سابقہ شمارے میں چند گذارشات کی تھیں۔ مزید بہتری اور قارئین کی آسانی کے لئے ، مزید چند گذارشات کی جا رہی ہیں۔ امید ہے کہ قارئین تعاون فرمائیں گے اور ان پر عمل کریں گے۔

روحانی علاج گاہ سے روحانی تشخیص کروانا

جو افراد یہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنی روحانی تشخیص کروائیں کہ ان پر جادو یا جنات کے برے اثرات ہیں یا نہیں، وہ روحانی علاج گاہ کی خدمات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس کے لئے ایک رات پہنا ہوا ایسا کپڑا، جو مریض کے سینے سے لگا ہو، روحانی علاج گاہ میں بھجوائیں۔ ساتھ ہی مختصر حالات بھی لکھ کر ارسال فرمائیں۔ مریض کا نام، والد اور والدہ کا نام۔ موبائل نمبر ضرور تحریر فرمائیں تاکہ کچھ پوچھنا ہو تو رابطہ ممکن ہو۔ کپڑا صاف ستھرا ہو، بدبو دار نہ ہو۔خزینۂ روحانیات کے ممبران سے روحانی تشخیص کی فیس نہیں لی جاتی۔ ممبران اپنا ممبرشپ نمبر کا حوالہ دیں۔دوسرے افراد ۲۰۰روپے فی کپڑا ادا کریں گے۔ نیز کپڑے کی واپسی کا خرچ بھی ساتھ ہی بھجوائیں۔

روحانی درسگاہ یا روحانی علاج گاہ میں خط لکھنا

جب بھی روحانی درس گاہ یا روحانی علاج گاہ میں خط لکھیں، لازمی جوابی لفافہ ساتھ بھیجیں اور اپنا موبائل نمبر بھی لکھیں۔ بہت سے افراد جوابی لفافہ نہیں بھیجتے۔ جس کی وجہ سے ان کے خطوط الگ کر دئے جاتے ہیں۔ اور ان کے جواب نہیں دیے جاتے۔

رسالے کے ممبران کا ادارے کو خط لکھنا

کئی ممبران کی شکایت ہے کہ خط کا جواب جلدی نہیں آتا۔ ان سے گذارش ہے کہ خط کے لفافے پر اپنا ممبرشپ نمبر لکھا کریں تاکہ لفافہ دیکھ کر ہی آپ کا خط جلد جواب والے خطوط میں ڈال دیا جائے۔ اور خط پر بھی لازمی لکھا کریں۔
زیادہ تر ممبران نہ ہی خط کے لفافے پر ممبرشپ نمبر لکھتے ہیں، نہ خط کے اندر۔ ہمارے لئے بار بار یہ دیکھنا بہت مشکل ہے کہ فلاں شخص ممبر ہے یا نہیں؟ اور خطوط کی کثرت کی وجہ سے اب یہ دیکھا بھی نہیں جاتا۔
اور جلد جواب کا بھی مطلب یہ نہیں کہ ابھی خط ملا بھی نہیں ہوتا، فونآنا شروع ہو جاتے ہیں۔ کم از کم ایک ہفتہ بعد فون کیا کریں۔

غیر ممبران کا ادارے کو خط لکھنا

ممبران کے خطوط کا پہلے جواب دیا جاتاہے۔ غیر ممبران کا اس کے بعد باری آنے پر جواب دیا جاتا ہے۔ اس لئے تمام افراد سے گذارش ہے کہ جواب کے لئے بار بار فون کرنے کی زحمت نہ اٹھائیں۔ کم از کم دو ہفتہ جواب کا انتظار کیا کریں۔کوشش کی جاتی ہے کہ خطوط کے جواب جلد دیئے جائیں۔

عوام اور ممبران کے لئے بغیر فیس والے اعمال

منگوانے کا طریقہ اور شرائط
 

اعمال بذریعہ خط منگوائے جائیں۔ جوابی لفافہ لازمی ہے۔دوسرا طریقہ یہ ہے کہ رجسٹرڈ جواب کےلئے ڈاک خرچ بطوربیلنس لوڈ کروا دیں۔ نمبر یہ ہے 7772772۔0343 پھر smsکے ذریعے اپنا پتہ بھیج دیں۔آپ کو 50روپے کا لوڈ کروانا ہوگا تاکہ ٹیکس منہا ہو کرڈاک خرچ کی رقم ہم تک پہنچ جائے ۔ممبران اپنا ممبرشپ کا حوالہ ضرور دیں۔ *
ایک وقت میں صرف دو اعمال کی اجازت دی جاتی ہے۔ *
جب عمل شروع کریں اور جب ختم ہو، اس کی اطلاع بذریعہ smsادارے کے درج بالا نمبرپرکرنا ضروری ہے۔ *
کئی لوگ اعمال منگواتے ہیں، مگر کرتے نہیں ۔ایسے افراد کو مزید اعمال کی اجازت نہیں ملے گی۔اورجو افراد عمل تو کرتے ہیں، مگر اس کے آغاز و اختتام کی اطلاع نہیں کرتے، انہیں بھی مزید اعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ *


 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- ۲۰۱۴



Subscribe for Updates

Name:

Email: