دل کی سختی دور کرنے کیلئے

اگرکوئی شخص سخت دل ہو تو اس کے لئے ایک گلاس پانی لے کراس پرایک سو ایک بار درود ابراہیمی کو پڑھ کر دم کرکے اسے یہ پانی پلادیا جائے تو اس سے اس کے دل کی سختی نرمی میں بدل جائے گی اور اس میں مہربانی کاعنصر نمایاں نظر آئے گا۔ درود ابراہیمی یہ ہے :
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَاصَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرَاہِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبْرَاہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَجِیْدٌ۔ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاہِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبْرَاہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَجِیْدٌ۔

رسول اللہ ﷺکی محبت کیلئے

اگر کوئی شخص اس درود شریف کو بلاناغہ ہر نماز کے بعد کم ازکم ایک بار اور زیادہ جتنی بار ہو سکے پڑھے گا تو چند روزکے بعد اسے معلوم ہو جائے گا کہ رسول اکرم ﷺ کی محبت اس کے دل میں سرایت کرگئی ہے۔
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ بِعَدَدِ حَسْبِہٖ وَجَمَالِہٖ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ سَیِدِنَا مُحَمَّدٍ بِعَدَدِ کُلِّ شَیْءٍ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَۃِ مِنْکَوَاۃَ اللّٰہِ وَ سَلَامُہٗ وَ بَنَآءِ وَاَنْبِیَآئِہٖ وَ رَسُوْلِہٖ وَ جَمِیْعِ خَلْقِہٖ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ وَ اِمَامَ الْمُتَّقِیْنَ وَ خَاتَمَ النَّبِیِّیْنَ وَ قَآئِدِ الْغُرِّالْمُحَجِّلِیْنَ وَ شَفِیْعِ الْمُذْنِبِیْنَ وَ رَسُوْلِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ عَلٰی اٰلِہٖ وَ اَصْحَابِہٖ وَ ذُرِّیَّتِہٖ وَ اَھْلِ بَیْتِہٖ وَ اَحْبَابِہٖ وَ اَحْفَارِہٖ وَ عَشِیْرَتِہٖ وَ عِتْرَتِہٖ وَ اَزْوَاجِہٖ اَجْمَعِیْنَ بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔

اولاد کو عزت ملنا

اَللّٰھُمَّ صَلِّی عَلٰی سَیِّدِ الْعَالِمِیْنَ حَبِیْبِکَ مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِہٖ صَلٰوۃً اَنْتَ لَھَا اَھْلٌ وَ بَارِکْ وَسَلِّمْ کَذٰالِکَ
جو شخص صبح و شام سات سات مرتبہ اس درود شریف کو پابندی سے پڑھے تواس کی برکت سے اللہ تعالیٰ اس کی اولاد کو با عزت رکھے گا۔

برائے دیدارِ محبوب

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ بِعَدَدِ کُلِّ ذَرَّۃٍ مِّائَۃَ اَلْفِ اَلْفِ مَرَّۃٍ وَّ بَارِکْ وَسَلِّمْ
جس کسی کا محبوب ناراض ہو اور اپنا دیدارنہ کرواتا ہو تو اس کے دیدار کے لئے یہ عمل زود اثر ہے۔
اس مقصد کے لئے اول وآخر درود پاک ہزارہ گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھے اور درمیان میں گیارہ مرتبہ سورئہ اخلاص ایک ہی سانس میں پڑھے۔ پڑھتے ہوئے محبوب کا تصور رکھے۔ پھرکمال دیکھے۔
 

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- ۲۰۱۴



Subscribe for Updates

Name:

Email: