روحانی درسگاہ سے بغیر فیس اعمال سیکھنے کی شرائط |
بغیر فیس اعمال کو سیکھنے کے لئے ماہنامہ خزینۂ روحانیات کے آخری صفحہ پر دیا گیا ’’کوپن‘‘ ارسال کرنا ضروری ہوتا ہے۔ کوپن کی تفصیل نیچے دی گئی ہے۔ کوپن ملنے کے بعد اگر شرائط پوری کی گئی ہوں تو عمل بھیجا جاتا ہے۔ جو عمل بھیجا جاتا ہے، اس کی مکمل تفصیل لکھی ہوئی ہوتی ہے۔ اس لئے فون پر بار بار مکمل تفصیل بتانے سے معذرت ہے۔ تفصیل سننے والے پھر بھی غلطی کرتے ہیں ، کچھ کا کچھ سمجھتے ہیں۔ نیز جو افراد بذریعہ ایس ایم ایس؍واٹس ایپ عمل مانگتے ہیں، ان سے ہم عمل کی تفصیل دینے سے معذرت کرتے ہیں۔ اگر حقیقی طلب ہے تو خود سوچیں کہ کیا روحانی علوم ایس ایم ایس یا واٹس ایپ کے ذریعے سیکھنا صحیح ہے؟ کیا یہ ادب کے خلاف نہیں؟ کیا روحانی علوم کی ذرا سی بھی اہمیت نہیں؟ صحیح طریقہ تو یہی ہے کہ اساتذہ کی خدمت میں حاضر ہو کر سیکھا جائے۔ لیکن آج کے زمانے میں مصروفیت کو دیکھتے ہوئے دار العمل چشتیہ کی روحانی درس گاہ واٹس ایپ،ای میل یا خط کے ذریعے روحانی علوم سکھا رہی ہے۔
*……………*……………*……………*……………*……………*
* روحانی درس گاہ میں داخلہ
لینا شرط نہیں لیکن اگر کسی نے لینا ہو تو روحانی درس گاہ کی طرف سے عمل کرتے وقت،
عمل کرنے والے کی مکمل رہنمائی کی جائے گی اور نگرانی کی جائے گی تاکہ کسی قسم کا
اس کو نقصان نہ ہو۔ داخلہ فارم ویب سائٹ سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
داخلہ کی شرائط
کے لیے ویب سائٹ کا یہ صفحہ دیکھیں۔
* روحانی درس گاہ کی ویب سائٹ پر پانچ قسم کے لوگوں کے لیے اعمال دیے گیے ہیں۔ کون
سے اعمال، کن لوگوں کے لیے ہیں؟ یہ ساری تفصیل ویب سائٹ پر دی گئی ہے۔ اور وقتاً
فوقتاً ماہنامہ خزینۂ روحانیات میں بھی شائع ہوتی رہتی ہے۔
* عمل منتخب کرنے سے پہلے اچھی طرح دیکھ لیں کہ آپ اسی قسم میں ہیں، جس کے عمل
منگوا رہے ہیں۔
* اگر آپ کوئی ایسا عمل کرنا چاہتے ہیں، جو کسی دوسری قسم سے تعلق رکھتا ہے تو وہ
عمل آپ فیس ادا کرکے کر سکتے ہیں۔ مثلاً آپ کی قسم ’’عوام‘‘ ہے اور آپ ’’مفتیان و
علمائے کرام‘‘ کے اعمال میں سے کوئی عمل کرنا چاہ رہے ہیں تو اس عمل کی فیس ادا
کرنا لازمی ہوگا۔
* ایک وقت میں صرف دو اعمال کی اجازت دی جائے گی۔ اگر آپ نے دو اعمال کرنے ہوں تو
دو اعمال کی اجازت لیں۔ ورنہ صرف اُس عمل کی اجازت لیں، جو آپ نے کرنا ہو۔
* صرف وہی افراد اعمال منگوائیں، جن کو عمل کرنا ہے۔ عمل کرنے کے علاوہ کوئی اور
نیت ہو، وہ عمل منگوانے کی زحمت نہ فرمائیں۔ ہماری طرف سے معذرت ہے۔کئی لوگ اور
عاملین صرف اسی لیے عمل منگواتے ہیں کہ وہ دیکھیں کہ ہم کیسے عمل کر وا رہے ہیں؟
* اس بات کی تسلی کر لیں کہ چلّہ کشی کے لیے آپ کے پاس پاک و صاف جگہ میسر ہو اور
وقت مقرر پر چلّہ کشی کر سکیں۔
*……………*……………*……………*……………*……………*
* ماہنامہ خزینۂ روحانیات
کےآخر میں دیا گیا ’’بغیر فیس اعمال‘‘ کا کوپن پُر کرنا لازمی ہے۔ موجودہ ماہ کا ہی
کوپن قابلِ قبول ہوگا۔
*کوپن پُر کرکے آپ دفتر آکر، بذریعہ خط، ای میل یا واٹس ایپ عمل یا
اعمال کی اجازت لے سکتے ہیں۔ ای میل یا واٹس ویپ کے ذریعے
منگوانا ہو تو پرنٹ رسالے کا کوپن پُر کرکے اس کی تصویر ارسال فرما دیں۔ ماہنامہ
خزینۂ روحانیات کے وہ ممبران، جن کی ممبرشپ واٹس ایپ یا ای میل والی ہے، وہ کوپن
کی تصویر میں اپنی تفصیلات لکھ کرای میل یا واٹس ایپ کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت ممبران
کے علاوہ کسی دوسرے کو نہیں۔
* اگر کسی کے پاس پرنٹ رسالہ نہیں ہے اور وہ عمل منگوانا چاہتا ہے تو وہ رسالے کی
قیمت مع ڈاک خرچ ادا کرے اور کوپن کے کوائف بھیج دے۔ اس کا کوپن رسالے سے کاٹ کر
پُر کرکے روحانی درس گاہ میں جمع ہو جائے گا اور اس کو رسالہ اور عمل
یا اعمال بھجوا دیے جائیں گے۔ اور اگر وہ بذریعہ واٹس ایپ عمل منگوانا چاہیں
تو پھر صرف رسالے کی قیمت ادا کرنا ہوگی، ڈاک خرچ نہیں۔ ان کو PDF
میں رسالہ بھیج
دیا جائے گا۔ وہ کوپن کی تصویر پر اپنے کوائف پُر کرکے بھیج دیں، عمل
یا اعمال واٹس ایپ کر دیے جائیں گے۔
*……………*……………*……………*……………*……………*
* عمل شروع اور ختم کرتے
وقت بذریعہ ایس ایم ایس یا واٹس ایپ روحانی درس گاہ کے
موبائل نمبر 03337772775
پر اطلاع کرنا لازمی ہے۔ جو لوگ اطلاع نہیں کریں گے اور عمل کر لیں گے، ان کے لیے
دو اعمال کی سہولت ختم کر دی جائے گی۔ وہ ایک وقت میں صرف ایک ہی عمل کر سیکں گے۔
اور اگر پھر دوبارہ یہی غلطی دہرائی تو پھر ان سے مزید اعمال کی اجازت کے بارے میں
معذرت کر لی جائے گی۔
* چلہ کشی والے اعمال اور خاص اوقات جیسے سورج گرھن، چاند گرھن، نوروز یا دیگر خاص
اوقات کے اعمال … دونوں کی اطلاع کرنا لازمی ہوتی ہے۔
* اعمال کی اجازت لینے کے بعد نہ کرنے کی صورت میں مزید اعمال کی اجازت نہیں دی
جائے گی۔
*……………*……………*……………*……………*……………*
عوام کے لیے بغیر فیس اعمال سیکھنے کی شرائط |
* عوام والے تمام اعمال بنیادی درجے کے ہوتے ہیں۔ ان کو
کرنے میں کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ ان اعمال کو کرنے کے بعد
عامل اپنا اور گھر میں رہنے والے اپنے اہل و عیا ل کا روحانی علاج یا
روحانی معاونت کر سکتا ہے۔لیکن لوگوں کا روحانی علاج نہیں کر سکتا۔ * عمل کو کرنے کے بعد طریقہ استعمال کے لیے مکتبۃ العارف 03344312272 سے رجوع کریں اور کتاب منگوا لیں۔ بغیر فیس اعمال کے لیے روحانی درس گاہ کی طرف سے کوئی بیاض یا کاپی نہیں دی جاتی۔ |
خزینۂ روحانیات کے ممبران کے لیے بغیر فیس اعمال سیکھنے کی شرائط |
* کوپن پُر کرکے اس پر اپنا ممبرشپ نمبر ضرور تحریر
کریں۔ ممبرشپ نمبر نہ پتہ ہو تو ماہنامہ خزینۂ روحانیات کے نمبر
03224773786
پر رابطہ کرکے اپنا ممبرشپ نمبر معلوم کریں۔ * جن افراد کی ممبرشپ چھ سے نو ماہ والی ہوگی، ان کو ’’بغیر فیس اعمال‘‘ کرنے کی سہولت نہیں ہوگی۔کم از کم دس ماہ یا زائد ممبرشپ والے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ |
مفتیان اور علمائے کرام کے لیے بغیر فیس اعمال سیکھنے کی شرائط |
* کوپن پُر کرکے ’’عالم‘‘ کی تصدیق شدہ سند ساتھ ارسال
کریں یا اصل سند کی تصویر کھینچ کر ای میل یا واٹس ایپ کریں۔ * جو افراد ابھی مکمل عالم نہ ہوں،ان کو’’مفتیان اور علمائے کرام‘‘ والے اعمال بھیجنے سے معذرت۔ |
خواتین کے لیے بغیر فیس اعمال سیکھنے کی شرائط |
* خواتین کےساتھ ماہانہ ایام کا معاملہ ہوتا ہے۔ اس لیے
ان کے لیے ’’بغیر فیس اعمال‘‘ خاص طریقے سے کروائے جاتے ہیں تاکہ وہ آسانی
کے ساتھ اپنے اعمال پورا کر لیں۔ * خواتین کی عموماً گھریلو مصروفیات زیادہ ہوتی ہیں۔ ا س لیے اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ چلہ کشی کے لیے علیحدہ اور پر سکون جگہ ہو اور عمل پڑھتے ہوئے بھی توجہ عمل پر رہے۔اور عمل پڑھتے ہوئے کوئی پاس نہ ہو، خاص کر بچے نہ ہوں۔ |
روحانی درس گاہ کے طالب علموں کے
لیے بغیر فیس اعمال سیکھنے کی شرائط |
* کوپن پُر کرکے اس پر اپنارجسٹریشن نمبر ضرور تحریر
کریں۔رجسٹریشن نمبر نہ پتہ ہو تو روحانی درس گاہ کے نمبر 03337772775
پر
رابطہ کرکے اپنا رجسٹریشن نمبر معلوم کریں۔رجسٹریشن نمبر صرف انہی کو ملتا
ہے، جو داخلہ فارم پُر کرکے ارسال کرتے ہیں۔ * ماہنامہ خزینۂ روحانیات کا ممبرشپ نمبر بھی کوپن پر لکھیں۔ ہر طالب علم کے لیے ماہنامہ خزینہ روحانیات کی ممبرشپ لازم ہوتی ہے۔ اگر ممبرشپ ختم ہو گئی ہو اور تجدید نہ کروائی جائے تو ’’بغیر فیس اعمال‘‘ کی سہولت دستیاب نہ ہوگی۔ |
کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان -- 2024