ڈھونڈ کر لائے کوئی ساقی کوثر کی مثال
سارے عالم میں نہیں ایسے پیمبرؐ کی مثال
پیکرِ حسن سہی چاند کا مکھڑا لیکن
اس میں یہ تاب نہیں ہو رخِ انور کی مثال
حسن یکتا ہے بنایا ہے حسین رب نے اُسے
سارا عالم نہیں اس حسن کے پیکر کی مثال
عرش و کرسی میں نہیں کون و مکاں میں بھی نہیں
میرے آقاؐ مرے مولیٰؐ مرے دلبرؐ کی مثال
تابناکی رخ و رخسار کی ہے رشکِ قمر
مشک و عنبر میں نہیں زلفِ معطر کی مثال
جس نے رو رو کے ہدایت کی دعائیں کی ہوں
کوئی دکھلائے تو ایسے کسی رہبر کی مثال
عارفؔ آیا ہے ترے در پہ معافی کے لیے
در کوئی اور نہیں شاہ ترے در کی مثال


(حضرت مولانا مشرف علی تھانوی دامت برکاتہم العالی)
 

 

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- ۲۰۱۴



Subscribe for Updates

Name:

Email: