ٍ
خاص خاص اعمال سے مراد وہ اعما ل ہیں، جو بڑے درجے کے اعمال ہیں۔ اور عاملین (خاص کر وہ عاملین جو جادوا ور جنات کے اثرات سے لوگوں کو نجات دلانے میں مصروف ہیں) ان کے لئے بہت ضروری ہیں۔ جس عامل کے پاس جتنے زیادہ ہتھیار ہوں گے، اس سے باطل قوتیں اتنا ہی ڈریں گی۔ بہت عاملین کو دیکھا جو روحانی علاج کرتے ہیں اور جادو اور جنات کے متاثرہ مریضوں کا بھی علاج کرتے ہیں لیکن تھوڑا بہت سیکھا ہوتا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو کامل فائدہ نہیں ہوتا اور عامل خود اور اس کی بیوی بچے ضرور مریض بن جاتے ہیں۔ اس لئے روحانی ہتھیار ضرور پاس ہونے چاہئیں۔
ہماری درسگاہ میں ایسے بہت سے اعمال سکھائے جاتے ہیں۔ فی الحال چند ذیل میں لکھے جا رہے ہیں، مکمل تفصیل ان شاء اللہ، جلد مہیا کر دی جائے گی۔
ان اعمال کی اجازت تین
طرح سے دی جاتی ہے۔
اول) اجازت کے بعد زکوٰۃ بھی دی جاتی ہے یعنی عمل بھی کیا جاتا
;'ہے۔
یہ طریقہ ہر اس شخص کے لئے ہے، جو عملیات کے شعبے میں ابھی مبتدی کی حیثیت
رکھتا ہے۔
دوم) خاص اجازت کے ساتھ مختصر عمل کیا جائے۔ یہ طریقہ صرف عاملین
کے لئے ہے یا ان افراد کے لئے جن کی روحانی طاقت زیادہ ہو۔
سوم) صرف خاص اجازت دی جائے۔ یہ طریقہ صرف ان عاملین کے لئے ہے
جنہوں نے پہلے اعمالِ اولیاء کے عمل کئے ہوں۔
درج ذیل کسی بھی عمل کی تفصیل کے لیے درسگاہ کے ناظم یا نائب ناظم سے ہی رابطہ کیا جائے۔
ہرعمل کی فیس مقرر ہے۔ جو کرنا چاہیں، وہ رابطہ کرکے مزید تفصیلات پوچھ سکتے ہیں۔
اونٹ کی ہڈی والا عمل گھر سے جادو اور جنات کو نکالنے اور ان سے حفاظت کا خاص عمل ہے۔ عمل کی کامیابی کے بعد عامل اونٹ کی ہڈی پڑھ کردے سکتا ہےاورمریض گھرمیں رکھے تو بُرے اثرات گھر چھوڑ دیتے ہیں۔ |
بکرے کے صدقے کا عمل جب جنات یا جادو سخت نقصان دہ ہو جائے تو ان کے علاج کے لئے بکرے کے صدقے کا خاص عمل کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اصل خطرہ ٹل جاتا ہے اور مریض کا علاج آسان اورنقصان سے بھی حفاظت رہتی ہے۔ |
تھیلی والا عمل سخت جادو اور جنات سے نجات کا عمل۔یہ عمل صرف ان عاملین کے لئے ہے۔جہنوں نے بنیادی ریاضتیں کی ہوئی ہوں۔چلے کی کامیابی پر عامل بڑے سے بڑے جادو اور جنات کا علاج کر سکتا ہے۔ |
سری والا عمل
سخت قسم کے جادو اور جنات سے نجات کے لیے’’سری
والا عمل‘‘ خاص مجرب عمل ہے، جس کے فوری اثرات دیکھنے میں آتے ہیں۔
اس عمل
کے پیچھے جو مخلوق کام کرتی ہے، جادو اور جنات سے نمٹنے کی ماہر ہے۔ |
||
کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان -- 2019