بیوی عزت کرے اور شوہر کے علاوہ کسی طرف مائل نہ ہو

جوشخص اپنی بیوی کی نظروں میں باعزت ہونا چاہے تو مندرجہ ذیل کلمات کو اپنی بیوی کے پیشانی پرلکھے اور پھر اس کو بیوی کے چہرہ پر پھیر دے تو اس کی بیوی، اس کے علاوہ کسی مرد اور عورت کی طرف مائل نہیں ہوگی اور نہ کوئی اس کے قریب ہوگا۔کلمات یہ ہیں:
ھُوَ اللہُ رَبِّ مُوْسٰی وَہٰرُوْنَ وَ اِبْرَاھِیْمَ عَالِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّھَادَۃِ

برائے محبت

اس نقش کو زردرنگ کے مرغے کے خون سے لکھا جائے۔ نقش یہ ہے

۴ ۹ ۲
۳ ۵ ۷
۸ ۱ ۶

حاکموں اور وزراء سے ملاقات اور مقصد میں
کامیابی اور اپنے خصم پر نفسیاتی دبائو ڈالنا

یہ تعویذ حاکموں اوروزراء سے کامیاب ملاقات کیلئے مجرب ہے۔ جس شخص کا وزراء سے ملاقات کا ارادہ ہو تو اس کی پیشانی پرمذکورہ (برائے محبت والا )نقش کو بنایا جائے اوراس کے ہندسوں کو اس کی انگلیوں پر لکھا جائے، ہفتہ کے دن پہلی گھڑی میں۔ اور اس پر یہ آیت تلاوت کی جائے:
یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَکُوْنُوْا کَالَّذِیْنَ اٰذَوْا مُوْسٰى فَبَرَّاَہُ اللہُ مِمَّا قَالُوْا۝۰ۭ وَکَانَ عِنْدَ اللہِ وَجِیْہًا۝۶۹ۭ (الاحزاب ۶۹)
اورنقش کے مقرر کلمات اس کے بائیں ناخن پر لکھے جائیں۔پھر جس شخص کا وزراء سے ملاقات کا ارادہ ہو، اس کو ملاقات کے لئے بھیج دیا جائے تو مدِّمقابل (وزیر )کی زبان گفتگو کے دوران لڑکھڑا ئے گی۔
 

دشمن کو بیمار یا ہلا ک کرنا

طریقہ اس کا یہ ہے کہ دوانگل چوڑا خنجر لو اور اس پر نقش (برائے محبت والا ) کے مفرد ہند سے لکھو، مہینہ کی آخری تاریخوں میں، اس شخص کے نام کے ساتھ، جس سے سابقہ پڑ جائے۔ اگر اس کو بیمار کرنے کا ارادہ ہوتو اس چھری کو ہلکی آگ میں ڈال دو اور اگر اس کو قتل کر نے کا ارادہ ہو تو سخت تپش والی آگ میں ڈال دو۔

بیوی کی مخالفت اوراس کا علاج

اورجس کو اپنی بیوی کی مخالفت کا ڈر ہو تو اس کا نام، اس کی والدہ کے نام کے ساتھ لکھے۔ پھر اس نام اور مندرجہ ذیل کلمات کو اپنے گھر میں رکھ لے تو اپنی بیوی سے ہرگز کوئی بداخلاقی نہیں دیکھے گا، اگرچہ شوہر اس کو آگ میں جلادے۔کلمات یہ ہیں:
ھُوَ اللہُ رَبِّ مُوْسٰی وَہٰرُوْنَ وَ اِبْرَاھِیْمَ عَالِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّھَادَۃِ ۔

برائے جائز محبت

مندرجہ ذیل آیات وکلمات کو مہندی کے پانی سے مرغی کے انڈے پر لکھو اور اس کو آگ کی گرم راکھ میں دبادو تو وہ تیرے پاس آئے گا یا آئے گی مجنون کی طرح۔ آیات اور کلمات یہ ہیں:
سَنَسْتَدْرِجُہُمْ مِّنْ حَیْثُ لَا یَعْلَمُوْنَ۔وَاُمْلِیْ لَہُمْ اِنَّ کَیْدِیْ مَتِیْنٌ۔(القلم:۴۵-۴۴)
اللّٰھم ھیج وعطف واحرق قلب فلانۃ بنت فلانۃ تظھر فی موضع فلان ابن فلانۃ الساعۃ العجل الوحا و لا تاکل و لا تشرب و لا تنا م بحق ھذہ الایات والقرآن العظیم تاتی تاتی تاتی الساعۃ الساعۃ عاجلا عاجلا عاجلا۔
(کلمات لکھتے وقت سورت کانام اور آیات نمبر نہیں لکھنے۔خ)
 

 

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- ۲۰۱۴



Subscribe for Updates

Name:

Email: