پپیتے کے فائدے

ام ارسلان

یہ بات ہمارے لئے باعث تسکین ہے کہ جو پھل اور سبزیاں ہم بطور غذا کھاتے ہیں وه صرف ہمارا پیٹ ہی نہیں بھر رہی ہوتیں بلکہ ان سے ہمارے جسم کو غذائیت اور بہت سے امراض سے تحفظ بھی مل رہا ہوتا ہے، جب ہمیں ان پھلوں اور سبزیوں میں موجود غذائیت اور ان کا ہماری صحت پر اچھے اثرات کا علم ہوتا ہے تو ہمیں ان کو اپنے ہر کھانے میں شامل کرنا چاہیے تاکہ ہماری صحت اچھی رہے اور بیماریوں کے خلاف ہمارے جسم میں قوت مدافعت پیدا ہو سکے۔پکا ہوا پپیتا، پھل اور کچا بطور سبزی استعمال ہوتا ہے۔ اس میں وٹامن اے، سی، ای، فاسفورس، پوٹاشیم، کیلشیم، کاربوہائیڈریٹ اور دیگر غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت پر مؤثر اثرات مرتب کرتے ہیں۔ پپیتا قبض کشا پھل ہے جس میں فائبر کی موجودگی کولیسٹرول لیول کم کرنے کا سبب بنتی ہے۔ماہرین کے مطابق دو یا تین دن تک اگر پپیتے کا متواتر استعمال کیا جائے اور اس دوران کوئی اور غذائی اشیاء استعمال نہ کی جائیں تو یہ معدے اور آنتوں پر ٹانک اثرات مرتب کرے گا۔ذیابیطس اور دل کے امراض میں مبتلا افراد کے لئے بہترین پھل تصور کیا جاتا ہے۔طبی طور پر پپیتے کے فوائد اہمیت کے حامل رہے ہیں۔ تلی اور جگر کے مریضوں کے لئے اکسیر اور بواسیر میں مفید ہے۔ اس کا شربت سینے کی بلغم نکالنے میں معاون کردار ادا کرتا ہے۔ پپیتے کا چھلکا اور اس کے پتے چوٹ یا زخم کی سوزش ختم کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔پپیتے کی ایک اہم ترین غذائی خصوصیت پاپین ہے۔پپیتے میں موجود یہ خامرہ ہمارے جسم میں تیار ہونے والے دیگر خامروں کے ساتھ مل کر کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔اس سے تیزابیت اور سینے کی جلن کا خاتمہ ہوتا ہے۔پپیتا کینسر جیسے موذی امراض سے لڑنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ دل کے امراض کے لئے بھی مفید ہے۔ بلڈ پریشر کے مریضوں کو پپیتا روزانہ کھانا چاہیے۔جاپانی افراد جگر کے امراض کے لئے پپیتے کے بیجوں کو دوا کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
 



Subscribe for Updates

Name:

Email: