محبوبیت کی شرطِ اول
قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللہَ فَاتَّبِعُوْنِیْ
یُحْبِبْکُمُ اللہُ وَیَغْفِرْ لَکُمْ ذُنُوْبَکُمْ۰ۭ وَاللہُ غَفُوْرٌ
رَّحِیْمٌ۳۱ (آل عمران:۳۱)
’’کہ دو، اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری تابعداری کرو تاکہ تم سے اللہ محبت
کرے اور تمہارےگناہ بخشے اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے‘‘۔
اِنَّ اللہَ یُحِبُّ الْمُحْسِـنِیْنَ۱۹۵ (البقرۃ:۱۹۵)
’’بے شک اللہ نیکی کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔‘‘
اِنَّ اللہَ یُحِبُّ التَّـوَّابِیْنَ ۲۲۲ (البقرۃ:۲۲۲)
’’بے شک اللہ توبہ کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔‘‘
فَاِنَّ اللہَ یُحِبُّ الْمُتَّقِیْنَ۷۶ (آل عمران:۷۶)
’’بے شک اللہ پرہیز گاروں کو دوست رکھتا ہے۔‘‘
وَاللہُ یُحِبُّ الصّٰبِرِیْنَ۱۴۶ (آل عمران:۱۴۶)
’’اور اللہ ثابت قدم رہنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔‘‘
اِنَّ اللہَ یُحِبُّ الْمُتَوَکِّلِیْنَ۱۵۹ (آل عمران:۱۵۹)
’’بے شک اللہ توکل کرنےوا لوں کو پسندکرتا ہے۔‘‘
اِنَّ اللہَ یُحِبُّ الْمُقْسِطِیْنَ۴۲ (المائدۃ:۴۲)
’’بے شک اللہ انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔‘‘
وَاللہُ یُحِبُّ الْمُطَّہِّرِیْنَ۱۰۸ (التوبہ:۱۰۸)
’’اور اللہ پاک رہنےوالوں کو پسند کرتاہے۔‘‘
اِنَّ اللہَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِہٖ صَفًّا کَاَنَّہُمْ
بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ۴ (الصف:۴)
’’بے شک اللہ تو ان کو پسند کرتا ہےجو اس کی راہ میں صف باندھ کر لڑتے ہیںگویا وہ
سیسہ پلائی ہوئی دیوار
ہیں۔
کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان -- ۲۰۱۴