس بات کے گواہ ہیں کہ کس طرح ایک ہی دن عمل کرکے انہوں نے کیا کچھ پایا اور جو حاصل کیا، اس کو بھرپور طریقے سے ایک سال تک استعمال بھی کیا۔ خود بھی فیض یاب ہوئے اور سائلین کو بھی فیض یاب کیا۔

روحانی درسگاہ کی طرف سے درج ذیل اعمال کی زکوٰۃ نکلوائی جا رہی ہے۔  جس عمل کی زکوٰۃ نکالنی ہو، اس کو منتخب کرکے روحانی درسگاہ سے رابطہ فرمائیں۔ ایک وقت میں زیادہ اعمال نہیں کیے جا سکتے۔ زیادہ سے زیادہ تین اعمال کو منتخب فرمائیں۔ پھر درسگاہ سے رابطہ کرنے پر آپ کو بتایا جائے گا کہ کیا یہ اعمال گرھن کے وقت میں پورے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ جو اعمال اس خاص وقت میں کروائے جاتے ہیں، ان کی مکمل تفصیل کے لیے اس صفحے کے آخر میں دیے گئے لنکس پر جائیں۔  

ان اعمال کے علاوہ بھی کئی اعمال ہیں، مگر وہ عوام کے لیے نہیں۔ وہ تمام غیر قرآنی و غیر مسنون ہیں لیکن شرعًا جائز ہیں۔ کسی قسم کا شرکیہ کلام نہیں اور نہ ہی کوئی ایسا کام یا عمل کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے اس کو حرام کہا جائے۔ علمائے کرام کی سرپرستی میں ایسے اعمال کی زکوٰۃ نکلوائی جاتی ہے۔ ان اعمال کی زکوٰۃ نکلوانے کا درسگاہ کے ناظم سے بالمشافہ ملنا یا فون پر بات کرنا ضروری ہے۔ ان کو اگر مطمئن کیا تو ہی مزید بات آگے بڑھے گے۔ مطمئن نہ کرنے کی صورت میں معذرت کر لی جائے گی۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی سفارش قبول نہیں کی جاتی۔ زیادہ تر ان خاص اعمال میں حب کے اعمال ہیں اور عمومًا لوگ حب کے اعمال کو غلط استعمال کر جاتے ہیں۔ اس لیے ہماری درسگاہ میں اس سلسلے میں بہت احتیاط کی جاتی ہے۔

نوٹ: ادارہ سے اجازت لے کر جس عمل کی گرہن میں زکوٰۃ ادا کی ہو،اگرعامل اُسی عمل کی تجدید آنے والے گرہنوں میں کرنا چاہے تو اس کواجازت کی تاریخ سے لے کر گیارہ ماہ تک جتنے بھی گرہن آئیں گے،ان میں بغیر فیس زکوٰۃ ادا کرسکتا ہے۔ صرف اطلاع کرنا ضروری ہے۔ گیارہ ماہ کے بعد اگر کسی بھی گرہن میں اِسی عمل کی زکوٰۃ ادا کرنا چاہیں تو دوبارہ فیس ادا کرنا ہو گی۔

چاند گرھن میں سکھائے جانے والے اعمال کی تفصیل

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2024




 

Subscribe for Updates

Name:

Email: