یوم چہار دھم القصص۲۸

۱۴۳۷ ۵۹۳۵ ۸۶ ۳۹۰۲۷۳ ۱۵۵۸
۳۹۰۲۷۱ ۱۵۶۱ ۱۴۳۵ ۵۹۳۳ ۸۹
۵۹۳۱ ۸۷ ۳۹۰۲۷۴ ۱۵۵۹ ۱۴۳۸
۱۵۶۲ ۱۴۳۶ ۵۹۳۴ ۸۵ ۳۹۰۲۷۲
۸۸ ۳۹۰۲۷۰ ۱۵۶۰ ۱۴۳۹ ۵۹۳۲

وفق=۳۹۹۲۸۹
دشمنوں سے نجات

اگر دشمن تنگ کرنے پرآمادہ ہوں تو اس وفق کو لکھ کر اس کے ہرچہار طرف یہ آیت لکھ کراس وفق کواپنے پاس رکھے اور اس آیت کا ورد کرے تو دشمنوں سے نجات ملے۔

رَبِّ نَجِّــنِیْ مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِـمِیْنَ۝۲۱ۧ

(القصص:۲۱)

بچے گھر میں رہیں اور کبھی گم نہ ہوں

اگر کسی بچے میں گھر سے باہررہنے کی عادت ہو تو اس وفق کو لکھ کر، اس کے ہر چہار طرف یہ آیت لکھ کر اس بچےکے گلے میں ڈال دے تو اس کو گھر میں رہنے کی عادت پڑے۔ اور وہ کبھی گم نہیں ہو گا۔
عَسٰى رَبِّیْٓ اَنْ یَّہْدِیَنِیْ سَوَاۗءَ السَّبِیْلِ۝۲۲

(القصص:۲۲)

رزق کی تنگی سے نجات … نیک بیوی ملے

اگر کسی آدمی کے رزق میں تنگی ہو تو اس وفق کو ہر چہار طرف یہ آیت لکھ کر اپنے پاس رکھے تو اس پررزق کے دروازے کھل جائیں گے۔ اگر کنوارا ہے تو اسے نیک زوجہ ملے گی۔ اس آیت کو لازم ہے کہ ہر نماز کے بعد ایک سو بار پڑھ کر دعا مانگتا رہے تاوقتیکہ اس کامقصود اسے حاصل ہو۔
رَبِّ اِنِّىْ لِمَآ اَنْزَلْتَ اِلَیَّ مِنْ خَیْرٍ فَقِیْرٌ۝۲۴

(القصص:۲۴)

دشمنوں کی کوئی سازش کامیاب نہ ہو

اگر کسی کے لئے مخالفوں نے ریشہ دوانیوں کے جال بچھائے ہوں اور ہر طرح سے جکڑنے پرآمادہ ہوں تو اس وفق کو لکھ کر، اس کے ہر چہار طرف یہ آیات لکھ کراپنے پاس رکھے اور ان آیات کا ورد اپنے معمول میں رکھے تو دشمنوں کی کوئی سازش کامیاب نہ ہو گی۔
لَا تَخَفْ۝۰۪ۣ نَجَوْتَ مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِــمِیْنَ۝۲۵

(القصص:۲۵)

وَاللہُ عَلٰی مَا نَقُوْلُ وَکِیْلٌ۝۲۸ۧ

(القصص:۲۸)

اَقْبِلْ وَلَا تَخَفْ ۝۰ۣ اِنَّکَ مِنَ الْاٰمِنِیْنَ۝۳۱

(القصص:۳۱)

ظالم اپنے ظلم کا خود شکار ہو
اگر کسی جابر یا ظالم کی طرف سے خدشہ ہو کہ وہ نقصان پہنچانے کا عندیہ رکھتا ہے تو اس وفق کے ہر چہار طرف یہ آیت لکھ کر، اس کے نیچے اس جابر یا ظالم کانام بمعہ والدہ لکھ کر اور وفق پراسی آیت کو ایک سو ایک (۱۰۱)بار دم کرکے اسے کسی اکیلے درخت میں باندھے تو وہ جابر اپنے ظلم کاخود ہی شکار ہو جائے گا۔
وَلَا تَدْعُ مَعَ اللہِ اِلٰــہًا اٰخَرَ۝۰ۘ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ۝۰ۣ کُلُّ شَیْءٍ ہَالِکٌ اِلَّا وَجْہَہٗ۝۰ۭ لَہُ الْحُکْمُ وَاِلَیْہِ تُرْجَعُوْنَ۝۸۸ۧ
 

(القصص:۸۸)
 

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- ۲۰۱۴



Subscribe for Updates

Name:

Email: