طریقہ ۱: بعد نمازِ عشاء، اول و آخر درود شریف گیارہ گیارہ بار کے ساتھ باوضو تین سو (۳۰۰) مرتبہ یہ کلمات پڑھے:
یَا خَبِیْرُ اَخْبِرْنِیْ بِجَمَالِہٖ یَا خَبِیْرُ
اس کے بعد اپنی مراد کو خدا تعالیٰ سے مانگے اور سو جائے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ صحیح جواب خواب میں مل جائے گا۔ (از قاری محمد اسحٰق صاحبؒ

طریقہ ۲: بعد نمازِ عشاء، دو رکعت نماز نفل پڑھیں۔ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد تینتیس (۳۳) مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھیں۔ سلام پھیرنے کے بعد تینتیس (۳۳)مرتبہ درود شریف پڑھ کر گیارہ (۱۱) مرتبہ ’’یَاعَلِیْمُ عَلِّمْنِیْ یَابَشِیْرُ بَشِّرْنِیْ یَاخَبِیْرُخَبِّرْنِیْ‘‘پڑھیں۔ پھر تینتیس (۳۳) مرتبہ درود شریف پڑھ کربغیر کسی سے بات کئے سو جائیں۔ جب تک جواب نہ ملے پڑھتے رہیں۔

طریقہ ۳ : استخارہ کے لئے ’’یَابَاطِنُ‘‘کا ورد مفید ہے۔ باوضو بستر پر لیٹ کر مقصد کا تصور کرکے نیند نہ آنے تک ورد کرتے رہیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ خواب میں جواب مل جائے گا۔

طریقہ ۴: کسی بھی امر کا معلوم کرنا ہو تو نماز عشاء کے بعدتازہ وضو کریں۔ پھر ایک سو (100) مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ پھر دو رکعت نماز پڑھیں۔ پہلی رکعت میں بعدسورئہ فاتحہاکیس (21)مرتبہ سورئہ اخلاص، دوسری میں بعدسورئہ فاتحہ بیس (20)مرتبہ سورئہ اخلاص پڑھیں۔ پھر منہ شمال مغرب کی طرف کرکے گیارہ (11) قدم اٹھائیں۔ ہر قدم پر اپنا مطلب سیدنا غوث پاک رحمہ اللہ کے وسیلے سے اللہ سے طلب کریں۔ پھر قبلہ رخ ہو کر آیت ’’اھدنا الصراط المستقیم‘‘پانچ سو (500) مرتبہ پڑھیں۔ مطلب بالضرور دل میں ہو۔
پھر آپ کا سر دائیں یا بائیں طرف کوئی غیبی شخص گھما دے گا۔ چاہے سر کو زنجیروں سے کیوں نہ باندھ دیا جائے۔ دائیں طرف مقصد پورا ہو گا۔ بائیں طرف نہیں۔ پس سر نے ہر حال میں گھومنا ہے۔

طریقہ ۵: سُبْحٰــنَکَ لَا عِلْمَ لَنَآ اِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا ۰ۭ اِنَّکَ اَنْتَ الْعَلِیْمُ الْحَکِیْمُ ﴿سُوْرَةُ الْبَقَرَةِ: ۳۲﴾
اگر کسی کارِ خیر میں استخارہ منظور ہو تو بعد نمازِ عشاء خیالات فاسدہ کو دل سے یکسو کرکے، ایک سو ایک (۱۰۱) بار اس آیت شریف کو پڑھیں اور مطلب کا خیال کرکے سو رہیں۔ جو بہتر ہوگا، ان شاء اللہ تعالیٰ خواب میں معلوم ہو جائے گا۔

طریقہ ۶: بعد نمازِ عشاء، سوتے وقت دائیں پہلو لیٹ کر سورئہ والیل (پ۳۰) والضحیٰ (پ۳۰)الم نشرح(پ۳۰) … ہر ایک سات سات بار پڑھیں۔ پھر یہ دعا بھی سات بار پڑھیں:
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ لِیْ مِنْ اَمْرِیْ ھٰذَا فَرَجًاوَّمَخْرَجًا اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ (حضرت امام یافعی رحمہ اللہ)
ترجمہ: ’’یااللہ میرے لئے میرے امرمیں کشائش ودستگاری کر‘‘۔

طریقہ ۷: سوتے وقت باوضو تین بار درود شریف، دس بار سورۃ الفاتحہ اور گیارہ بار سورۃ الاخلاص پڑھ کر سینے پر دم کرکے کام کا تصور کرتے ہوئے قبلہ رخ ہو کر سو جائیں۔

طریقہ ۸ : بدھ،جمعرات اور جمعہ کی رات کو عشاء کی نماز کے بعد، سب کاموں سے فارغ ہو کر، بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم تین سو (۳۰۰) مرتبہ پڑھ کر سورۃ الم نشرح معہ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم ستر (۷۰)مرتبہ پڑھیںاور اپنے منہ اور سینہ پر دم کریں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ:
ــــ’’ اے اللہ!فلاں کام میں جو ہونے والا ہے وہ مجھے خواب میں یا غنودگی میں، کسی آواز دینے والے کی آواز سے معلوم کرا دےـ‘‘۔
اس کے بعد یہ درود شریف ایک سو(۱۰۰)مرتبہ پڑھیں:
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ بِعَدَدٍ مَّعْلُوْمٍ لَّکَ
ان شاء اللہ، تین رات کے اندر مقصد حاصل ہو جائے گا۔

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- ۲۰۱۴



Subscribe for Updates

Name:

Email: