شادی میں آسانی اور حصول فرزند کے لئے

اگرکوئی کنوارہ ہو اور وہ چاہے کہ اس کی شادی آسانی سے ہوجائے اور نیک فرزند نصیب ہو تو وہ تین روز مسلسل روزہ رکھے اور ان تین دنوںتک رات کواکیس(21)بار یہ پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کا مطلوب اسے دے گا۔ اور یہ عمل ہر مہینے میں ایک بار کرلے۔
وَالَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا ﴿سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ: ۷۴﴾
 

تقویت نظر کے لئے

ہر نماز کے بعد تین یا سات بار یہ آیت پڑھ کر دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کے اگلے سروں پر دم کرکے دونوں آنکھوں پر پھیر لیں۔ان شاء اللہ، مرتے دم تک نظر کمزور نہ ہوگی۔ اول و آخر درود شریف۔آیت یہ ہے:
فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَاءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ

درد شقیقہ کے لئے

درد کی جگہ پکڑ کر یا ہاتھ رکھ کر یہ پڑھیں:
بِسْمِ اللہِ خَیْرُ الْاَسْمَآءِ رَبّ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اِسْمِہٖ شَئْیٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ وَ ھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ۔
اس کو تین تین بار پڑھ کر دم کریں۔ اللہ صحت دے گا۔

گائے یا بکری کا دودھ بڑھ جائے

ثُمَّ قَسَتْ قُلُوْبُکُمْ مِّنْۢ بَعْدِ ذٰلِکَ فَہِىَ کَالْحِجَارَۃِ اَوْ اَشَدُّ قَسْوَۃً۰ۭ وَاِنَّ مِنَ الْحِجَارَۃِ لَمَا یَتَفَجَّرُ مِنْہُ الْاَنْہٰرُ۰ۭ وَاِنَّ مِنْہَا لَمَا یَشَّقَّقُ فَیَخْرُجُ مِنْہُ الْمَاءُ۰ۭ وَاِنَّ مِنْہَا لَمَا یَہْبِطُ مِنْ خَشْـیَۃِ اللہِ۰ۭ وَمَا اللہُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ ﴿سُوْرَةُ الْبَقَرَةِ: ۷۴﴾
اگر گائے یا بکری کا دودھ کم ہو جائے تو کورے تانبے کے برتن میں اس آیت کو لکھ کر اور پاک پانی سے دھوکر اس جانور کو پلایا جائے تو ان شاء اللہ دودھ بڑھ جائے گا۔
 

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- ۲۰۱۴



Subscribe for Updates

Name:

Email: