علم الدفاع کورس (ابتدائی کورس)۔
Ilm-ud-Difaa Course (Ibtadai Course)

علم الدفاع کورس میں دو طرح کے کورس کروائے جاتے ہیں۔ ایک ابتدائی، دوسرا ماہر۔
تعارف :اس کورس میں مختلف اعمال کے چلے کروائے جاتے ہیں تاکہ عامل کا بنیادی روحانی دفاع مضبوط کیا جاسکے، جس کی ضرورت جنات اور جادو کے علاج میں ہر عامل کوپڑتی ہے۔ یہ کورس ان مریضوں کے لئے بھی مفید ہے جو چاہتے ہیں کہ جادو اور جنات سے ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو جائیں اور بار بار جادو یا جنات کے اثرات میں مبتلا نہ ہوں۔سخت جا دو اور جنات کے علاج کے لئے مضبوط روحانی دفاع کا ہونابہت ضروری ہے۔ور نہ علاج کرنے والے کو خودبھی بہت نقصان ہوتا ہے اور اس کے گھر والوں اور زیر استعمال اشیاء کو بھی زبردست نقصان ہوتا ہے۔
جو لوگ عاملین پر ہزاروں روپے برباد کر چکے ہیں،ان کو چاہئے کہ گھر میں سے ایک فرد علم الدفاع کا کورس کرے اور اپنے گھر کا دفاع کرے۔جب تک جنات اور جادو کی روک نہ کی جائے ،علاج سے مکمل فائدہ نہیں ہوتا۔مضبوط حصار کی وجہ سے فوری روک لگائی جا سکتی ہے۔پھر عام علاج بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

کورس کے فائدے:اس کورس کو کرنے کے بعد آپ درج ذیل کام کر سکتے ہیں۔

 اپنے گھر اور کسی بھی جگہ کا حصار کرنا

 روحانی مریضوں کا روحانی دفاع کرنا

 اپنا، اہل و عیال کا روحانی دفاع کرنا

مریض کے گھر سے جادو اور جنات کو اور ان کے اثرات کو نکالنا

 مریض کے گھر جا کر حصار کرنا

علم الدفاع کورس کرنے والے کےاردگرد مضبوط حصارات قائم ہوجاتےہیں۔جب بھی کسی ایسی جگہ جانا ہو، جہاں پرجادو جنات وشاطین کا بسیرا ہو تو وہ ایسے فرد سے دور بھاگتے ہیں اور مقابلہ کرنے سے کتراتے ہیں۔اگر ماہر کورس کیا ہو گا تو عامل کے آس پاس مضبوط جنات کا پہرا لگ جاتا ہے اور بڑے بڑے علاج میں بھی بآسانی کامیابی ملتی ہے۔مخالف لڑے بغیر ہی میدان چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں۔
کورس کے درجے: (ا)ابتدائی: عاملین کے ساتھ عوام کے لئے بھی مفید ہے۔اس کورس کے چلّےصحیح طرح مکمل کرنے کے بعد عامل اپنا، اپنے اہل و عیال کا اور اپنے روحانی مریضوں کا دفاع کرنے کے قابل ہو جاتاہے۔ ابتدائی کورس کی وجہ سے دور کے روحانی مریضوں کا دفاع اتنا مضبوط نہیں ہوتا یعنی عامل اپنے گھر بیٹھے حصار لگائے اور روحانی مریض دور ہو تو بہت زیادہ فائدہ نہیں ہوتا۔ البتہ ایک ہی شہر میں ہوں تو حصار اچھا لگ جاتا ہے۔ کورس کا کم ازکم دورانیہ چھ (6)ماہ ہے۔
۔[ابتدائی کورس کا ہدیہ:5000روپے]۔

۔[ماہر کورس کا ہدیہ:10000روپے]۔
ماہر: صرف عاملین کے لئے خاص ہے۔ اس کورس کے چلّے صحیح طرح مکمل کرنے کے بعد عامل کے حصارات بہت طاقتور ہو جاتے ہیں اوروہ دور کے مریضوں کا مضبوط حصار لگانے کے بھی قابل ہو جاتا ہے۔ غیبی مخلوق حصار کرنے پر پہرا دیتی ہے۔ کورس کاکم ازکم دورانیہ بارہ (12)ماہ ہے۔
خاص اجازت (کم وقت میں کورس مکمل کرنا): جن لوگوں کے پاس وقت کم ہے، ان لوگوں کو خاص اجازت دی جاتی ہے اور مختصر وقت میں چلہ کشی کروا کر ابتدائی اور ماہر درجوں کی تکمیل کروائی جاتی ہے۔ ہدیہ عام اجازت سے دو گُنا ہوتا ہے۔
آگے سکھانا :جو عامل چاہتے ہیں کہ کورس مکمل کرکے آگے سکھائیں، وہ تفصیل کے لیے روحانی درسگاہ رابطہ کر سکتے ہیں۔



 کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2021



Subscribe for Updates

Name:

Email: