دل کاراز معلوم کرنا

نیند کے عالم میں معمول سے اس کا سب قلبی راز پوچھ سکتے ہیں بعد میں اسے کہہ دیں کہ ’’ جو کچھ آپ سے پوچھا گیا ہے، جاگنے پرآپ کو قطعی یاد نہ رہے گا‘‘۔

بے حسی پیدا کرنا

معمول کو خوب غافل کردیں اور اسے کہہ دیں کہ اس کے بازو میں قوت لامسہ نہیں ہے یا بازو کے کسی مقام پرپنسل سے گول نشان لگادیں اور کہیں کہ اس مقام کو میں نے سُن کر دیا ہے۔ اس مقام پر اب کوئی تکلیف محسوس نہ ہو گی۔ اس کے بعد آپ اس مقام پر سوئی سالم کی سالم چبھودیں گے تب بھی اس کو درد محسوس نہ ہو گا۔ کسی عضو کا آپریشن کرنا مطلوب ہو تو ایک اور تکنیک برتیئے۔ مریض کو گہری نیند میں مبتلا کرکے خالی رومال معمول کے ناک کے قریب لے جائیے اور اسے کہیے کہ تمہیں کلوروفارم سنگھایاجارہا ہے، اب تم بالکل بے ہوش ہوجائو گے اور آدھ گھنٹہ تک مطلقاً بے ہوش رہو گے۔
اس کے بعد معمول یقیناً کلورو فارم کے نشے میں آجائے گا، اس حالت میں اس کا ہر چھوٹا بڑا آپریشن آسانی سے ہو سکتا ہے۔

ٹیلیفون پرہپناٹائز کرنا

اس مشق کے واسطے ایسے شخص کو تلاش کریں جس پرآپ پہلے کئی بار عمل کرچکے ہوں۔ معمول سے کہیں کہ ٹیلیفون کاریسیور کان سے لگا کر کرسی پر بیٹھ جائے۔(اگر کھڑا رہے گا تو متاثر ہو کر گر پڑے گا)
پھر اسے وثوق سے کہیں کہ ایک منٹ کے اندر اندر وہ گہری نیند میں ڈوب جائے گا۔
اب آپ کاسر بھاری ہو رہا ہے
اب آپ پر نیند کاغلبہ ہے
اب آپ سو جاناچاہتے ہیں
آپ سو رہے ہیں
آپ سو چکے ہیں
آپ گہری نیند سو چکے ہیں، سخت گہری نیند

ڈاک کے ذریعہ ہپناٹائز کرنا

اس تجربہ کے لئے کسی ایسے شخص کو منتخب کریں جس پر آپ ۲،۳بار عمل تنویم کر چکے ہوں اور جو آپ سے بہت زیادہ متاثر ہو۔ ایک کاغذ کے ٹکڑے پر جلی حروف میں لکھیں

چند سکینڈ میں آپ سو جائیں گے

تمہارے سر میں گرانی ہے، تم سو رہے ہو، تم سو چکے ہو
’’شاد گیلانی ‘‘ …اپنا نام جلی حروف میں لکھیں تاکہ آپ کے نام سے متاثر ہوکر وہ فی الفور ہپناٹائز ہو جائے۔

جانوروں کو متاثر کرنا

جانوروں کی آنکھوںمیں گھور کر دیکھئے، کم ازکم 15منٹ تک… (مگر یہ مشق وہی کرسکتا ہے جس نے آنکھوں کی مشقوں پر عبور حاصل کرلیا ہو) اس کے بعد اس کے نتھنے پکڑ کر سر نیچے کی طرف کھینچئے اور لمبے لمبے سانس لے کر اس کے کان میں پھونکیئے، یہ عمل۲،۳بار کرنے سے وہ جانور آپ کے تابع ہو جائے گا، جدھرآپ جائیں گے وہ آپ کے پیچھے پیچھے دوڑے گا۔
درندوں پر بھی یہ عمل ہو سکتا ہے، اگر آپ درندوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر 5منٹ تک دیکھ لیں گے تو درندہ آپ پر کبھی حملہ نہ کر سکے گا۔
یہ ساری باتیں آنکھوں کی بے پناہ مقناطیسی قوت حاصل کرنے کے بعد ہی حاصل ہو سکتی ہیں۔

عرصہ تک غافل رکھنا

معمول پر خواب غفلت طاری کردیں۔ اسے کہہ دیں کہ آپ چار دن رات غفلت کی نیند سوتے رہیں گے اور اس دوران نہ آپ کو بھوک لگے گی نہ پیاس اور نہ ہی کمزوری ہو گی۔
پھر ہر روز دن میں۴ بار اسے یہی ہدایت کرتے رہیں کہ تم خواب غفلت میں فلاں دن تک سوتے رہو گے۔ اس دوران نہ بھوک لگے نہ پیاس اور کمزوری بھی نہ ہو گی۔ یقین کیجئے کہ ایسا ہو گا اورمعمول مدت معینہ تک بلاشبہ خواب غفلت میں رہے گا اور اسے کوئی نقصان بھی نہ پہنچے گا۔
 

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- ۲۰۱۴



Subscribe for Updates

Name:

Email: