یَا مُجِیْبُ کے خواص او راس کے اثرات

یہ اسم جمالی ہے اور بعض کے نزدیک مشترک ہے اور اس کے اعداد پچپن (۵۵)ہیں۔
 

تمام آفات سے حفاظت

اگر کوئی اس کانقش لکھ کر اپنے پاس رکھے، تمام آفات سے بچارہے۔

دعا قبول ہو

اگر کوئی بکثرت پڑھ کر اپنے لئے دعا کرے، اس کی دعا قبول ہو۔

نفس و شیطان کے مکرو فریب سے حفاظت

اگر کوئی ۱۰۰مرتبہ آدھی رات کے بعد بلاناغہ پڑھا کرے، اپنے نفس اور شیطان کے مکروفریب سے بچنے کا جذبہ مضبوطی سے اختیار کرے اور حفظ الٰہی میں رہے۔

دشمن سے حفاظت

اور اگر کوئی ۴۰مرتبہ اپنے آپ کو دشمن سے بچانے کے لئے پڑھے، محفوظ و مامون رہے۔

مال و دولت کی حفاظت

اگر کوئی اس اسم پاک کو سات مرتبہ پڑھ کر اپنے مال و اسباب پر دستک دے اور اپنی شہادت کی انگلی سے اپنے مکان کا حصار کردے، اللہ تعالیٰ اس کی نگہبانی کرے اور مال و دولت محفوظ رہے۔
المجیب کا نقش معظم
نقش حرفی

نقش عددی

 

یَاوَاسِعُ کے خواص اور اثرات

یہ اسم جمالی ہے اور بعض کے نزدیک مشترک ہے اور اس کے اعداد ایک سو سینتیس(۱۳۷) ہیں۔

قناعت و برکت نصیب ہو

جو شخص اس اسم پاک کو بار بار پڑھے، قناعت او برکت نصیب ہو۔ خوب ترقی ہو۔

دل کو اطمینان نصیب ہو

جوکوئی بعد نماز ظہر ۶۰مرتبہ اس کا وظیفہ پڑھے، اس کا دل کھل جائے اور ہر قسم کا اطمینان نصیب ہو۔

رزق میں وسعت ہو

جو کوئی ۷۰مرتبہ روزانہ بلاناغہ پڑھا کر ے،ا س کے رزق میں وسعت ہو۔

غنائے ظاہری و باطنی حاصل ہو

جو شخص اس کو باربار پڑھے، غنائے ظاہری و باطنی حا صل ہو۔ مال و دولت میں ترقی ہو اور فراخ حوصلگی اور بردباری طبیعت میں پیدا ہو۔
الواسع کا نقش معظم

 

 

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- ۲۰۱۴



Subscribe for Updates

Name:

Email: