استاد کا بیٹا سفلی عامل ہے

خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے ایک استاد کے گھر جاتا ہوں۔ وہاں ان کے دو بیٹے ہوتے ہیں۔ کمرےمیں  ایک لڑکا، جس کو مَیں نہیں جانتا۔وہ بیٹھا پاخانہ کر رہا ہوتاہے۔ پوچھنے پر استاد کے بیٹے کہتے ہیں کہ یہ بھائی ہے۔ جب کہ حقیقت میں وہ بھائی نہیں ہے۔ ان کا کوئی بیٹا اس شکل کا نہیں ہے۔ پھر مَیں واپس آ جاتا ہوں۔ اس کی کیا تعبیر ہے ؟

(عبد اللہ خلیل، قصور)

تعبیر: آپ کے استاد کے کوئی بیٹے غلط اور سفلی عمل کرتے ہیں۔ آپ نے جو دیکھا، وہ ان کا اصل روپ تھا۔ان سے بچ کر رہیں۔ واللہ اعلم

والدہ پر جناتی حملہ

خواب: میری والدہ کو ایک خواب آیا کہ وہ کھڑی ہیں اور ان کے اوپر لکڑی کی بنی ہوئی کو ئی چیز گر گئ۔ صبح حقیقت میں ان کی طبیعت خراب ہو گئی اور سانس بھی کھینچ کر لینا پڑ رہا ہے۔ اس خواب کی کیا تعبیر ہے؟

(ڈاکٹر نعمان ، کینیڈا)

تعبیر: آپ کی والدہ پر کوئی جناتی حملہ ہوا ہے۔ ان کا باقاعدہ علاج کروائیں۔

بیٹے کی جان کو خطرہ

خواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ میرا چھوٹا بیٹا مجھے کچھ کھلونے اور چیزیں دیتا ہےاور کہتا ہے کہ یہ لے لیں، وہ لوگ ابمجھے مار دیں گے۔ مارنے والے لوگ نظر نہیں آتے اورمیرا بیٹا بہت لوگوں کی بھیڑ میں چلا جاتا ہے۔اس خواب کی کیا تعبیر ہے؟ میں بہت پریشان ہو گئی ہوں۔

(روحینہ ، لاہور)

تعبیر: آپ کے بیٹے پر سخت جادو کا حملہ ہوا ہے ۔ اس کا جلد از جلد علاج کروائیں۔ ایک ہفتہ لگاتار سوا پاؤ چھوٹا گوشت ایک لفافے میں ڈال کر اس کے اوپر سے سات بار وار کر چلتے پانی میں بہا دیں۔

پاؤں کے انگوٹھے پر سانپ کاٹ لیتا ہے

خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میرے پیچھے کچھ سانپ پڑے ہوئے ہیں۔ میں بھاگ رہی ہوں اور وہ پیچھے آ رہے ہیں۔ ایک دیوار پر میں اس طرح چڑھتی ہوں جیسے لٹک جاتے ہیں۔ میں لٹکی ہوئی ہوں اور سوچتی ہوں کہ اب سانپ مجھے نہیں کاٹیں گے۔ اتنے میں ایک سانپ بھی چھلانگ لگاتا ہے اور میرے پاؤں کے انگوٹھے پر کاٹ لیتا ہے۔ اس کی کیا تعبیر ہے؟

(نازیہ ، لاہور)

تعبیر: آپ کے پیچھے جنات پڑگئے ہیں۔ اپنا جلد علاج کروائیں اور حفاظتی اعمال پابندی سے پڑھیں۔ واللہ اعلم

 

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- ۲۰۱۴



Subscribe for Updates

Name:

Email: