میاں بیوی میں جدائی

M ایک شخص نے عمل کرکے ایک لڑکی سے شادی کر لی ہے۔ اس شخص کے پیچھے ایک عامل ہے جس کا نام پیر محمد ہے۔لڑکی اب بہت پریشان ہے۔ وہ شخص بہت ظالم ہے۔ کچھ ایسا کر دیں کہ ان دونوں میں جدائی ہو جائے۔
(حسن، لاہور)
S شادی چاہے عمل کے زور پر ہو، جادو کے زور پر ہو یا کچھ بھی ہو، حقیقت میں اللہﷻ کی مرضی سے ہی ہوتی ہے۔ جادوگر عمل کر سکتے ہیں، اس عمل میں اثر اللہﷻ کی مرضی سے ہی ہوتا ہے۔ اور شادی ہونے کے بعد جدائی کا عمل کرنا صرف اسی وقت مناسب ہے، جب کوئی معتبر مفتی تحریری فتویٰ دیں۔ ورنہ میری طرف سے معذرت ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ طلاق کروانے کے اعمال ہوتے ہیں لیکن شریعت کی اجازت لازمی ہے ورنہ عمل کرنا جائز نہیں سمجھتا۔
*………*………*………*………*
 

شیطان صفت زانی جن

M میری بیٹی کا نام نسیم ہے۔اس کے ساتھ دو سال سے کوئی جن ہے جو اس کے ساتھ بہت برا کرتا ہے۔ وہ صبح اٹھ کر بہت روتی ہے، اس کو بہت تکلیف ہوتی ہے۔ میں نے جتنی بار بھی علاج کروانا چاہا، اس کی تکلیف میں بہت زیادہ اضافہ ہو جاتا ہے اور ہمارا بہت نقصان ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اس لئے اب تو علاج کروانا ہی چھوڑ دیا۔ آپ کا کسی نے بتایا ہے اور بہت امید لے کر آپ کے پاس آئی ہوں۔ اس لئے مہربانی فرما کر اپنی بہن کی مدد فرمائیں۔(ساجدہ، لاہور)
S آپ کی بیٹی کے ساتھ ایک عامل قسم کا شیطان صفت جن ہے۔ آپ کا کام خطرناک ہے۔ آپ کو اکیس تعویذ دے رہا ہوں۔ مغرب کے بعد ایک تعویذ کے اوپر اور نیچے کالا سوتی کپڑا رکھیں اور کوئلے جلا کر اس پر تعویذ رکھیں اور ساتھ ہی حرمل بھی ڈالتی رہیں اور اس کی دھونی آپ کی بیٹی اپنی شرم گاہ پر لیتی رہے۔ ایک تعویذکی مکمل دھونی لینی ہے۔ ان شاء اللہ وہ جن آپ کی بیٹی سے وہ کچھ نہیں کر سکے گا، جو اب تک کرتا آ رہا ہے۔
اکیس فلیتے ہیں۔ ان کو روزانہ نئے چراغ میں سرسوں کا تیل ڈال کر رات کو جلا نا ہے اور تین سے چار گھنٹے جلانا لازمی ہے۔ پھر سو جائیں اور چراغ کو جلتا رہنے دیں۔تیل کم ہی رکھیں تاکہ مکمل جل جائے۔ صبح اگر مکمل نہ جلا ہوا ملے تو چراغ سے باہر نکال کر مکمل جلا کر راکھ، تیل اور چراغ کو کسی لفافے میں ڈال دیں۔ رات کو پھر نئے چراغ پر عمل کریں۔اسی طرح اکیس دن عمل پورا کریں۔
آپ سورئہ مزمل روزانہ اکیس یا اکتالیس بار پڑھیں اور یہی عمل آپ کی بیٹی بھی کرے۔ میں نے انتظام کر دیا ہے۔ ان شاء اللہ وہ جن ہمارے سورئہ مزمل والے جنات کا مقابلہ نہیں کر سکے گا۔ جلد ہی آپ کی جان چھوٹ جائے گی۔ کام ہونے اور نہ ہونے… دونوں صورتوں میں اکیس دن لگاتار عمل کرنا ہے۔
*………*………*………*………*
 

ہندو لڑکی نوکری چھڑوانا چاہتی ہے

M میں انڈیا سے ہوں۔میں یہاں ایک کمپنی میں ٹیم لیڈر کے طور پر کام کر رہی ہوں۔ میری ایک ساتھی ورکر (جو کہ ہندو ہے)، میرے لئے بہت مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ وہ میرے اور میرے منیجر کے درمیان اختلافات پیدا کر رہی ہے۔ وہ میری دشمن بن گئی ہے۔ میں نے بہت وظائف کئے ہیں مگر میرا کام نہیں ہوا۔
میں نوکری نہیں چھوڑ سکتی کیونکہ مجھے اس نوکری کی بہت ضرورت ہے۔ مجھے کوئی ایسا وظیفہ دیںجس کے پڑھنے سے وہ لڑکی کمپنی چھوڑ کر چلی جائے۔
(ام سلمیٰ، انڈیا)
Sکوئی وقت مقرر کرکے تین سو تیرہ (۳۱۳) مرتبہ یہ دعا پڑھیں
اللّٰھم انا نجعلک فی نحورھم و نعوذبک من شرورھم
اور لڑکی کا تصور کرکے اس پر دم کریں اور وہ منظرتصور کریں، جو آپ چاہتی ہیں کہ ہو جائے۔ ان شاء اللہ اکیس (۲۱) دن میں وہ دفتر چھوڑ جائے گی یا آپ کی مخالفت چھوڑ دے گی۔وظیفہ کے آغاز میں بسم اللہ اور درود شریف نہیں پڑھنا۔ وظیفہ پڑھ کر دعا کریں اور اس کے اول و آخر درود شریف پڑھیں۔
*………*………*………*………*
 

نوکری مل جائے

Mمیرے والد صاحب کی سرکاری نوکری تھی۔ ان کے انتقال کے بعد والدہ نے سرکاری نوکری کے لئے applyکیا مگرتین سال ہو گئے ہیں، کچھ نہ کچھ رکاوٹ آ جاتی ہے اور کام نہیں بنتا۔ اس کے لئے کوئی وظیفہ دے دیں۔ (ام سلمیٰ، انڈیا)
Sوالدہ کو کہیں کہ یہ وظیفہ کریں:
اول و آخر ایک ایک سو مرتبہ درود شریف۔ درمیان میں پانچ سو مرتبہ
حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ ﴿سُوْرَةُ اٰلِ عِمْرٰنَ: ۱۷۳﴾
روزانہ پڑھنا ہے۔ حتیٰ کے مقصد حل ہو جائے۔ اس ختم کا ثواب بروح پر فتوح حضرت غوث الثقلین شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کو بخش کر اپنی حاجت کے لئے بواسطہ حضرت رحمہ اللہ، بارگاہِ الٰہی میں عرض کریں۔ان شاء اللہ نوکری مل جائے گی۔ کم از کم مدت اکیس یوم اور زیادہ سے زیادہ چالیس یوم۔
*………*………*………*………*
 

نوکری مل جائے

Mمیرا چھوٹا بھائی ہے۔ اس نے انجینئرنگ کی ہے مگر اس کی کوئی نوکری نہیں مل رہی۔ ہر جگہ سے ناکامی ملتی ہے۔ اس کے لئے کوئی وظیفہ بتا دیں۔(ام سلمیٰ، انڈیا)
S بھائی کو کہیں کہ یہ وظیفہ کریں:
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ کَمَا ھُوَ اَھْلُہٗ وَ مُسْتَحِقُّہٗ
درود شریف کو بسم اللہ کے ساتھ ایک ہزار مرتبہ پڑھیں۔ پھر کلمہ طیبہ کو بسم اللہ کے ساتھ ہزار مرتبہ پڑھیں۔ پھر عاجزی سے دعا کریں۔ یہ عمل مسلسل تین رات (شبِ بدھ، شبِ جمعرات اور شبِ جمعہ)کرنا ہے۔ اگر کام نہ ہو تو ایک اور بار کریں۔ ان شاء اللہ تین بار سے زیادہ کی نوبت نہیں آئے گی۔
*………*………*………*………*
 

شوہر کا دوسری عورت سے تعلق ختم ہو

M میرے شوہر کا ایک لڑکی سے تعلق ہے۔ وہ اس سے شادی بھی کرنا چاہتے ہیں۔ کبھی کہتے ہیں کہ نہیں کرنی، کبھی کہتے ہیں کہ کر لیتا تو اچھا ہوتا۔ میں بہت ٹینشن میں ہوں۔ کیا اس لڑکی نے میرے شوہر پر کوئی عمل کرکے ان کو قابو تو نہیں کیا؟ اس لڑکی کے بارے میں ہم نے جو معلومات لی ہیں، اس کے مطابق وہ لڑکی اچھی نہیں ہے۔ اس کے بھائیوں کو اس لڑکی کے لڑکوں سے تعلقات پر کوئی اعتراض نہیں۔ اسی سے آپ اندازہ لگا لیں۔ مہربانی کرکے کوئی حل نکالیں تاکہ میری پریشانی دور ہو۔(شازیہ، لاہور)
S میری تشخیص میں بھی یہی ہے کہ وہ لڑکی صحیح نہیں۔ البتہ عمل کروانے والا معاملہ کچھ ہے بھی، اور نہیں بھی۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ آپ کے شوہر تھوڑا بہت تو عمل کی وجہ سے اور زیادہ اپنی خواہش سے اس لڑکی کی طرف متوجہ ہوئے ہیں۔ صرف لڑکی کو قصور وار قرار دینا صحیح نہیں اور نہ ہی اس بات کو حتمی کہنا صحیح ہے کہ لڑکی نے عمل کرکے آپ کے شوہر کو قابو کیا ہے۔
کوشش کریں کہ شوہر کو اعتماد میں لے کر معلوم کریں کہ اس لڑکی میں وہ کیا خوبیاں ہیں، جن کی وجہ سے وہ اس طرف مائل ہوتے ہیں۔ جو شریعت کے دائرے میں ہوں، ان کو آپ بھی اپنانے کی کوشش کریں بلکہ اپنائیں تاکہ آپ کے شوہر دوسری طرف متوجہ نہ ہوں ۔ صرف عملیات کا سہارا لینا اور خود اپنے آپ میں کشش پیدا نہ کرنا کہ شوہر خود متوجہ رہے، صحیح نہیں۔
 

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- ۲۰۱۴



Subscribe for Updates

Name:

Email: