رزق میں خیروبرکت، آمدنی میں اضافے، باہمی تعلقات میں پختگی، لوگوں میں مقبولیت اور فتوحات عامہ کے لئے ایک ایسا طریقہ قارئین کے لئے پیش کیاجارہا ہے جو روحانی تجربات کی کسوٹی پرپورا اترتا ہے اور جس کے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوتے ہیں۔
یہ طریقہ پوشیدہ اور مخفی خزانوں کاایک حصّہ ہے جسے افادیت عامہ کے لئے نقل کیاجارہا ہے۔ اس روحانی طریقے کی کل28 قسطیں پیش کی جائیں گی۔ اب تک 17قسطیں پیش کی جاچکی ہیں۔ اس ماہ 18ویں قسط پیش کی جارہی ہے۔ ان تمام قسطوں سے اپنے نام کے پہلے حروف کے مطابق استفادہ کریں۔ قارئین اس سلسلے کی ہر قسط کا مطالعہ پوری گہرائی کے ساتھ کریںتاکہ استفادہ کرتے وقت کوئی بھول چوک نہ ہوجائے۔
طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے طالب اپنے نام اوراپنی والدہ کے نام کے اعداد برآمد کرے۔ مثلاً طالب کانام علیم احمد ہے اور والدہ کانام عائشہ خاتون ہے۔ علیم احمد کے اعداد۲۰۳ اور عائشہ خاتون کے اعداد ۱۴۳۴ ہیں اور دونوں کے مجموعی اعداد ۱۶۳۷ ہیں۔ چونکہ علیم احمد کے نام کا پہلا حرف ع ہے اس لئے قرآن حکیم میں حرف ع جتنی باراستعمال ہوا ہے، اس کو ۷ سے ضرب دے کرحاصل ضرب کو شامل کریں گے۔
قرآن حکیم میں حرف ع ۹۲۲۰ مرتبہ آیا ہے۔ اس تعداد کو جب۷ سے ضرب دیا تو حاصل ضرب ۶۴۵۴۰ ہو گئی۔ قرآن حکیم میں جن صورتوں کے نام حرف ع سے شروع ہوتے ہیںوہ کل ۵ سورتیں ہیں۔ پہلی سورئہ عنکبوت، دوسری سورئہ عبس، تیسری سورئہ علق، چوتھی سورئہ عادیات، پانچویں سورئہ عصر ہے۔ سورہ ٔ عنکبوت کے اعداد ۲۷۵۲۹۷ہیں۔ سورئہ عبس کے اعداد ۵۱۳۱۴ ہیں۔ سورئہ علق کے اعداد ۲۲۵۴۱ ہیں۔ سورہ ٔ عادیات کے اعداد ۱۳۳۵۴ ہیں۔ سورئہ عصر کے اعداد ۴۷۴۰ ہیں۔ پانچوں سورتوں کے مجموعی اعداد ۳۶۷۲۴۶ ہیں۔
جو اسماء الٰہی حرف ع سے شروع ہوتے ہیں، ان کی تعداد بھی۵ ہے۔ یاعزیز… اعداد ۹۴، یاعادل… اعداد ۱۰۴، یاعلی… اعداد ۱۱۰، یاعلیم… اعداد ۱۵۰، یا عظیم…اعداد ۱۰۲۰۔ پانچوں کے مجموعی اعداد ۱۴۷۸ ہیں۔ کل اعداد یہ ہوئے:
نام مع والدہ ۱۶۳۷
حروف ع کے اعداد مع ضرب ۶۴۵۴۰
سورتوں کے مجموعی اعداد ۳۶۷۲۴۶
اسماء الٰہی کے کل اعداد ۸ ۱۴۷
ٹوٹل ۴۳۴۹۰۱
اس میں سے وضع کئے ۶۰۰
حاصل تفریق ۴۳۴۳۰۱
حاصل تفریق کو ۴ سے تقسیم کیا۔
حاصل تقسیم ۱۰۸۵۷۵ کو پہلے خانہ میں رکھ کر ہر خانہ میں ۲۰ عدد کا اضافہ کریں گے۔ نقش میں کسر ہے۔ اس لئے ۱۳ ویں خانہ میں ۲۱ کااضافہ کریں گے۔ نقش اس طرح بنے گا:

دو نقش تیار کئے جائیں گے۔ ایک طالب کے پاس رہے گا اور ایک طالب کے گھرمیں لٹکے گا۔ دونوں نقش ہرے کپڑے میں پیک ہوں گے۔ ان دونوں نقش کونوچندی اتوار میں تیار کریں ورنہ پھرعروج ماہ میں مشتری یا شمس کی ساعت میں تیار کریں۔
جو تیار نہ کر سکیں، وہ ہماری روحانی علاج گاہ سے بنوا لیں۔ (ادارہ)

 

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- ۲۰۱۴



Subscribe for Updates

Name:

Email: