بدمزاج شوہر یا بیوی کے دل میں محبت پیدا ہو

شروع ماہ میں ہفتہ کا دن گزار کے رات کو تھوڑی چینی لے۔ صبح کو (یعنی اتوار کو) جب نیند سے بیدار ہو تو نمازِ فجر پڑھنے کے بعد ذیل کی آیت اکتالیس (۴۱) بار پڑھ کر شیرینی پر دم کرے، اول و آخر درود ابراہیمی ۱۱۔۱۱ بار پڑھے اور بد مزاج بیوی یا شوہر کو کھلا دے۔ اللہ تعالیٰ اس کے سخت دل میں محبت پیدا کر دے گا۔وظیفہ یہ ہے:
سُبْحٰنَ الَّذِیْ سَخَّــرَ لَنَا ھٰذَا وَمَا کُنَّا لَہٗ مُقْرِنِیْنَ
﴿سُوْرَةُ الزُّخْرُفِ: ۱۳ ﴾
 

مطلوب کے دل میں محبت پیدا کرنا

وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّتَّخِذُ مِنْ دُوْنِ اللہِ اَنْدَادًا یُّحِبُّوْنَہُمْ کَحُبِّ اللہِ۝۰ۭ وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اَشَدُّ حُبًّا لِّلہِ۝۰ۭ وَلَوْ یَرَى الَّذِیْنَ ظَلَمُوْٓا اِذْ یَرَوْنَ الْعَذَابَ۝۰ۙ اَنَّ الْقُوَّۃَ لِلہِ جَمِیْعًا۝۰ۙ وَّاَنَّ اللہَ شَدِیْدُ الْعَذَابِ۝۱۶۵ (البقرۃ: ۱۶۵)
اس کو با طہارت کاملہ حضور قلب کے ساتھ گیارہ یا اکیس بار پڑھ کر شیرینی پر دم کیا جائے، پھر مطلوب کو اکیس یوم تک بلا ناغہ کھلایا جائے۔ یہ عمل ہر اس فرد کے لئے کیا جا سکتا ہے، جو ناراض ہو یا جس کے دل میں محبت پیدا کرنی ہو، بشرطیکہ شرعی اجازت ہو۔ جیسے شوہر، ساس، نند، اولاد وغیرہ۔

ناراض کو راضی کرنے اور دل کو نرم کرنے کا خاص عمل

کٓھٰیٰعٓصٓ کُفِیْتُ حٰمٓ عٓسٓقٓ حُمِیْتُ
با طہارت کاملہ تین بار بسم اللہ شریف پڑھ کرکٓھٰیٰعٓصٓ کُفِیْتُ پڑھے اور پہلے لفظ کو پڑھتے وقت اس کے پانچوں حرفوں پر دائیں ہاتھ کی انگلیوں کو بند کرتا جائے، پھر حٰمٓ عٓسٓقٓ حُمِیْتُپڑھے اور اس میں بھی پہلے لفظوں کے پانچوں لفظوں پر بائیں ہاتھ کی انگلیوں کو باری باری بند کرے، پھر کٓھٰیٰعٓصٓ کے ہر حرف کو پڑھتا جائے اور دائیں ہاتھ کی انگلیوں کو باری باری کھولتا جائے اور حٰمٓ عٓسٓقٓ کو پڑھتے ہوئے بائیں ہاتھ کی پانچوں انگلیوں کو کھولتا جائے، پھر نظر بچا کر مطلوب کی طرف دم کرے۔
یہ عمل شوہر، ساس، سسر، نند یا کسی بھی فرد کے لئے کیا جا سکتا ہے جو ناراض ہو گیا ہو اور اس کا دل آپ سے سخت ہو گیا ہو۔ اس عمل کو جب آمنا سامنا ہو، کیا جائے۔ ان شاء اللہ ایک ہی دن میں ناراض فرد کا دل نرم ہو جائے گا۔

کسی کی نظروں میں عزت قائم رکھنا

اگرکوئی خاتون سسرال والوںکی نظر سے گر گئی ہو اور وہ چاہتی ہو کہ اس کی عزّت قائم ہو جائے تووہ اس آیت کو 11مرتبہ پڑھ کراپنے اوپر پھونک لے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اسے کامیابی ہو گی۔
فَسُبْحٰنَ الَّذِیْ بِیَدِہٖ مَلَکُوْتُ کُلِّ شَیْءٍ وَّاِلَیْہِ تُرْجَعُوْنَ
﴿سُوْرَةُ يٰسۗ: ۸۳﴾
ترجمہ :’’سو پاک ہے وہ (ذات ) جس کے ہاتھ میں ہر شے کی بادشاہت ہےاور اسی کی طرف تم لوٹ کرجائو گے ‘‘۔

شوہر طلاق نہ دے اور بیوی کو گھر بلالے

اگر ایسے حالات پیدا ہو جائیں کہ شوہر طلاق دینے پر آمادہ ہو جائے یا اس کے اندر بیوی کو علیحدہ کرنے کی ضد پیدا ہو جائے یا بیوی کو گھرسے نکال دے اور انتقاماً اسے گھرنہ بلائے تو بیوی کو چاہیئے کہ رات کو سونے سےپہلے باوضو مصلے پر بیٹھ کر تین بار درود شریف اوراکتالیس بارسورئہ اخلاص پڑھ کر بات کئے بغیر بستر میں چلی جائے اور لیٹ کر آنکھیں بند کر لے اور اپنے شوہر کا تصّور کرتے کرتے سو جائے۔ اس عمل کی مدت نو ّے دن ہے۔
نوٹ: درج بالا تمام وظائف کی ضرورت مندبہنوں کو اجازت ہے۔ یقین کے ساتھ عمل کریں۔ ہماری دعا ہے کہ جو بھی بہن یہ اعمال کرے، اس کا جائز مقصداللہﷻ جلد پورا فرمائیں۔ آمین

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- ۲۰۱۴



Subscribe for Updates

Name:

Email: