تسخیرِ مؤکلات ،جنات، ہمزاد یا سورتوں کے خدام وغیرہ کے اعمال ، عملیات کے شعبے کے سب سے مشکل اعمال ہیں۔ اور اس میں کامیابی کسی کسی کو ملتی ہے۔ آج کل ہر کوئی تسخیر تو کرنا چاہتا ہے، مگر ریاضت و پرہیز کرنے کو تیار نہیں۔ یہاں تک چاہتے ہیں کہ تسخیر کوئی اور کرے اور ان کو بطور ہدیہ دے دے۔ اس طرح کی بچگانہ سوچ والوں کی اس خواہش کی زندگی بھر تکمیل نہیں ہوتی اور نہ ہوگی اور نہ ہونی چاہئیے۔اس لئے کہ یہ لوگ اہل ہی نہیں۔ اہل صرف وہ لوگ ہیں، جو سخت محنت کرتے ہیں۔ اور جو محنت کرتا ہے، اس کو اللہ ﷻ اس کا صلہ بھی دیتے ہیں۔تسخیر کرنے کے وہ کون سے اصول ہیں جن کو کرنے سے تسخیر کے عمل میں یقینی کامیابی ملتی ہے؟وہ اصول کتابوں میں نہیں ملتے، اساتذہ کی خدمت کرکے ملتے ہیں۔ کیونکہ ہر مخلوق کی تسخیر کے لئے الگ الگ راز ہوتے ہیں۔ میری دعا ہے کہ صرف اور صرف اہل اور لالچ سے پاک افرادہی کو اللہ ﷻ کامیابی عطا فرمائیں۔ اب عمل کا طریقہ لکھا جاتا ہے۔
طریقہ عمل عمل کا آغاز نوچندی بدھ کی فجر سے کیا جائے۔ تین دن روزہ رکھنا ہے۔روزانہ غسل کرنا ہے۔ پاک و صاف جگہ عمل پڑھنا ہے۔ تین دن خلوت میں رہنا ہے۔ صرف جماعت سے نماز پڑھنے یا قضائے حاجات کے لئے باہر جا سکتے ہیں۔کوئی انسان اس کمرے میں تین دن تک نہ آئے۔ کسی سے بات نہیں کرنی۔ مکمل پرہیز کیا جائے۔ ایسے اعمال میں کیا پرہیز کرنا ہوتا ہے؟یہ عاملین کو پتہ ہوتا ہے۔ اور عمل سے کچھ دن پہلے سے پرہیز شروع کر دیا جائے تاکہ روحانی طور پر عمل کےآغازتک عامل بہت حد تک دنیاوی غلاظتوں سے صاف ہو جائے۔
ہر نماز کے بعد ایک ہزار مرتبہ سورئہ کوثر اور ایک مرتبہ یہ دعا پڑھیں:
اللهم انى اسالك بلطائف مغفرتك و عوازيم قدرتك ان تسخرلى خادم هذة السورة الشريفة الا ما اطلعت شريدخ شريدخ مريدخ مريدخ بحق من كلم موسى تكليما على جبل الطور الوحا العجل الساعة ۔
تیسرے دن، بعد عشاء، ایک خوبصورت مرد سفید لباس میں آئے گا، جس کے بال کالے ہوں گے اور عامل سے پوچھے گا :’’اے اللہ کے بندے،تم کیا چاہتے ہو؟‘‘
عامل کہے : ’’میں چاہتا ہوں کہ تم میری دنیوی امور میں مدد کرو‘‘۔ مؤکل شرائط کے ساتھ عامل کی مدد کرنے پر رضامند ہوگا۔ شرائط کیا طے کرنی ہوتی ہیں؟ یہ بھی عاملین جانتے ہیں۔جو بھی شرائط طے کی جائیں، اس کو ایک کاغذ پر لکھ لیا جائے۔کوئی بھی ایسی شرط نہ قبول کی جائے، جس کو عامل نہ کر سکے۔ مؤکل اس پر مہر لگا دے گا۔ یہ کاغذ کسی کو نہ دکھایا جائے، ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔
مؤکل کو بلانے کاطریقہ خلوت میں ایک بار سورئہ کوثر پڑھیں اور کہیں ’’اجب يا عبد الكريم‘‘۔ مؤکل حاضر ہو جائے گا۔
اجازتِ عمل اس عمل کی سب سے پہلے اجازت اپنے پیر و مرشد سے لی جائے۔ پھر اس عمل کے عامل سے یا کسی ایسے عامل سے، جس کی روحانی طاقت زیادہ ہو اور وہ آپ کو اپنی نگرانی میں عمل کروا سکے۔ جو لوگ ہماری روحانی درسگاہ کی زیرِ نگرانی کرنا چاہتے ہیں، وہ مولانا محمد عرفان صاحب سے دوپہر2 بجے سے مغرب تک رابطہ کر سکتے ہیں۔ جمعہ و اتوار کو فون نہ کریں۔ نمبر یہ ہے:0321-4661681
نوٹ عمل شروع کرنے سے پہلے لازمی استخارہ کیا جائے۔
 

 

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- ۲۰۱۴



Subscribe for Updates

Name:

Email: