چہرہ جلد کی اندرونی حالت کا آئینہ ہوتا ہے۔اندرونی جسمانی بیماریا ں چہرے کی ساری رونق تبا ہ کردیتی ہیں۔ لہٰذا پنی جلد بہتربنانے کے لیے صرف پانی ہی نہیں اہم کردار ادا کرتا بلکہ بہت سے پھل اور غذائیں بھی ایسی ہیں جن کے روزانہ استعمال سے جلد کی قدرتی چمک بحال ہوتی ہے۔
کیلا
کیلا میگنیشیم پوٹا شیم کا حامل ہونے کی وجہ سے قوتِ مدافعت کو بڑھاتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن اے، بی اور ای کی وجہ سے بڑھتی عمر کو روکنے کا راز بھی کیلے میںہے۔ وٹامن بی بالوں کی خوبصورتی کے لیے مفید ہے۔
سٹرابری
سٹرابری جلد کی صحت اور نکھار میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس میں پائے جانے والے اجزاءجلد کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سٹرابری کا استعمال سورج کے مضر اثرات سے بھی بچاتا ہے۔
تربوز
تربوز سے نہ صرف بڑھتی گرمی اور تیزابیت کم ہوتی ہے بلکہ اس میں موجود وٹامن اے اور بی جگر کے لیے مفید،ہائی بلڈ پریشر کے علاج اور انفیکشن سے لڑنے کی قوت پیدا کرتے ہیں۔
انگور
انگور اینٹی اوکسیڈینٹ ہے اور اس میں موجود وٹامن وزن کوبڑھاتے ہیں۔ یہ مصفی خون بھی ہے۔
امرود
امروداینٹی اوکسیڈینٹ سے بھر پور غذا ہے اور اس میں موجود خامرہ ہائیبین اور ریشہ چہرے کے مردہ خلیوں اور زہریلے ٹاکسن کی صفائی کا با عث بنتا ہے۔
سیب
اس میں پائے جانےوالے اجزاءمیں جلد کے مردہ خلیات اور بیکٹیریا کو دور کرکے جلد نکھارنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ سیب کے لیپ سے جلد کی تیزابیت بحا ل ہوتی ہے اور وہ چھوت و سر ئیت سے محفوظ رہتی ہے۔
آم
آم میں وٹامن اے،اینٹی اوکسیڈینٹ اور آئرن کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ جن لوگوں کا وزن زیادہ ہو، وہ اسے احتیاط سے استعمال کریں۔
کینو اور سنگترہ
کینو جلد کی صحت کے لیے نہایت مفید پھل ہے۔ کینو میں موجود وٹامن سی اور اینٹی اوکسیڈنٹ جلد کو صحت مند رکھنے،داغوں کو دور کرنے اور نکھار پیدا کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوئے ہیں۔
آڑو
آڑو میں کاربو ہائیڈریٹس،پروٹین، وٹامن اے،سی اور آئرن موجود ہوتا ہے۔ یہ کیل مہاسو ں سے نجات کا باعث ہوتا ہے۔آڑو کا ماسک بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔
لیموں
لیموں وٹامن سی سے بھر پور ہے جو جلد، بالوں، ہاتھوں، پیروں اور چہرے کے لا تعدا د کاسمیٹکس بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔ شہد کے ساتھ لیموں کا کلینزر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ٹماٹر
جلد کی حفاظت کے لیے ٹماٹر اپنی ٹھنڈک اور سکڑنے والی خو بیوں کی
بدولت اہم کردا ر اداکر تا ہے۔ یہ وٹامن سی سے بھر پور ہو تا ہے جوبے رونق جلد کو
چمکدار بنا تا ہے۔
کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان -- ۲۰۱۴