یَا کَرِیْمُ کے خواص اور اثرات

یہ اسم جمالی ہے اور بعض کے نزدیک مشترک ہے۔ اس کے اعداد دو سو ستر (۲۷۰) ہیں۔
 

سخاوت کے وصف کا حصول

اگرکوئی اس اسم کوایک سو(۱۰۰) مرتبہ دن میں یارات میں پڑھے، سخاوت کا اسے وصف حاصل ہو۔

معزز بنانے کے لئے فرشتے دعا کریں

اگر کوئی اس اسم کوایک سو(۱۰۰) مرتبہ رات میں پڑھے گا۔ اللہ تعالیٰ کے حکم سے فرشتے اس کے حق میں دعا کریں گے اور کہیں گے کہ اکرمک اللّٰہ (یا اللہ ! اس کو مکرم اور معزز بنا دے۔)(جب سونے کے لئے بستر پر لیٹنا ہو، اس وقت پڑھے)
یہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا وظیفہ ہے اور اسے اس طرح پڑھا جاتا ہے۔ کرم اللہ وجہہ۔
اس وظیفہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ اس کو مکرم اور معظم بنا دیتے ہیں اور لوگوں کے دلوں میں اس کی عظمت قائم ہو جاتی ہے۔
الکریم کا نقش معظم۔

۷۸۶

۷۱ ۷۳ ۷۴ ۶۰
۶۸ ۶۶ ۶۵ ۶۳
۶۴ ۷۰ ۶۹ ۶۷
۷۵ ۶۱ ۶۲ ۷۲

یَارَقِیْبُ کے خواص اور اس کے اثرات

یہ اسم بعض کے نزدیک جمالی اور بعض کے نزدیک مشترک ہے۔ اس کے اعداد تین سو بارہ(۳۱۲) ہیں۔

نفس اور شیطان کے مکر سے حفاظت

اگر کوئی آدھی رات کے بعد اس اسم کوایک سو(۱۰۰) مرتبہ پڑھے، اپنے نفس اور شیطان کے مکروفریب سے بچارہے۔

دشمنوں کی دشمنی سے حفاظت

اور اگر کوئی روزانہ ۴۰مرتبہ پڑھے تو دشمنوں کی دشمنی سے بچارہے۔

اہل و عیال اور مال و دولت کی حفاظت

اور اگر کوئی سات مرتبہ اس اسم پاک کا وظیفہ پڑھے تو بیوی، بچے، مال و دولت محفوظ رہیں اور تمام آفات سے اللہ تعالیٰ بچائے رکھیں۔ اگر کوئی اپنے بال بچوں اور مال و اسباب کے گرد سات باراس کو پڑھ کر دم کردے تو دشمنوں کی دشمنی اور تمام آفتوں سے محفوظ رہے۔

گمشدہ چیز مل جائے

اور اگر کوئی چیز کھوئی جائے تو وہ اس اسم کو بکثرت پڑھے، ان شاء اللہ مل جائے گی۔

مسافر محفوظ واپس آئے، اہل و عیال حفاظت سے رہیں

اگر کوئی سفر میں جارہا ہو اور اپنے بچوں کی وجہ سے فکر مند ہو تو ان کی گردن پر ہاتھ رکھ کر سات مرتبہ اس وظیفہ کو پڑھے، ان شاء اللہ بخیروعافیت واپس ہو اور بچے محفوظ و مامون رہیں۔الرقیب کا نقش معظم

۷۸۶

۷۳ ۸۴ ۸۵ ۷۰
۷۹ ۷۶ ۷۵ ۸۲
۷۴ ۸۱ ۸۰ ۷۷
۸۶ ۷۱ ۷۲ ۸۳

 

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- ۲۰۱۴



Subscribe for Updates

Name:

Email: