یہ عمل ہمیشہ تجربہ میں تیر بہدف ثابت ہواہے۔ جس نے بھی اس عمل کو
شرائط کاپابند ہو کرانجام دیا، اس کو زبردست کامیابی ملی اور نہ یہ کہ وہ اپنی تمام
ضروریات میںخود کفیل ہو گیا بلکہ اس نے سینکڑوں غربا ء کی پرورش بھی کی۔ اس عمل کے
بعد کاروبار اس قدر ترقی کرتا ہے کہ عقلیں حیران ہو جاتی ہیں اور دیکھنے والے رشک
کرنے پرمجبور ہو تے ہیں۔
یہ عمل اکیس دن کاہے۔ دوران عمل ہر طرح کا گوشت،انڈا، مچھلی، بدبودار اشیاء جیسے
کچی پیاز، لہسن، بیڑی، سگریٹ اورحقہ وغیرہ، اگر شادی شدہ ہوں تو بیوی کے ساتھ
مباشرت… ان سب چیزوں کو چھوڑنا پڑے گا۔ ورنہ اس عمل میں کامیابی نہیں ملے گی۔
گلاب وزعفران سے مندرجہ ذیل نقش اکیس عدد لکھیں۔ سب سے پہلے والے نقش کو اٹھا کر
حفاظت سے رکھ لیں۔ اس کے بعد دوسرے نقش کو سفید پٹی میں پیک کرکے اپنی پیشانی
پرباندھ لیں۔ اس کے بعد اُنیس نقش مزید لکھ لیں اور ننگے سر اور ننگے پائوں ویرانے
کی طرف چل پڑیں۔ رات بارہ بجے ویرانے میں جا کر کھلے آسمان کے نیچے کھڑے ہو کرچار
ہزار مرتبہ ’’یَالَطِیْفُ‘‘ پڑھیں۔ اس طرح کہ ہر سو کی تعداد کے بعد ایک بار یہ
آیت پڑھیں :
اَللہُ لَطِیْفٌۢ بِعِبَادِہٖ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَاءُ وَہُوَالْقَوِیُّ
الْعَزِیْزُ۔
اگلے دن انیس نقوش کوآٹے میں گولیاں بناکر دریا میں ڈال دیں۔ اس کے بعد ہر رات کو
اکیس نقش تیار کریں اور مذکورہ انداز میں عمل کریں اوراگلے دن ان نقوش کو آٹے میں
گولی بنا کر دریا برد کردیں۔اکیسویں دن، سب سے آخر میں بنایا ہوا نقش اٹھا کر الگ
رکھ دیں اور باقی نقوش کو دریا میں ڈال دیں۔ اس دوران ہر فرض نماز کے
بعد’’یَالَطِیْفُ‘‘ ایک سو انتیس (۱۲۹) مرتبہ اور مذکورہ آیت سات مرتبہ پڑھتے
رہیں۔اکیس (۲۱) دن پورے ہوجانے پرفجر کی نماز جماعت سے پڑھنے کے بعد مسجد میں بیٹھ
کر لاتعداد مرتبہ ’’یَالَطِیْفُ‘‘ پڑھیں۔ جب سورج نکل آئے اور اشراق کا وقت ہو
جائے تو گیارہ مرتبہ مذکورہ آیت پڑھ کر چار رکعت نماز نفل بہ نیت اشراق پڑھ کر گھر
آجائیں اور سب سے پہلے لکھا ہوا اور سب سے آخر میں لکھا ہوا نقش، دونوں ایک جگہ
کرکے موم جامہ کرلیں۔ پھر سبز کپڑے میں پیک کرکے اپنے گلے میں ڈال لیں یاسیدھے بازو
پر باندھ لیں۔ پھر ہمیشہ نمازِ فجر اورنمازِ عشاء کے بعد’’یَالَطِیْفُ‘‘ ایک سو
انتیس(۱۲۹) مرتبہ پڑھتے رہیں۔ ان شاء اللہ رزقِ حلال، موسلادھار بارش کی طرح برسے
گااور تمام آسائشیں میسر آجائیں گی۔
نقش یہ ہے
نوٹ
عمل ادارے سے اجازت لے کر کریں۔ یا پھر کسی عامل سے اجازت لیں، جس نے ’’یا لطیف‘‘ کی بڑی زکوٰۃ نکالی ہوئی ہو۔ | * |
نقش ایک خاص چال سے پُر کیا گیا ہے۔ اگر اس کے خلاف کیا گیا تو پھر عمل خراب ہو جائے گا۔ اہلِ علم سمجھتے ہیں۔ | * |
جو لوگ مذکورہ پرہیز نہ کر سکتے ہوں، وہ اس عمل کو کرنے کا خیال دل سے نکال دیں۔ | * |
دیگر پرہیز اور عمل کے مکمل طریقے کے بارے میں صرف ان کو بتایا جا ئے گا، جن کو ادارے کی روحانی درسگاہ کی طرف سے اجازت دی جائے گی۔ | * |
یہ عمل خواتین بھی کر سکتی ہیں۔ | * |
کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان -- ۲۰۱۴