علم الدفاع
(ماہر کورس)۔
Ilm-ud-Difaa Course (Mahir
Course)
ماہر کورس صرف ان عاملین کے لیے ضروری ہے جو جنات اور جادو کا عرصہ سے علاج کر رہے
ہیں اور جنات و شیاطین کو جلانے والے اعمال بھی کرتے ہیں یا زیادہ تر علاج ہی ان سے
کرتے ہیں۔ مثلاً بہت سے عاملین ھانڈی سے جادو اور جنات کا علاج کرتے ہیں اور اکثر
مریضوں کا ھانڈی کے عمل سے علاج کرتے ہیں۔ اکثر کی زندگی میں عامل اور ان کے اھل و
عیال کو جنات و شیاطین انتقام کا نشانہ بناتے ہیں اور بہت نقصان دیتے ہیں۔
موت کے بعد تو عامل کے اھل و عیال کو بہت سخت انتقام کا نشانہ بناتے ہیں۔ ایسے
عاملین کو اپنی زندگی میں مضبوط دفاعی اعمال سیکھنے چاہئیں تاکہ وہ اور ان کی اولاد
محفوظ رہ سکے۔
اس کورس میں عامل کا دفاع بہت
مضبوط کیا جاتا ہے۔
جلالی اور جمالی چلوں کو کرتے وقت مضبوط حصار کی ضرورت ہوتی
ہے جو اس کورس کو کرنے سے حاصل ہو جاتا ہے۔ یہ
کورس کرنے کے بعد عامل کو مخفی مخلوق کے ذریعے دفاعی قوت حاصل ہوجاتی ہے جس کی وجہ
سے مخالف جنات و
شیاطین عامل سے ڈرنا شروع کر
دیتے ہیں اور غیبی مخلوق پرعامل کی ہیبت بیٹھ جاتی ہے۔
جنات عامل کا مقابلہ کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ ایسا عامل اگر کسی سخت
مریض پر ہاتھ ڈالے تو جلد اس کو شفاء ملتی ہے۔ عامل کا لگایا ہوا حصار عام جنات و
شیاطین نہیں توڑ سکتے۔ اس کورس کو کرنے کے بعد عامل دور والے مریضوں کا بھی
حصار لگا سکتا ہے۔
اس کورس میں دس چلّے کروائے جاتے ہیں۔ باپرہیز چلّے کرنے ہوتے ہیں۔ کورس
مکمل کرنے پر عامل دوسرے لوگوں کو بھی کئی طرح کے حصار کا عامل بنا سکتا ہے۔
کورس کی
فیس 10000 روپے ہے۔
کورس کا کم از کم دورانیہ 12ماہ ہے۔
کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان -- 2021