برائے دفع سحر جادو ٹونہ

الحمد شریف کو ایک سو(۱۰۰) مرتبہ چالیس (۴۰)روز تک پڑھیں۔ ترکِ حیوانات کریں۔ زکوٰۃ ادا ہو گی۔بوقت ضرورت گیارہ مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے مسحور کوپلائیں اور گلے میں باندھیں۔ ان شاء اللہ کیسا ہی سخت جادو،سحر علوی یا سفلی ہوگا ،دور ہو گا۔ عزیمت یہ ہے: ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہ‘‘۔(روزانہ پانی پر دم کرکے دینا ہے۔ اس عمل کو کم از کم اکیس دن تک ضرور کریں۔ اگراثر باقی رہے تو اکتالیس دن تک عمل جاری رکھیں۔ خ)

برائے تسخیر زوجین

’’اَلْحَمْدُ للہ‘‘کو پچاس(۵۰) مرتبہ شیرینی پر دم کر کے کھلائیں۔ تسخیرِ زوجین کے لئے مجرب و آزمودہ ہے۔(یہ عمل بغیر زکوٰۃ نکالے نہ کیا جائے۔ فائدہ نہ ہوگا۔ زوجین میں جو غلط ہو، اس کی جائز تسخیر کی نیت سے عمل کیا جائے۔ خصوصاً شوہر کی تسخیر حرام ہے۔ شوہر کی تسخیر کی اجازت صرف اس وقت ہے، جب وہ بیوی کے جائز اور شرعی حقوق کو پورا ادانہ کر رہا ہو۔ اس وقت بھی صرف جائز حقوق پورا کرنے کی حد تک تسخیر کرنے کی اجازت ہے۔جب وہ جائز حقوق دینا شروع کردے تو عمل کو بند کر دینا چاہئے۔خ)

دفع عقیمہ یعنی بانجھ پن

جس روز عور ت حیض سے پاک ہو، اس روز گیارہ چھوہارے لے کر ہر ایک پر سورئہ مزمل شریف ایک ایک مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔ اور ایک چھوہارہ روز نہارمنہ عورت کو کھلائیں اور مرد ہم بستر ہوتا رہے۔ ان شاء اللہ حمل قرار پائے گا۔

برائے حب و زبان بندی

اس عزیمت کو تین سو(۳۰۰) مرتبہ پڑھ کر شیرینی یا کسی میوہ پر یا کسی خوشبو یا میٹھے پان پر دم کر کے کھلائیں۔ ان شاء اللہ محبت پیدا ہوگی اور زبان مثل حیوان بستہ ہوگی۔ وہ عزیمت یہ ہے: ’’یَااَللّٰہُ یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ یَاقَادِرُ یَافَتَّاحُ یَارَزَّاقُ یَاوَہَّابُ یَامُسْتَقِیْمُ بِحَقِّ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہُ‘‘۔

 

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- ۲۰۱۴



Subscribe for Updates

Name:

Email: