دعائے حزب النصر

یہ کتاب دعائے حزب النصر کے اعمال پر مشتمل ہے۔ دعائے حزب النصر ایک خاص دعا  ہے جو قطب عالم حضرت ابو الحسن شاذلی رحمہ اللہ تعالٰی سے منسوب ہے۔ یہ دعاء  عظیم الشان ہے اور دشمنوں اور ظالموں سے نجات کے لیے  اولیائے کاملین کے ورد میں رہی ہے اور اب بھی ہے۔ اس دعاء کو پڑھنے کے لیے خاص اجازت کی ضرورت نہیں کیونکہ دعا، دعا ہی ہوتی ہے۔ اور دعا ہر کوئی مانگ سکتا ہے۔ البتہ اولیاء اللہ کا معمول رہا ہے کہ اجازت لی جائے اور دی جائے۔ اس سے برکت بھی ہوتی ہے، تاثیر میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور توجہ بھی حاصل ہوتی ہے۔

دعائے حزب النصر کو عام کرنے کا اعزاز ہمیں حاصل ہے ورنہ یہ دعا بہت ہی کم لوگوں کو معلوم تھی۔ مزید تفصیلات کے لئے روحانی درسگاہ کے صفحہ پر جائیں۔

اس دعاء کو پڑھنے کی عام اجازت ادارے کی طرف ماہنامہ خزینہ روحانیات کے تمام ممبران اور روحانی درسگاہ کے تمام طالب علموں کو ہے۔ مناسب سمجھیں تو ادارے کی روحانی درسگاہ میں ورد سے قبل اطلاع کر دیں تاکہ باقاعدہ اجازت جاری کی جائے اور توجہ بھی رہے۔ یہ اجازت عاملانہ اجازت نہیں ہے، برکت والی اجازت ہے۔ اجازت کی کوئی فیس نہیں۔

خاص اجازت یعنی عاملانہ اجازت حاص کرنے کے لیے روحانی درسگاہ سے رابطہ کرنا ہوگا۔ عاملانہ اجازت سے مراد یہ ہے کہ اجازت حاصل کرنے والے کو ہمارے کیے گیے عمل کے فیض سے بھی منسلک کیا جائے گا اور بوقت ضرورت، اس کی روحانی مدد بھی غیبی طور پر ہوگی۔ خاص اجازت حاصل کرنے پر دعاء کے ورد کا طریقہ، مختلف حاجتوں میں کیسے استعمال کیا جا سکتاہے؟ دعا کا عامل کیسے بنا جائے؟ دعا کے نقوش سے استفادہ کیسے کریں؟ وغیرہ وغیرہ، یہ سب بتائے جاتے ہیں۔ خاص اجازت کا ھدیہ 1100روپے ہے۔

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2016



Subscribe for Updates

Name:

Email: