سابقہ شماروں میں ہپناٹزم کے عجیب تجربا ت پر بیان کیا گیا۔ یہ اس سلسلے کا آخری مضمون ہے۔

فاصلہ پر متاثر کرنا

جب عامل اس فن میں مہارت حاصل کرلے تو تصور کے عالم میں دور بیٹھے ہوئے کسی شخص کی ہو بہو تصویر اپنے سامنے پیش کرے۔ تصور اتنا واضح ہو کہ سچ مچ بند آنکھوں کے سامنے وہی شخص کھڑا ہو۔ اب اسے مذکورہ ہدایات دیں کہ تم پرنیند کاغلبہ ہو رہا ہے۔
تم پر نیند طاری ہو رہی ہے۔
تم آدھ گھنٹہ تک سوتے رہوگے اور اس کے بعد خود بخود بیدار ہو جائو گے۔
اسی طرح مختلف ہدایات دے دیں۔
اگر آپ کو کسی ذریعہ سے معلوم ہو سکے تو آپ حیرت میں آجائیں گے وہ اسی مقررہ وقت پرہپناٹائز ہو چکا تھا۔

پورے مجمع کومتاثر کرنا

اس مقصد کے لئے کمرہ خاص ہو، جس میں ترتیب سے کرسیاں لگی ہوں اور ایک ہی لائن میں کرسیاں ہوں۔ کمرہ میں مطلقاً خاموشی ہو اور ماحول پرسکون ہو۔ ہپناٹسٹ فہمیدہ اور ایکسپرٹ ہو۔ کمرہ کے عین درمیان ایک بلب روشن ہو،کمرہ نیم تاریک ہو۔
سب آدمیوں کو بٹھا کرانہیں حکم دیا جائے کہ کرسیوں پرانتہائی سکون اور آرام سے بیٹھ جائیں اور اپنے بدن کو بالکل ڈھیلا چھوڑ دیں۔سب خیالات کو اپنے دماغ سے نکال دیں اور پوری بے فکری سے نہایت ہی آرام کی حالت میں بیٹھ جائیں،کسی عضو پر کوئی بوجھ نہ دیں۔
ان سب کو زیرو کے بلب کی مدھم سی روشنی پر ٹکٹکی باندھ کر دیکھنے کاحکم دیں اور آنکھ نہ جھپکیں۔5منٹ کے بعد اس قسم کی گفتگو کریں۔ متواتر دیکھئے…آنکھ ہر گز نہ جھپکیں، آپ کی آنکھیںتھک چکی ہیں، مگر متواتر ٹکٹکی باندھ کردیکھئے…اور متواتر دیکھئے۔ آپ کی آنکھوں میں جلن ہے۔ آپ کی آنکھیں تھک چکی ہیں۔ آپ کی آنکھیں نم آلود ہوچکی ہیں۔ آپ سوناچاہتے ہیں اور جب میں دس تک گنوں گا آپ کی آنکھیں بند ہو جائیں گی۔
ایک… آپ متواتر بلب کی طرف دیکھتے رہیے، آپ تھک چکے ہیں۔
دو…آپ کی آنکھوں میں جلن ہے، آپ کی آنکھوں میں پانی اتر آیاہے۔
تین…آپ سونا چاہتے ہیں۔
چار…آپ کی آنکھوں میں خمار آچکا ہے۔
پانچ…آپ کی آنکھوں میں مستی آچکی ہے۔
چھ…آپ بظاہر جاگ رہے ہیں، مگر آپ کا دماغ سو رہا ہے۔
سات…آپ پر حقیقتاً نیند کا غلبہ ہے۔
آٹھ…آپ سو رہے ہیں، آپ کو نیند آچکی ہے۔
نو…آپ بالکل سو چکے ہیں۔
دس…آنکھیں بند کردیجئے۔
سوجائیے …آپ سوچکے ہیں…آپ سو رہے ہیں…آپ پر عمل کا اثر ہو چکا ہے، آپ سو چکے ہیں…گہری نیند، بڑی گہری نیند… آپ میری آواز کے سوا اور کوئی آواز نہیں سن سکتے۔ آپ گہری نیندسو چکے ہیں… لمبے لمبے سانس لیں۔ آپ خراٹے کی مزیدار نیند میں محو ہیں۔
آپ کادایاں ہاتھ پھول کی طرح ہلکا ہو رہا ہے،خودبخود اٹھ رہا ہے اور جوں جوں اوپر اٹھ رہا ہے، آپ اور زیادہ گہری نیند میں ڈوبتے جارہے ہیں۔ آپ کا ہاتھ اٹھ چکا ہے اور اوپر… اور اوپر۔ اب آپ کاہاتھ بالکل اوپر کو اٹھ چکا ہے۔ یہ ہاتھ یہیں5منٹ تک رہے گا اور آپ اور زیادہ گہری نیند میں ڈوب جائیں گے۔

آپ کا دایاں ہاتھ اب بھاری ہو رہا ہے اور خود بخود نیچے آرہاہے اور جوں جوں نیچے آرہا ہے، آپ اور زیادہ نیند میں ڈوبتے جارہے ہیں۔ آپ کاہاتھ اپنی اصلی حالت پرآچکا ہے… آپ مکمل طورپر گہری نیند میں ڈوب چکے ہیں۔
آپ دیکھیں گے کہ اس تکنیک سے75فیصد انسان ہپناٹائز ہو جائیں گے اور آپ کے بس میں ہوں گے۔ جو اس تکنیک سے اثر پذیر نہ ہوئے ہوں، ان کو خاموشی سے اٹھ جانے کا اشارہ کردیں تاکہ وہ باہر چلے جائیں۔ اگر یہ لوگ نہ جاسکیں تو خاموشی سے بیٹھے رہیں۔
میں نے مجمع کو ہپناٹائز کرنے کی کوشش نہیں کی… مگر تکنیک صحیح ہے۔ اصول یہ ہے کہ چونکہ ہر شخص الگ الگ مقصد لے کر آتا ہے، اس لئے انفرادی طور پر اس پر عمل کرنا اچھا ہوتا ہے تاکہ اس کے مقصد کے پیشِ نظر اس سے گفتگو کی جاسکے۔ پورے مجمع کو سلا کر سب کے مقاصد کا الگ الگ بیان ان کو نہیں دیا جاسکتا۔ اس لئے یہ صرف شعبدہ بازی ہی ہے۔ اس کے سوا اور کوئی فائدہ نہیں۔ البتہ عامل کی شہرت ضرور ہو جائے گی۔
 

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- ۲۰۱۴



Subscribe for Updates

Name:

Email: