دشمنی ختم کرانا

ایسے دو دوست، عزیز یا محلہ دار… جن کے مابین کسی غلط فہمی کی بناپر دشمنی پیدا ہو گئی ہو، دلوں میں کدورت اور نفرت کے باعث دونوں ایک دوسرے سے دشمنی رکھتے ہوں اور کسی طرح بھی دشمنی ختم کرنے پرآمادہ نہ ہوتے ہوں، صلح کے لئے دونوں میں سے کوئی بھی پہل کرنے کے لئے تیار نہ ہو تو اس مقصد کے لئے کہ دونوں کے مابین دشمنی کی فضا ختم ہو جائے اور دونوں صلح پر آمادگی کااظہار کریں، باوضو حالت میں بادام کی چند گریاں لے کراول وآخر تین تین بار درود پاک پڑھیں۔ درمیان میںاکتالیس مرتبہ سورۃ فاتحہ پڑھ کر دم کریں۔ پھراللہ تعالیٰ سے دعا مانگے کہ اللہ تعالیٰ ان دونوں کے دلوں میں محبت واخوت کے جذبات ایک دوسرے کے لئے پیدا کردے۔ اس کے بعد بادام کی یہ گریاں ان دونوں کو کھلا دیں۔ بفضلِ باری تعالیٰ، چند یوم کے عمل سے دونوں کے مابین محبت پیدا ہو جائے گی اور دونوں صلح کی طرف پیش رفت کریں گے اور دشمنی کو ختم کرنے پرآمادہ ہو جائیں گے۔

زبان بندی کے لئے

اگرکسی کادشمن بہت بد زبان ہو، کسی بھی طرح بدزبانی کرنے سے باز نہ آتا ہو، جب بھی سامناہو گالی گلوچ سے کام لیتا ہو، ایسے دشمن کی طرف سے بہت پریشانی لاحق ہو، سمجھانے سے بھی کسی کی نہ سنتا ہو تو ایسے دشمن کی زبان بندی کرنے کی غرض سے بنولے کے اکیس دانے لے کر باوضو حالت میں اول وآخر تین تین مرتبہ درود پاک پڑھیں۔ درمیان میں اکیس مرتبہ سورئہ فاتحہ اور ایک مرتبہ سورئہ یٰسین پڑھ کردم کریں اور ان کو دشمن کے مکان کی دیوار میں اس طرح دبا کر دفن کریں کہ دشمن کو اس کی خبرنہ ہو۔ بفضلِ باری تعالیٰ، مرتے دم تک دشمن بدگوئی نہ کرے گا اور بدزبانی کرنے سے باز آجائے گا۔

ادائیگی قرض کے لئے

اگر کوئی قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا ہو، قرض کی ادائیگی کی بظاہر کوئی صورت دکھائی نہ دیتی ہو جب کہ قرض خواہ اسے حد سے زیادہ تنگ کرتا ہو اور کسی طرح بھی مہلت دینے کے لئے آمادہ نہ ہو تا ہو، قرض خواہ کے سختی کے ساتھ تقاضوں سے بہت پریشان ہو تو اسے چاہئے کہ وہ ہر نماز کے بعد اول وآخر سات سات مرتبہ درود پاک پڑھے اور درمیان میں پچیس مرتبہ سورئہ فاتحہ پڑھے اور پھر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے تو ان شاء اللہ تعالیٰ چالیس یوم کے اندر اندر قرض کی ادائیگی کے اسباب پیداہوں گے۔ (حتی الامکان معاصیسے اجتناب کریںکیونکہ معاشی تنگی کی بڑی وجہ ارتکابِ معصیت ہے۔خ

کمردرد کے لئے

سردی کے موسم میں موسمی اثرات کے باعث ہونے والے کمردرد میں افاقہ حاصل کرنے کیلئے باوضو حالت میں شیشے کی پلیٹ پرایک مرتبہ سورئہ فاتحہ لکھ کرروغن بلسان خالص سے، اس کو پانی کی طرح دھولیں۔ پھر اس تیل پرستر (۷۰)مرتبہ سورئہ فاتحہ پڑھ کر کسی شیشی میں تیل محفوظ کرلیں۔ کمردرد ہونے کی صورت میں اس تیل کی خوب اچھی طرح مالش کریں۔ ان شاء اللہ، درد میں آرام آجائے گا۔

نظر بد سے بچاؤ

نظربد سے بچائو کے لئے ذیل میںدیا ہوا نقش مبارک فوری اثر دکھاتا ہے۔ اس کو بازو پر باندھنے یا گلے میں تعویذ کی طرح لٹکانے سے بری نظر کااثر زائل ہو جاتا ہے۔ اگر کسی کو نظر بد لگی ہوئی ہو اور وہ اس کا شکار ہو کرکسی مرض میں مبتلا ہو گیا ہو اوراسے کسی طرح قرار نہ آتا ہو تو ایسی صورت میں چاہئے کہ باوضو ہو کرسورئہ فاتحہ کانقش مبارک لکھ کر اس پر سات مرتبہ سورئہ فاتحہ پڑھ کر دم کرے۔ پھر اسے بازو پر باندھے یاگلے میں ڈال دے۔ بفضلِ باری تعالیٰ نظر بد کااثر فوری طورپرجاتا رہے گا اور نظر بد سے آزاد ہو جائے گا۔
 

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

رب العٰلمین الحمد للہ الرحمٰن بسم اللہ بسم اللہ
و ایاک نستعین ایاک نعبد یوم الدین مالک الرحمٰن الرحیم
علیھم انعمت صراط الذین المستقیم اھدنا الصراط
آمین الضآلین ولا علیھم غیر المغضوب

 

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- ۲۰۱۴



Subscribe for Updates

Name:

Email: