یہ عمل مکمل تنہائی میں، کامل یقین کے ساتھ کرناچاہئے۔ عمل کی جگہ پاک صاف ہو۔ اس جگہ میں دورانِ عمل کسی اور کی آمدورفت نہ ہو۔ دورانِ عمل اگربتی روشن کریں یا پھر عود یاعنبر کابخور جلائیں۔ پرہیز جلالی اور ترکِ حیوانات کے ساتھ اس عمل کو 50دن تک جاری رکھیں۔پہلے دن غسل کریں۔ اس کے بعد روزانہ باوضو عمل کریں اور ہر تیسرے دن غسل ضرور کریں۔ اگر روزانہ غسل کرکے عمل کے لئے بیٹھیں تو افضل ہے۔ حصارِ قطبی کے ذریعہ اپنا حصار کریں اوراس عمل کو روزانہ نصف شب کے بعد کریں۔
روزانہ اول وآخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھیں اور چالیس مرتبہ سورئہ مزمل کی تلاوت کریں۔ دورانِ تلاوت مؤـکل کاتصور رکھیں۔ سورئہ مزمل ہر بارمکمل بسم اللہ کے ساتھ پڑھیں۔ پچاس راتوں کے اندر اندر کسی بھی رات چار (۴) مئوکل حاضر ہوں گے۔ یہ مؤکل عمل کے وقت بھی حاضر ہو سکتے ہیں اور عامل کو کسی اور جگہ بھی اچانک مل سکتے ہیں۔ ان کی نشانی یہ ہے کہ یہ چاروں ایک ساتھ آتے ہیں۔ عامل کو ہوش وحواس کے ساتھ دن رات گزارنے چاہئیں اور انسانی روپ میں جب چارانسان ایک ساتھ اس سے ملاقات کریں تو اس کو یقین کرناچاہئے کہ یہ سورئہ مزمل کے مؤکل ہیں۔ ان کے چہرے نورانی ہوتے ہیں۔ اکثر وبیشتر یہ کالے یا سفید لباس میں ہوتے ہیں۔ ملاقات کے دوران عامل کو علیک سلیک کے بعد سب سے پہلے یہ پوچھنا چاہئے کہ وہ حاضر کس طرح ہوں گے۔ مؤکل دوبارہ حاضری کاآسان عمل بتاتے ہیں۔ عامل کو چاہئے کہ اس عمل کو اپنے ذہن میں محفوظ رکھے۔ اگرعامل کی روحانی طاقت بڑھی ہوئی ہوتی ہے تو وہ عامل کے روبرو آکرملاقات کرتے ہیں ورنہ خواب میں حاضر ہوتے ہیں۔ اور عامل کے تمام سوالوں کے جواب دیتے ہیں۔ سورئہ مزمل کے مؤکلین کے ذریعہ دفینوں کی کھوج بھی کی جاسکتی ہے۔ اور گم شدہ لوگوں کا سراغ بھی نکالا جاسکتا ہے۔ دورانِ چلّہ، عامل کومختلف نوعیت کی بشارتیں خوابوں میں ہوتی ہیں۔ عامل کو چاہئے کہ ان بشارتوں کو اپنے پاس نوٹ رکھے اور کسی تجربہ کارسے ان کا ذکر کرکے ان کامطلب معلوم کرے۔
یہ بات واضح رہے کہ اگر کوئی عامل سورئہ مزمل کے مؤکل تابع کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ روحانیت کی دنیا کا بے تاج بادشاہ بن جاتا ہے۔
نوٹ: عمل بغیر اجازت ہر گز نہ کریں۔
 

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- ۲۰۱۴



Subscribe for Updates

Name:

Email: