sa
 

دارالعمل چشتیہ کی روحانی درسگاہ میں جہاں عاملین اور روحانی معالجین کو روحانی اعمال سکھانے کا انتظام ہے، وہیں عوام کو بھی روحانی اعمال سکھانے کا انتظام ہے۔ ان اعمال کو سیکھنے کے لئے بنیادی طور پر کسی اہلیت کی ضرورت نہیں۔ یہ اعمال ہر مرد و عورت آسانی کے ساتھ، اپنی جگہ پر کر سکتے ہیں۔ یہ اعمال بنیادی درجے کے ہوتے ہیں، اس لیے ان کو سیکھنے میں کوئی ڈر اور خوف نہیں اور نہ ہی کسی قسم کی رجعت اور نقصان کا خطرہ ہوتا ہے۔ ان اعمال کو سیکھنے (یعنی عامل بننے)کے بعد عامل ان اعمال کو صرف اپنی ذات اور اپنے اہل و عیال کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ بنیادی درجے کی طاقت کم ہوتی ہے۔ اس طاقت کو اپنی ذات اور اپنے اہل و عیال تک ہی محدود رکھنا چاہیے۔ زیادہ لوگوں کے علاج کے لیے بنیادی درجے سے بڑے والے درجے کے اعمال کرنا ہوتے ہیں۔

 درج ذیل اعمال’’عوام‘‘ روحانی درسگاہ سے سیکھ سکتے ہیں۔ ان اعمال کو سیکھنے کی کوئی فیس نہیں۔ اعمال میں وقتاً فوقتاً اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ اس لیے ویب سائٹ کے اس صفحے کو دیکھتے رہا کریں۔  ان اعمال کو سیکھنے کی شرائط اچھی طرح پڑھیں اور پھر اعمال منگوائیں۔

شیاطین اور جنات سے حفاظت کا خاص عمل۔ بہت سی بیماریوں کا علاج۔

آیت الکرسی

1

جادو، جنات اور شیاطین سے حفاظت کے لئے ایک بنیادی حصار، جو ہر شخص کو سیکھنا ضروری ہے تاکہ جادو اور جنات کے حملوں سے وہ محفوظ رہے۔

بنیادی حصار
(درجہ اول)
2
دوسرا درجہ کرنے کے بعد دور رہنے والے فرد یا جگہ کا تصور میں دم کرکے حصار کیا جا سکتا ہے۔ دور سے مراد یہ ہے کہ وہ فرد یا جگہ پر دم کرنے والا نہ جا سکے، چاہے وہ دنیا میںکسی جگہ بھی ہو۔
نوٹ پہلا درجہ کرنا لازمی ہے۔
بنیادی حصار
(درجہ دوم)
3
نظربد، جادو اور جنات کے توڑ اور حفاظت کا مجرب عمل۔ معوذتین
(درجہ اول)
4
ہر طرح کی حاجت اور ہر طرح کی بیماری دور کرنے کا عمل۔ سوره فاتحہ 5
اسماء الحسنیٰ کا عمل جو حفاظت کے لئے بہت مجرب ہے۔ خصوصاً خواتین کے لئے بہت ضروری ہے کیونکہ ماہواری کے دنوں میں قرآنی حفاظت کے اعمال نہیں کر سکتیں۔ خواتین کے لئے خصوصی عمل جو وہ حیض کے ایام میں پڑھ سکتی ہیں تاکہ کسی نہ کسی درجے میں حفاظت کا عمل جاری رہے۔ عمل حفاظت
 یاحافظ یاحفیظ
6
یہ عمل ھمارے سلسلے میں کافی عرصہ سےکروایا جا رہا ہے اور اس کو کرنے کے بعد بہت افراد نے واضح رزق میں فراخی دیکھی ہے۔ سب سے بہتر وقت رمضان المبارک میں کرنے کا ہے۔ فراخی رزق کا مجرب عمل 7
بنیادی درود شریف جس کا عامل بننے سے بہت ساری برکتیں حاصل ہوتی ہیں اور عامل بننے کے بعد جس عمل کے شروع اور آخر میں پڑھیں گے، اس کی تاثیر زیادہ ہو گی۔ درود ابراھیمی 8
غیبی حفاظت کا خاص عمل۔ حل المشکلات کے لئے اکابرین کا مجرب ترین عمل۔ درود تنجینا 9
عملیات کا ذوق رکھنے والوں کا بنیادی عمل، جس کا عامل بننے سے کئی طرح کے روحانی فوائد حاصل ہوتے ہیں اور ہر کام میں برکت ہوتی ہے۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم کا بنیادی عمل 10
قرآن کا دل سورۃ یٰسین ہے اور سورۃ یٰسین کا دل یہ آیت۔ اس لحاظ سے اس آیت کو خاص مقام حاصل ہے۔ بے شمار روحانی فوائد کے حصول کے لیے اس کا بنیادی عامل بنیں۔ سلام قولا من رب رحیم کا بنیادی عمل 11
ہر قسم کے موذی مہلک، جان لیوا اورلاعلاج امراض(مثلاً کینسر، ٹی بی، ہیپاٹائٹس، دل ودماغ کے امراض اور وبائی امراض وغیرہ) سے شفاء حاصل کرنے کے لئے یقین اور اعتماد کے ساتھ اس قرآنی عمل سے فائدہ اٹھائیں۔ لاعلاج امراض سے شفاء کا خاص
 قرآنی عمل
12
اس عمل کو کرنے کے بعد ہر قسم کی نظر بد اتارنے میں آسانی  ہوتی ہے۔ اور کم وقت میں نظر بد اتر جاتی ہے۔ نظر بد ختم کرنے
 کا عمل
13
جادو، جنات، آسیب، شیطان، نظر بد، حسد، دشمن اور ہر قسم کی آفات و بلیات، مصائب اور پریشانیوں سے حفاظت کے لیے مجرب عمل۔ حصار اسماء الحسنیٰ 14
ایک خاص عمل جس کو کرنے کے بعد ہر جائز دینی و دنیاوی مقصد کا حصول اور ہر جائز حاجت پوری ہونے میں خاص غیبی مدد حاصل ہوتی ہے۔ ۔99 اسماء الحسنٰی 15
روحانی ترقی کرنے اور کشف کی صلاحیت اجاگر کرنے کے لیے ایک ضروری عمل۔ اس عمل کو کرنے سے عامل میں کسی حد تک غیبی دنیا سے باطنی رابطہ کرنے کی صلاحیت پیدا ہو جاتی ہے۔ اسم ذات اللہ کا
 خاص عمل
16
دینی و دنیاوی حاجات پوری ہونے کا خاص عمل۔ کوئی بھی ایسی حاجت نہیں جو اس عمل کے دائرے میں نہ آتی ہو۔ یا حی یا قیوم کا خاص عمل 17
روحانی ترقی اور غیبی مدد حاصل کرنے کا خاص عمل۔ صلی اللہ علیہ وسلم کا خاص عمل 18

نوٹ خواتین کے لیے مشورہ ہے کہ وہ قرآنی اعمال کی بجائے اسماء الحسنیٰ اور درود شریف اور دعائیں کے اعمال کی عاملہ بنیں۔ ناپاکی کے دنوں میں قرآنی اعمال نہیں پڑھے جاتے جس کی وجہ سے قرآنی اعمال کی چلّہ کشی مشکل ہوتی ہے۔ پھر بھی جو خواتین قرآنی اعمال کی چلّہ کشی کرنا چاہیں، ان کو خاص ترتیب سے چلّہ کشی کروائی جاتی ہے تاکہ وہ قرآنی اعمال کی عاملہ بننے سے محروم نہ رہیں۔

بغیر فیس اعمال کی شرائط  و ہدایات پڑھنے کے لیے کلک کریں

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2024

 

Subscribe for Updates

Name:

Email: