یوم سیز دھم النمل۲۷

۱۱۵۹ ۴۷۹۶ ۹۱ ۳۲۵۷۰۲ ۲۶۳۲
۳۲۵۷۰۰ ۲۶۳۵ ۱۱۵۷ ۴۷۹۴ ۹۴
۴۷۹۲ ۹۲ ۳۲۵۷۰۳ ۲۶۳۳ ۱۱۶۰
۲۶۳۶ ۱۱۵۸ ۴۷۹۵ ۹۰ ۳۲۵۷۰۱
۹۳ ۳۲۵۶۹۹ ۲۶۳۴ ۱۱۶۱ ۴۷۹۳

وفق=۳۳۴۳۸۰

بخار سے شفاءہو

اگر کسی کو بخار ہو تو اس وفق کو لکھ کر اس کے ہر چہار طرف یہ آیت لکھ کر مریض کو پہننے کے لئے دیاجائے اور ایک وفق اسی طرح اسے عرقِ گلاب میں دھو کر پلایاجائے تو اس کابخار اتر جائے گا۔
اَنْۢ بُوْرِکَ مَنْ فِی النَّارِ وَمَنْ حَوْلَہَا۝۰ۭ وَسُبْحٰنَ اللہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۝۸(النمل:۸)
 

غائب چیز واپس مل جائے
 

اگر کوئی چیزغائب ہو گئی ہو اور اس کی واپسی مقصود ہو یا کوئی چیز ضائع ہو گئی ہو اور اس کانعم البدل مطلوب ہو تو اس وفق کو لکھ کر اس کے ہر چہار طرف یہ آیت لکھ کر اس کو پہنے اور اسی آیت کو ایک سو گیارہ بار پڑھ کر اس کے وسیلہ سے دعا مانگےتو مقصود حاصل ہو گا۔ لیکن اس آیت کوپڑھنے کے بعد سجدہ تعظیمی باری تعالیٰ کی جناب میں کرے کہ یہ آیت، آیت سجدہ ہے۔
اَلَّا یَسْجُدُوْا لِلہِ الَّذِیْ یُخْرِجُ الْخَبْءَ فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَیَعْلَمُ مَا تُخْفُوْنَ وَمَا تُعْلِنُوْنَ۝۲۵ (النمل:۲۵)
 

غم دور ہوںاور خوشیاں ملیں

اگرہموم وغموم انسان کو اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہوں اور ان سے جان ہی نہ چھوٹتی ہو تو اس وفق کو لکھ کر اس کے ہر چہار طرف یہ آیت لکھ کراس کو اپنے پاس رکھے اور اس آیت کاکھلا ور درکھے تو اس کے غم دور ہوں اور خوشی حاصل ہو۔ لیکن اس آیت کو پڑھنے کے بعد سجدہ تعظیمی باری تعالیٰ کی جناب میں کرے کہ یہ آیت، آیت سجدہ ہے۔
اَللہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَرَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۝۲۶۞ (النمل:۲۶)
 

غائب واپس آئے

اگر کسی غائب کو واپس لانا ہو تو اس وفق کو لکھ کر اس کے ہرچہار طرف یہ آیت لکھ کر اس کے نیچے اس غائب کانام بمعہ والدہ کے لکھ کراس کو ہوا میں لٹکائے اور ان آیات کو روزانہ ایک سوآٹھ(۱۰۸) بار بوقت نصف شب پڑھ کر اس کی واپسی کی دعا مانگے تو غائب کی واپسی ہو گی اور جب مقصد حاصل ہو جائے تو اس وفق کو اتار کر کسی درخت میں جہاں پاکیزہ پانی سے سیرابی ہوتی ہو، دھو کر اس کی جڑوں میں ڈال دے۔ یہ حکم اس قسم کے تمام اعمال کے لئے ہیں۔
اِنَّہٗ مِنْ سُلَیْمٰنَ وَاِنَّہٗ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۝۳۰ۙ اَلَّا تَعْلُوْا عَلَیَّ وَاْتُوْنِیْ مُسْلِـمِیْنَ۝۳۱ۧ (النمل:۳۱-۳۰)
 

غیبی امداد حاصل ہو

اگر کسی معاملے میں غیبی امداد درکار ہو تو اس وفق کو لکھ کر اس کے ہر چہار طرف یہ آیات لکھ کر اس کو اپنے پاس رکھے اور ان آیات کاکھلا ورد کرے تو اس کو غیبی مدد حاصل ہو گی۔
اَنَا اٰتِیْکَ بِہٖ قَبْلَ اَنْ تَقُوْمَ مِنْ مَّقَامِکَ۝۰ۚ وَاِنِّىْ عَلَیْہِ لَقَوِیٌّ اَمِیْنٌ۝۳۹ قَالَ الَّذِیْ عِنْدَہٗ عِلْمٌ مِّنَ الْکِتٰبِ اَنَا اٰتِیْکَ بِہٖ قَبْلَ اَنْ یَّرْتَدَّ اِلَیْکَ طَرْفُکَ۝۰ۭ (النمل:۴۰-۳۹)
 

ہر قسم کی آفات سے امان

اگر تمام آفات سے امان مطلوب ہو تو اس وفق کو لکھ کر اسکے ہرچہار طرف یہ آیت لکھ کراس کو اپنے پاس رکھے اور اس آیت کوورد کرنے کے بعد دعا مانگے تو اسے تمام آفات سے نجات ملے۔
الْحَمْدُ لِلہِ وَسَلٰمٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰى۝۰ۭ اٰۗللہُ خَیْرٌ اَمَّا یُشْرِکُوْنَ۝۵۹ۭ (النمل :۵۹)
 

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- ۲۰۱۴



Subscribe for Updates

Name:

Email: