یَا حَسِیْبُ کے خواص اور اثرات

یہ اسم مشترک ہے اور اس کے اعداداسی (۸۰) ہیں۔

برے ھمسائے اور دشمن سے حفاظت

اگرکوئی اکتالیس(۴۱) بار وسوسہ کو دور کرنے کے لئے اور برے ہمسایہ کے شر سے اور دشمنوں کی دشمنی سے بچنے کے لئے پڑھے تو محفوظ ومامون رہے۔

آنکھ کے زخم اور خوف کا علاج

اور اگر کسی کی آنکھ میں زخم ہوگیا ہو یا کوئی اور خوف طبیعت میں پیدا ہوگیا ہو تو وہ صبح شام ستر(۷۰)مرتبہ ایک ہفتہ تک اس اسم کو پڑھتارہے۔ اللہ تعالیٰ حفظ وایمان میں رکھیں گے۔ اس کا وظیفہ یہ ہے۔:
 

حسبی اللہ الحسیب

اوراس کے پڑھنے کی ابتداءچاند کی پہلی جمعرات سے کرے۔ بحکم خدا مراد کو پہنچے۔
 

چور، برئے ھمسائے، دشمن اور نظرِ بد سے حفاظت
 

جو کوئی چور ، برے ہمسایہ ، دشمن ، نظر بد سے ڈر ے تو آٹھ دن تک صبح وشام مذکورہ طریقے سے ستتر(۷۷) مرتبہ روزانہ

حسبی اللہ الحسیب

پڑھے۔ اللہ جل مجدہ مامون ومحفوظ رکھے اور جو اثرات ہوں، وہ جاتے رہیں۔ آٹھ دن تک یہ وظیفہ جاری رکھے۔
الحسیب کا نقش معظم۔

۷۸۶

۱۵ ۲۶ ۲۷ ۲ ۱
۲۱ ۱۸ ۱۷ ۲۴
۱۶ ۲۳ ۲۲ ۱۶
۲۸ ۱۳ ۱۴ ۲۵

یَا جَلِیْلُ کے خواص اور اثرات

یہ اسم جلالی ہے اور اس کے اعدادتہتر(۷۳) ہیں۔

اللہ تعالٰی سے سچی محبت

جوشخص روزانہ سات مرتبہ اس کا وظیفہ پڑھے، اسے اللہ تعالیٰ سے سچی محبت ہو جائے۔

جلال اور رعب کے لئے

اور اگر اول وآخر درود شریف گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھے اور درمیان میں ۱۰۰ مرتبہ یہ وظیفہ پڑھے۔ صاحبِ جلال ہوجائے اور لوگوں پر اس کا رعب چھا جائے۔

حصولِ عزت و تعظیم

اور اگر کوئی اس کا نقشِ مقدس مشک اور زعفران سے لکھ کر اس کا پانی پئے یا اس کا نقش اپنے پاس رکھے تو تمام خلائق میں اس کی توقیر وتعظیم بڑھے اوراس کی عظمت بلند ہو۔
الجلیل کا نقش معظم۔

۷۸۶

۱۳ ۲۴ ۲۶ ۱۰
۱۹ ۱۷ ۱۵ ۲۲
۱۴ ۲۱ ۲۰ ۱۸
۲۷ ۱۱ ۱۲ ۲۳

 

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- ۲۰۱۴



Subscribe for Updates

Name:

Email: