صدقہ اپنے اندر بے پناہ طاقت رکھتا ہے اور صدقہ کے ذریعہ انسان بے شمار آفتوں سے محفوظ ہو جاتا ہے۔ اس لئے ہر انسان کے لئے ضروری ہے کہ وہ کسی بھی بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد دوائوں سے زیادہ صدقہ کااہتمام کرے۔ مرض، کسی طرح کااثر یاکسی بھی طرح کی آفت اگر معمولی ہو تو اناج ڈھائی کلو ادا کرنا کافی ہے۔ اور اگر مرض اور اثر بڑھا ہوا ہے یا بیماری مہلک اور جان لیوا قسم کی ہو تو مریض کو اپنے وزن کے برابر اناج صدقہ کرنا چاہیئے۔
صدقہ دینے کے لئے اپنے نام کے مفرد عدد نکالیں۔ ان میں ماں کے اعداد شامل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے بعد آپ جس بیماری، اثرات یا آفات کاشکار ہوں، اس کے اعداد بھی نکالیں۔ اعداد نکالنے کے بعد مندرجہ ذیل تفصیل کو ذہن میں رکھیں۔

اگر آپ کے نام کامفرد عدد ایک ہے۔ تو آپ کو ڈھائی کلو گیہوں کم سے کم ایک بار بطور صدقہ کسی غریب کو دیناچاہیئے اور جب کوئی بیماری لاحق ہو جائے تو تب بھی یہ صدقہ دینا چاہیئے۔ اگر مصیبت بڑی ہو یا بیماری اذیت ناک ہو تو اپنے وزن کے برابرگیہوں خیرات کرنے چاہئیں۔ اس صدقہ کی ادائیگی سے ان شاء اللہ ہر مصیبت سے اور ہر مرض سے نجات ملے گی۔ *
اگر آپ کے نام کا مفرد عدد ۲ ہے۔ تو مونگ کی ثابت دال ڈھائی کلو صدقہ کرنی چاہئے۔ مرض اور اثر جان لیوا ہو تو اپنے وزن کے برابر مونگ ثابت خیرات کرنی چاہیئے۔ ڈھائی کلو مونگ اگر کوئی بیماری نہ بھی ہو تو ایک سال میں ایک بار صدقہکرنی چاہیئے۔ *
اگر آپ کے نام کاعدد ۳ ہو تو سال میں ایک بار ڈھائی کلو مکئی یا ارہر کی دال خیرات کرنی چاہیئے۔ اگر خدانخواستہ آپ کسی بیماری میں مبتلا ہو جائیں تو علاج کے ساتھ ساتھ یہ صدقہ بھی کردیناچاہیئے تاکہ آپ جلد شفایاب ہو جائیں۔ اگر بیماری یا مصیبت جان لیوا ثابت ہو تو اپنے وزن کے برابر مذکورہ اشیاء میں سے کوئی ایک چیز یانصف نصف دونوں چیزیں خیرات کرنی چاہئیں۔ *
اگر آپ کے نام کا مفرد عدد۴ ہے تو ڈھائی کلو دھان صدقہ کرناچاہئے۔ اور یہ صدقہ ہر سال کم سے کم ایک بار کرناچاہئے۔ بیمار ہوجانے کی صورت میں یہی صدقہ ایک بار پھرکردیناچاہئے۔ خدانخواستہ اگر مرض اذیت ناک ہو یا کوئی آفت بڑی ہو تو اپنے وزن کے برابر دھان، اللہ کے کسی غریب بندے کو دینے چاہئیں۔ *
 آپ کے نام کامفرد عدد ۵ ہے تو ڈھائی کلو جوار ہر سال صدقہ کرنا چاہئے۔ بیمار ہو جانے کی صورت میں بھی یہی صدقہ ایک بار پھرادا کریں اور بیماری اگر موذی قسم کی ہو تو اپنے وزن کے برابر جو ارخیرات کریں۔ *
آپ کے نام کامفرد عدد ۶ہے تو ڈھائی کلو جَو، ہر سال صدقہ کریں۔اگر بیمار ہو جائیں تو ڈھائی کلو جَو خیرات کریں اور خدا نخواستہ اگر کسی بھاری مصیبت کا شکار ہو جائیں تو اپنے وزن کے برابر جَوخیرات کریں۔ *
اگر آپ کے نام کا مفرد عدد ۷ ہے تو ڈھائی کلو درمیانی درجہ کے چاول سال میں ایک بار صدقہ کریں۔ بیماری کی صورت میں بھی یہ صدقہ کریں اور اگر بیماری بڑی ہو یا پریشانی اذیت ناک ہو تو اپنے وزن کے برابر درمیانی درجہ کے چاول خیرات کریں۔ *
اور اگر آپ کے نام کامفرد عدد ۸ ہے توڈھائی کلو راجما سال میں ایک بارخیرات کریں۔ بیماری کی صورت میں بھی ڈھائی کلو راجما خیرات کریں اور طویل ترین بیماری کے لئے اپنے وزن کے برابرر اجما خیرات کریں۔ *
اگر آپ کے نام کامفرد عدد ۹ ہے تو سال میں ایک بار ثابت اڑد ڈھائی کلو صدقہ کریں۔ اگر دوران سال بیمار ہو جائیں تو اسی صدقہ کو ایک بار پھرادا کریں۔ اگر کوئی خطرناک بیماری لاحق ہو جائے تواپنے وزن کے برابر ثابت اُڑد خیرات کریں۔ *

 ان شاء اللہ ان صدقات سے امراض ، اثرات ، آفات ومصائب سے نجات ملے گی، تندرستی حاصل ہوگی اور زندگی کے حالات بہتر ہوجائیں گے۔
 

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- ۲۰۱۴



Subscribe for Updates

Name:

Email: