کاروبار و رزقِ حلال میں برکت

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۔
جَآئَ تْ لِدَعْوَ تِہِ الْاَشْجَارُ سَاجِدَۃً
تَمْشِیْ اِلَیْہِ عَلٰی سَاقٍ بِلَا قَدَمٍ
زکوٰۃ شبِ جمعہ کو ایک ہزار بار اس طرح پڑھیں کہ ہر دس کے بعد یہ شعر پڑھیں:
مَوْلَایَ صَلِّ وَسَلِّمْ دَآئِمًا اَبَدًا
عَلٰی حَبِیْبِکَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّھِمٖ
استعمال بوقت ضرورت گیارہ مرتبہ پڑھ لیا کریں۔ اول آخر گیارہ دفعہ درود شریف قادری۔ (چونکہ یہ عمل کاروبار اور رزق میں برکت کا ہے اس لئے گیارہ مرتبہ اس کا روزانہ کا معمول بنایا جائے۔ خ

کئی بڑے امراض کا علاج

فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان تمام حروف تہجی(الف سے یا تک) اکتالیس (۴۱)بار پڑھیں اور ہر بار الف سے یا تک ایک سانس میں پڑھیں۔
یہ خصوصی طور پر دمہ،کھانسی، سانس کے امراض ، نزلہ، زکام وغیرہ کا علاج ہے اور آنکھوں کی روشنی کے لئے بھی مفید ہے۔
اکتالیس (۴۱) بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کریں۔ یا اپنی ہتھیلی پر دم کرکے اسے بدن پر پھیردیں۔ (کئی امراض کے لئے پڑھنا ہو تو بیشک اپنے اوپر دم کریں یا بدن پر پھیریں۔ اگر کسی مخصوص مرض جیسے دمہ کے لئے پڑھنا ہو تو ہاتھوں پر دم کرکے مقامِ مرض پر پھیر لیں۔خ

تلی بڑھ جانے کا علاج

ذلک تخفیف من ربکم و رحمۃ (البقرۃ: ۱۷۸)
یہ آیت بسم اللہ الرحمن الرحیم سمیت لکھ کر تلی کی جگہ باندھ دیں۔
نوٹ درج بالا اعمال کی عام اجازت ہے۔خ
 

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- ۲۰۱۴



Subscribe for Updates

Name:

Email: