جو بچہ مٹی کوئلہ کھاتا ہو

جو بچہ کوئلہ مٹی کھاتا ہو تو اس کے لئے یہ بہترین عمل ہے کہ کسی میٹھی چیز پر اللہ کا یہ کلام لکھ کر بچہ کو کھلائیں’’فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِیْلًاوَاصْبِرْ نَفْسَکَ مَعَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ رَبَّہُمْ بِالْغَدٰوۃِ وَالْعَشِیِّ یُرِیْدُوْنَ وَجْہَہٗ یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اصْبِرُوْا وَصَابِرُوْا وَرَابِطُوْا وَاتَّقُوا اللہَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ ‘‘
نوٹ چند روز تک لکھ کر کھلائیں اور دو تین روز تک بچہ کو آزاد چھوڑ دیا جائے اور بچہ کا پیچھا کیا جائے لیکن دور دور رہتے ہوئے۔تین چار روز ایسا ہی کرتے رہیں اور جب بچہ مٹی وغیرہ کھاتا ہوا دیکھیںتو فوراََ سخت تنبیہہ کی جائے۔ مسلسل تین روز ایسا ہی کرتے رہیں۔ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ہو گی۔

مثل تیر کے حاجتوں کے حل کا عمل

یہ عمل ان شاء اللہ الکافی، حاجتوں کے حل ہونے میں کافی وافی ہے اور عمل تیز تر اور زودتر ہے۔ اپنی حاجتوں کا خیال رکھتے ہوئے اللہ مشکل کشا کو ان الفاظ میں پکاریں: ’’ اَللّٰہُ کَا فِیْ اَلْکَافِیْ اَلْکَافِیْ وَ خَصَّتُ الْکَافِیْ وَ وَجَدتُّ الْکَافِیْ بِکَافِیْ الْکَافِیْ وَ کَفَانِیْ الْکَافِیْ وَ نِعْمَ الْکَافِیْ وَلِلّٰہِ الْحَمْد‘‘
ان کلمات کو تنہائی میں قبلہ رخ بیٹھ کر با وضو تین سو (۳۰۰) مرتبہ پڑھیں۔ اول و آخر سات مرتبہ درود شریف ملا لیں۔ان شاء اللہ،اللہ الکریم کا کرم ہو جائے گا۔ (اس عمل کو کسی خاص بڑی حاجت کے لئے پڑھیں، عام حاجتوں کے لئے نہیں۔ نیز جب تک حاجت پوری نہ ہو، یہ عمل یقین سے کرتے رہیں۔ خ)

برے جنا ت و دشمنوں سے حصار کیلئے

دشمن خواہ انسانوں میں سے ہو یا جنات میں سے، ان سے حصار و حفاظت کے لئے یہ کریں کہ ایک لکڑی لے کر اس سے حصار کریں یعنی اپنے اردگرد زمین پر حلقہ بنا کر کھینچیں اور آہستہ آہستہ کھینچتے وقت ’’آیۃ الکرسی‘‘ پڑھتے جائیں۔حلقہ بننا ختم ہواور ’’آیۃ الکرسی‘‘ کی تلاوت مکمل ہو۔ اور آپ اس حلقہ Oکے اندر ہیں۔ان شاء اللہ المحیط، ہر طرح کی حفاظت میں رہیں گے۔

 

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- ۲۰۱۴



Subscribe for Updates

Name:

Email: