سانس کی تکلیف کا علاج
’’یَا حَمِیْدُ ‘‘روزانہ ایک ہزار مرتبہ پڑھا کریں اور چودہویں رات میں کورے برتن میں سورئہ ناس لکھیں اور اس میںپانی بھر کر کچھ پئیں اور باقی سے وضو کریں۔
دودھ کی کمی دور کرنے کا عمل
پسے ہوئے نمک پربا وضو گیارہ گیارہ مرتبہ درج ذیل آیات پڑھ کر
پھونکیں اور وہ نمک، ماش کی دال میں ڈال کر عورت کو کھلا یا کریں۔ ان شاء اللہ
تعالیٰ کامیابی ہو گی۔
وَالْوَالِدٰتُ یُرْضِعْنَ اَوْلَادَھُنَّ حَوْلَیْنِ کَامِلَیْنِ لِمَنْ اَرَادَ
اَنْ یُّـتِمَّ الرَّضَاعَۃَ۰ۭ ﴿البقرۃ:۲۳۳﴾
وَاِنَّ لَکُمْ فِی الْاَنْعَامِ لَعِبْرَۃً۰ۭ نُسْقِیْکُمْ مِّمَّا فِیْ
بُطُوْنِہٖ مِنْۢ بَیْنِ فَرْثٍ وَّدَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا سَاىِٕغًا
لِّلشّٰرِبِیْنَ﴿النَّحْلِ: ۶۶﴾
گمشدہ لڑکی یا چیز کی بازیابی کے لئے
اَمْسَیْتُ فِیْ اَمَانِ اللّٰہِ وَ اَصْبَحْتُ فِیْ جَوَارِ
اللّٰہِ
سوالاکھ مرتبہ پڑھیں۔
جادو … واپس جادوگر پر جائے
سفید مرغ کو باوضو ذبح کرکے اس کے تازہ خون سے ایک کا غذ پر ’’جادو برسر جادوگر‘‘ لکھ کر جہاں مریض سویا ہو وہاں اس کاغذ کو چھت پراس طرح لٹکا دیں کہ کاغذ مریض کے سینہ کے مقابل رہے۔
آنکھوں کی گئی ہو ئی بینائی واپس لانے کیلئے
کَمْ اَبْرَأَتْ وَصِیْبًا بِاللَّمَسْ رَاحَتُہٗ
اَوْ اَطْلَقْتَ اَوْبًا مِنْ رَبْقَۃِ اللَّمَمِ
اس شعر کوروزانہ سات مرتبہ باوضو پڑھ کر مریض کی آنکھوں پر دم کریں ۔
کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان -- ۲۰۱۴