فتوحات کے دروازہ کھولنے اور فقر و فاقہ کو دُور کرنے کے لئے ایک
دُعا حضرت امام غزالی رحمۃ اللہ کی تصنیف شدہ تحریر کرتا ہوں ، جو کہ یہ ہے:
اَللّٰھُمَّ یَا غَنِیُّ یَا حَمِیْدُ یَا مُبْدِیُٔ یَا مُعْیِدُ یَا رَحِیْمُ یَا
وَدُوْدُ اَغْنِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَ بِطَاعَتِکَ عَنْ مَّعْصِیَتِکَ
وَ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ
امام صاحب امام غزالی رحمہ اللہ اور تمام علماء دین فرماتے ہیں کہ جو شخص اس دُعا کو بعد جمعہ سےپڑھنا شروع کرے گا اور روزانہ ایک سو گیارہ مرتبہ روزانہ پڑھتا رہے گا تو خدا تعالیٰ اس دُعا کے پڑھنے والوں کو مخلوق سے غنی کر دے گا اور ایسی جگہ سے رزق دے گا، جہاں سے اس کو گمان بھی نہ ہو گا اور تمام مخلوق سے بے پرواہ ہو جائے گا۔ مجرب المجرب عمل ہے۔
(اس دعا کو کم از کم چالیس یوم پڑھا جائے اور اس دوران اللہ تعالیٰ
کو ناراض کرنے والے اعمال سے بھی بچا جائے۔ع)
کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان -- ۲۰۱۴