سر کی خشکی دور کرنے کے لیے ہر ہفتہ اسپغول لے کر اسے ایک رات پہلے بھگو دیں۔ پھر صبح کو مسل مسل کر اسپغول الگ کرلیں ( چھان لیں)اور جو پانی حاصل ہو، وہ سر میں لگا لیں اور خشک ہونے پر شیمپو کر لیں۔ 1
تھوڑا سا میٹھا سوڈا کسی برتن یا بوتل(بغیر ڈھکن کی بوتل) میں ڈا ل کر کھلا فرج یا فریزر میں رکھ دیں۔ فرج سے تمام بد بوئیں رفع ہو جائیں گی۔ کسی چیز کی خوشبو بھی کسی دوسری چیز میں نہیں آئے گی۔ 2
بند گوبھی یا میتھی وغیرہ کی کڑواہٹ دور کرنے کے لئے ان کو پکانے سے پہلے سرکہ ملے پانی میں ڈبو دیں۔ گھنٹہ دو گھنٹہ بھگونے کے بعد پکائیں۔ 3
گھروں سے مچھر یا دوسرے کیڑے بھگانے کے لئے مالٹے کے چھلکے سکھا کر جلائیں یعنی ان کی دھونی دیں۔ مچھر بھاگ جائیں گے۔ 4
کمرے یا باتھ روم وغیرہ میں خوشبو کے لئے گلاب کی پتیوں کو سرکہ کے پانی میں ڈبو دیں۔ کمرہ مہک اٹھے گا۔ 5
 امرود کو چولہے پر جلا کر چھلکا اتار کر گرم کھالیں۔ کھانسی کے لئے مفید ہے۔ 6

 

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- ۲۰۱۴



Subscribe for Updates

Name:

Email: