جنت کی سیر

دوران ہپناٹزم میں نے اپنے آپ کوہدایت دی کہ میں اس نیند کے عالم میں دس منٹ تک جنت کی سیر کروں گا۔
اس تصور کے ساتھ ہی میں نے یہ بھی کہا کہ 3تک گننے سے میری روح جنت میں پہنچ جائے گی۔ میں جھوٹ نہیں کہہ رہا، جھوٹے پرخدا کی لعنت ہے۔ آپ یقین کیجئے کہ میں نے دس منٹ تک ایسا منظر دیکھا جس کی مثال دنیا کے کسی خطے سے نہیں دے سکتا۔ ایسی دلفریب جگہ دیکھی، ایسی دلفریب! کہ وہاں سے واپس آنے کو دل ہی نہیں چاہتا تھا۔
دس منٹ تک فی الواقعہ میں جنت کے کسی مقام پرپہنچ گیا تھا، جس کا نشہ آج تک میرے دماغ پر مسلط ہے۔

وہم پیدا کرنا

آپ کسی کوہپناٹائز کرکے اسے کہیں کہ جب میں 5تک گنوں گا توآپ آنکھیں کھول دیں گے اور رہیں گے نیند میں ہی…!
اور پھر آپ اپنے باپ مرحوم یا فلاں مرحوم رشتہ دار کی روح سے ملاقات کریں گے اور اس سے باتیں بھی کریں گے۔ دس منٹ تک آپ اس سے باتیں کریں گے۔
یہ ہدایت دے کر معمول کو جگادیں۔ آپ اسے واقعی کسی سے باتیں کرتے ہوئے دیکھیں گے اور جس مردہ یازندہ انسان کا نام آپ نے لیا ہو گا۔ وہ مثالی جسم میں اس کے سامنے ہو گا اور وہ اسے اچھی طرح دیکھ رہا ہو گا اور اگر معمول ہو شیار آور قابل آدمی ہے تو اس کی باتیں بھی آسانی سے سن اور سمجھ سکے گا، مگر جگائیں نہیں،بلکہ معمول کی صرف آنکھیں کھلوا کرسجشن دیں۔

منفی وہم

سوئے ہوئے معمول کوہدایت دیں کہ میں ’’جب 3تک گنوں گا تو آپ ویسے تو نیند میں رہیں گے، مگر آنکھیں کھول دیں گے اور تم میراباقی جسم دیکھ سکو گے، مگر میرا سر نہ دیکھ سکو گے‘‘۔
یا اس کے علاوہ اور جو کچھ کہناچاہیں تو … معمول پر بالکل ویسا ہی اثر پڑے گا اور معمول جاگنے پر فی الواقعہ آپ کا سر نہ دیکھ کر تعجب میں پڑ جائے گا یا خوف زدہ ہو جائے گا۔
اگرمعمول خوف زدہ ہو تو اسے تسلی دیں اور پھر آنکھیں بند کرنے کا حکم دیں، تاکہ اس کے دل میں پیدا شدہ دہشت حقیقی طور پر جاگنے کے بعد بھی قائم رہے۔

ہدایت بعداز نوم

نیند کی حالت میں معمول کو ہدایت دیں کہ جب آپ جاگیںگے تو یہ کام کریں گے!…مجھے سلام کریں گے…یا مجھے یہ چیز تحفہ میں دیں گے۔اور جاگنے پر میرے الفاظ آپ کویاد نہ رہیں گےکہ میں نے آپ کو کیا کہا تھا۔ مگر یہ حکم ضرور مانوگے۔ جاگنے پرمعمول یقینا ًویسا ہی کام کرے گا۔
جیسا کہ ابتداء میں میں لکھ آیا ہوں، ایک معمول کو میں نے دورانِ خواب کہا کہ تم میرے بھائی کے خلاف گواہی ہرگز نہ دے سکو گے اور ویسا ہی ہوا۔

فریب دینا

نیند کے دوران معمول سے کہیں کہ ’’میں جلتا ہوا سگریٹ آ پ کے جسم سے مس کررہا ہوں، جس کی تکلیف آپ کو ضرور ہو گی‘‘۔
اور اپنی انگلی کا سراس کے جسم سے مس کردیں۔ آپ یقین کیجئے! انگلی کے مس ہونے پر اس کو جلتے سگریٹ کی تکلیف محسوس ہو گی۔ بلکہ جلد پرجلنے کانشان بھی پڑ جائے گا۔
اسی طرح نیند کے عالم میں معمول کی آنکھیں کھلوا کر اسے تنکا دکھائیے اور کہئے کہ یہ شہتیر ہے تو یہ تنکا واقعی اسے شہتیر ہی نظر آئے گا۔

(جاری ہے)

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- ۲۰۱۴



Subscribe for Updates

Name:

Email: