اس مضمون میں عاملین کی طرف سے پوچھے جانے والے سوال، جو ان کی ذات
سے متعلق ہوں یا پھر ان کے مریضوں سے متعلق ہوں، تحریر کئے جائیں گے۔ان سوالات و
جوابات کو دینے کا مقصد یہ ہے کہ دوسرے عاملین اور روحانی علاج سے منسلک افراد بھی
فیض یاب ہوں۔
شاگردوں کی نظر کھل گئی، استاد کی نہیں
سوال: میں نے بہت چلے کئے ہیں۔ الحمد اللہ! جادو اور جنات کا علاج کرنا میرے لئے کوئی مشکل نہیں۔میرے بیس کے قریب شاگرد بھی ہیں۔ان میں سے چار کی نظر بھی کھل گئی ہے اور وہ مخلوق کو دیکھتے بھی ہیں۔ مگر میری ابھی تک نظر نہیں کھلی۔میرے شاگرد یہی سمجھتے ہیں کہ میری نظر کھلی ہوئی ہے۔ اگر ان کو حقیقت کا پتہ لگے گا تو میرے لئے شرمندگی کا باعث ہے۔ اس سلسلے میں میری کوئی رہنمائی فرمائیں۔
(پوشیدہ،اوکاڑہ)
جواب: محترم! نظر کھلنے کے بارے میں میری رائے یہ ہے کہ کوئی ایک ایسا آسان سا عمل نہیں، جس کو کرکے یہ چیز حاصل ہو جائے۔ اس کےلئے کئی بار بہت پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں اور ایسا بھی ہوتا ہے کہ بہت آسانی سے یہ چیز حاصل ہو جاتی ہے۔ جو افراد پہلے سے جنات یا آسیب کے مریض رہ چکے ہوں، ان کی نظر عموماً جلد کھل جاتی ہے۔
دوسری بات یہ کہ کئی عاملین بہت چلہ کشی کرتے ہیں اور نظر کھولنے کے اعمال کی طرف بعد میں دھیان کرتے ہیں۔ جتنی زیادہ چلہ کشی کی جاتی ہے، اتنی زیادہ نظر کی بندش لگ جاتی ہے۔ پھر نظر کھولنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔
اس سلسلے میں آپ کی رہنمائی کئے دیتا ہوں مگر اس کو ہی حرفِ آخر نہ سمجھا جائے۔ عام جواب یہی ہے۔ البتہ خاص تو خواص کے لئے ہی ہوتا ہے اور خواص مَیں ان کو سمجھتا ہوں، جن سے عرصہ سے مجالست ہو۔ اس کےعلاوہ نہیں۔اب جواب کی طرف آتا ہوں۔باطنی نظر کھولنے کے درج ذیل طریقے ہیں۔
آپ کے پاس اگر جنات ہیں اور نظر نہیں آتے تو اس میں پریشانی کی بات نہیں۔ کسی بھی ایسے مریض کو تلاش کریں، جس کی نظر کھلی ہوئی ہو۔ جب آپ اس کے سامنے اپناکلام پڑھیں گے تو آپ والےجنات آ جائیں گے اور مریض کو نظر آئیں گے۔ آپ ان جنات سے پوچھ لیں کہ وہ کیا طریقہ ہے، جس کو کرکے آپ کے جنات، آپ کو بھی نظر آئیں؟ یہ طریقہ صرف آپ کے لئے ہی ہوگا۔ اگر ان کو پتہ نہ ہو تو کہہ دیں کہ اپنے کسی بڑے کو بلا لیں یا طریقہ پوچھ کر بتا دیں۔ |
1 |
کسی نقشبندی سلسلے کے بزرگ سے درخواست کریں کہ وہ آپ کے لطائف جاری کروا دیں۔ لطائف جاری ہوتے ہی آپ بہت جلد اپنا مقصود پا لیں گے۔ |
2 |
کثرت سے مراقبہ کی عادت ڈالیں۔ آپ کی باطنی نگاہ باآسانی کھل جائے گی اور آپ جنات کی دنیا میں داخل ہو سکیں گے۔ مراقبہ کسی تجربہ کار کی نگرانی میں کریں۔ |
3 |
کئی ایسے اعمال ہوتے ہیں، جو اللہ ﷻ سے کسی پوشیدہ بات کو جاننے کے لئے ہوتے ہیں۔ آپ خود عامل ہیں، یقیناً جانتے ہوں گے۔ مگر عامل حضرات محنت نہیں کرتے۔ وہ چاہتے ہیں کہ خود سے یہ کام ہو جائے۔ چلہ میں محنت کر لیں گے مگر اللہ ﷻ سے پوچھنے کے لئے اگر لمبا عمل پڑھنا پڑے تو اس کے لئے تیار نہیں۔ آپ اللہﷻ سے پوچھیں، اگر وہ مناسب سمجھیں گے تو آپ کو عطا فرما دیں گے۔ |
4 |
کچھ ٹوٹکے ہوتے ہیں، جو مختلف کتابوں میں دئے گئے ہیں۔ ان میں ایسے ٹوٹکے جو بخوارات والے ہوتے ہیں، جن کو ویران اور ایسی جگہ جلایا جاتا ہے، جہاں جنات کی کثرت ہو، تو جنات کسی بھی روپ میں حاضر ہوتے ہیں۔ آپ ان کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ رات کا وقت ہو، تنہائی ہو اور یقینی بات ہو کہ وہاں جنات کی کثرت ہے۔ |
5 |
آخری بات یہ کہ جنات صرف انسانی شکل میں نہیں آتے، کئی طرح کی شکلوں میں آتے ہیں۔اس میں عامل بہت غلطی کرتے ہیں۔
کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان -- ۲۰۱۴