کان کے درد کا علاج

پاک برتن میں سورئہ فاتحہ لکھ کر اس کو عرقِ گلاب سے دھو کر کان میں ڈالیںتو کان کا درد رفع ہوگا۔

سر درد کے لئے نقش

یہ نقش لکھ کر ماتھے پر باندھیں۔

صلوہ سلوہ
سلوہ صلوہ

ڈاڑھ کا درد اور اس کی جھاڑ

صاحب الدرۃالنظیم اور حضرت تھانوی رحمہما اللہ لکھتے ہیں کہ بصرہ میں ایک شخص ڈاڑھ کا درد جھاڑتا تھا اور بخل کی وجہ سے کسی کو نہیں بتاتا تھا ۔ جب مرنے لگا تو اس وقت دوات منگوا کر وہ عمل لکھ کر بتا دیا ۔ عمل یہ ہے ۔
الٓمّٓصٓ، طٰسٓمٓ کٓھٰیٰعٓصٓ حٰمٓ، عٓسٓقٓ اَللّٰہُ لَااِلٰہَ اِلاَّھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۔اُسْکُنْ بکْھٰیٰعٓصٓ ذِکْرُرَحْمَۃِ رَبِّکَ عَبْدَہٗ زَکَرِیَّا۔ اُسْکُنْ بالَّذِیْ اِنْ یَّشَأ یُسْکِنِ الرِّیَاح فَیَظْلَلْنَ رَوَاکِدَعَلیَ ظَھْرِہٖ اُسْکُنْ بالَّذِیْ سَکَنَ لَہٗ مَافِی السَّمٰوٰتِ وَمَافِی الْاَرْضِ وَھُوَالسَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ ۔

ہاتھ، پاؤں، گھٹنے اور دیگر جسمانی دردوں سے نجات

ہاتھ پاؤں اور گھٹنے کے درد اور دیگر جسمانی دردوں سے نجات کے لئے زیتون کے سوا پاؤ (تین سو گرام) تیل پر باوضو اوّل گیارہ بار درود شریف پڑھیں، اس کے بعد گیارہ سو بار یَاقَوِیُّپڑھیں۔ اس کے بعد آخر میں گیارہ مرتبہ درودشریف پڑھ کر دم کردیں۔ روزانہ رات کو سونے سے قبل کوئی شخص(باوضو) ہلکے ہلکے ہاتھوں سے ہاتھ پیروں پر مالش کرے یا پھر خود (باوضو) یہ تیل درد کی جگہ پر لگالیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اکتالیس دن مالش کرنے سے درد دور ہوجائے گا۔

ہر طرح کے درد کا علاج

ایک سفید کاغذ پر یہ حروف لکھ کر درد کی جگہ پر گوند یا آٹے سےچسپاں کر دیں۔ ان شاء اللہ درد دور ہو جائے گا۔
د م ہ ل ہ م
یہ حروف قرآن کی آیت دمھلھم سے ہیں۔

دردِ شقیقہ کا علاج

ماتھے کو پکڑ کر تین بار بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھ کر یہ آیت پڑھ کر دم کریں اور ہاتھ کو جھٹک دیں۔
قُلْ مَنْ رَّبُّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ۰ۭ قُلِ اللہُ۰ۭ قُلْ اَفَاتَّخَذْتُمْ مِّنْ دُوْنِہٖٓ اَوْلِیَاءَ لَا یَمْلِکُوْنَ لِاَنْفُسِہِمْ نَفْعًا وَّلَا ضَرًّا۰ۭ قُلْ ہَلْ یَسْتَوِی الْاَعْمٰى وَالْبَصِیْرُ۰ۥ اَمْ ہَلْ تَسْتَوِی الظُّلُمٰتُ وَالنُّوْرُ۰ۥ اَمْ جَعَلُوْا لِلہِ شُرَکَاءَ خَلَقُوْا کَخَلْقِہٖ فَتَشَابَہَ الْخَلْقُ عَلَیْہِمْ۰ۭ قُلِ اللہُ خَالِـقُ کُلِّ شَیْءٍ وَّہُوَالْوَاحِدُ الْقَہَّارُ ﴿سُوْرَةُ الرَّعْدِ: ۱۶﴾
 

دردِسر کا علاج (رمضان کا خاص عمل

آخری جمعہ رمضان المبارک کو بعد نمازِ صبح یا بعد نمازِ جمعہ، یہ آیت سفید کاغذ پر لکھ لیں۔ جتنے تعویذ بنا سکتے ہیں، بنا لیں۔ جس کو بھی سر درد ہو، اس کو سر پر باندھنے کے لئے دیں۔ ان شاء اللہ، درد سے آرام آئے گا۔ تعویذکے اوپر مکمل بسم اللہ لکھیں۔تمام قارئین کو اس کی اجازت ہے۔
آیت یہ ہے:
اَلَمْ تَرَ اِلٰى رَبِّکَ کَیْفَ مَدَّ الظِّلَّ۝۰ۚ وَلَوْ شَاۗءَ لَجَعَلَہٗ سَاکِنًا۝۰ۚ ثُمَّ جَعَلْنَا الشَّمْسَ عَلَیْہِ دَلِیْلًا۝۴۵ۙ ثُمَّ قَبَضْنٰہُ اِلَیْنَا قَبْضًا یَّسِیْرًا۝۴۶ ( ﴿سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ: ۴۶-۴۵﴾
 

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- ۲۰۱۴



Subscribe for Updates

Name:

Email: