سردرد، دانت درداور ریح کے درد کا علاج

ایک پاک تختی پر پاک ریت بچھا کرایک میخ سے اس پر یہ لکھیں:
اَبْجَدْ ھَوَّزْ حُطِّیْ
اور میخ کو زور سے الف(ابجد کے الف) پر دبائیں اور مریض اپنی انگلی زور سے درد کی جگہ پر رکھیں۔عامل ایک دفعہ سورئہ فاتحہ پڑھے او رمریض سے درد کا حال پوچھیں۔ اگردرد باقی ہو تو اسی طرح ’’ب ‘‘کو دبائیں۔ ایک ایک حرف پر اسی طرح عمل کریں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ حروف ختم نہ ہونے پائیں گے اور درد جاتا رہے گا۔

سانپ،بچھو یا بھڑ وغیرہ کا کاٹ لینا

ذرا سے پانی میں نمک گھول کرجس جگہ کاٹا ہو، اس جگہ ملتے جائیں اور سورئہ کافرون (مکمل) پڑھ کر دم کر تے جائیں۔ بہت دیرتک ایسا ہی کریں۔

ہر طرح کی بیماری

چینی کی تشتری پر سور ئہ فاتحہ اور یہ آیتیں لکھ کر روزمرہ بیمار کو پلایا کریں۔ بہت ہی تاثیر کی چیز ہے۔آیاتِ شفا یہ ہیں:
وَیَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَ ۔وَاِذَا مَرِضْتُ فَہُوَیَشْفِیْنِ ۔وَ شِفَاءٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِوَہُدًى وَّرَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ۔وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا ہُوَشِفَاءٌ وَّرَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ وَلَا یَزِیْدُ الظّٰلِـمِیْنَ اِلَّا خَسَارًا۔ قُلْ ہُوَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا ہُدًى وَّشِفَاءٌ۔یَخْرُجُ مِنْۢ بُطُوْنِہَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُہٗ فِیْہِ شِفَاءٌ لِّلنَّاسِ۔

ہمیشہ لڑکی ہونا

ا س عورت کا خاوند یاکوئی دوسری عورت اس کے پیٹ پر انگلی سے کنڈل یعنی دائرہ ستر(۷۰) بار بنائے اور ہر دفعہ میں’’ یَامَتِیْنُ ‘‘کہے۔ ان شاءاللہ لڑکا پیدا ہو گا۔ ( کسی نامحرم سے ہرگزیہ عمل نہ کروایا جائے۔ خ )

ہر قسم کے درد کا علاج

ہر قسم کا درد، خواہ کہیں ہو، یہ آیت بسم اللہ سمیت تین دفعہ پڑھ کر دم کریں اور کسی تیل وغیرہ پرپڑھ کر مالش کریں یا باوضو لکھ کر باندھیں۔
وَبِالْحَـقِّ اَنْزَلْنٰہُ وَبِالْحَقِّ نَزَلَ۰ۭ وَمَآ اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّنَذِیْرًا

برائے دفع مِرگی

ِ آیات ذیل کو لکھ کر گلے میںڈال دیا جائے:
بسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ رَبِّ اَنِّىْ مَسَّنِیَ الشَّیْطٰنُ بِنُصْبٍ وَّعَذَابٍ۔ رَبِّ اَنِّىْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَاَنْتَ اَرْحَـمُ الرّٰحِمِیْنَ۔ رَّبِّ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ ہَمَزٰتِ الشَّیٰطِیْنِ وَاَعُوْذُ بِکَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ۔

ایا م ما ہواری کی کمی

اگر ایا م ما ہواری میں کمی ہو اور اس سے تکلیف ہو تو آیاتِ ذیل کو لکھ کرگلے میں اس طرح ڈال دیں کہ تعویذ رحم پر پڑا رہے: بسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ وَجَعَلْنَا فِیْہَا جَنّٰتٍ مِّنْ نَّخِیْلٍ وَّاَعْنَابٍ وَّفَجَّــرْنَا فِیْہَا مِنَ الْعُیُوْنِ لِیَاْکُلُوْا مِنْ ثَمَرِہٖ وَمَا عَمِلَتْہُ اَیْدِیْہِمْ اَفَلَا یَشْکُرُوْنَ۔اَوَلَمْ یَرَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْٓا اَنَّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ کَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنٰہُمَا وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ کُلَّ شَیْءٍ حَیٍّ اَفَلَا یُؤْمِنُوْنَ۔

ایام ماہواری کی زیاد تی

ِ اگر کسی کو ایام ماہواری زیادہ آتے ہو ں اور اس سے تکلیف ہو تو آیاتِ ذیل کو لکھ کر گلے میں اس طرح ڈال د یں کہ تعویذ رحم پر پڑا رہے: بسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ وَقِیْلَ یٰٓاَرْضُ ابْلَعِیْ مَاءَکِ وَیٰسَمَاءُ اَقْلِـعِیْ وَغِیْضَ الْمَاءُ وَقُضِیَ الْاَمْرُ وَاسْـتَوَتْ عَلَی الْجُوْدِیِّ وَقِیْلَ بُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظّٰلِــمِیْنَ
﴿سُوْرَةُ ھُوْدٍ: ۴۴﴾
 

نظرِ بد

اگر نظرِ بد کا احتمال ہوتو آیاتِ ذیل لکھ کر گلے میں ڈال دیں:
بسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔وَاِنْ یَّکَادُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَیُزْلِقُوْنَکَ بِاَبْصَارِہِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّکْرَ وَیَقُوْلُوْنَ اِنَّہٗ لَمَجْنُوْنٌ۝۵۱ۘ وَمَا ہُوَاِلَّا ذِکْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ۝۵۲ۧ (القلم:۵۲-۵۱)
 

 

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- ۲۰۱۴



Subscribe for Updates

Name:

Email: