لوح برج سرطان حاکم سیارہ قمر

قیمت:1500روپے

یہ لوح ان تمام افراد کے لیے مؤثر ہے جن کی تاریخ پیدائش 22؍جون تا23؍جولائی ہے
یا جن افراد کا نام ان حروف (ہ،ح)سے شروع ہوتا ہے۔
اَللّٰھُمَّ یَادَھْمُوْثَ اَرْخَا اَرْخِیْمً اَرْخِیْمُوْنَ۔٭اَلَّذِیْ ھُوَالرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ مَلَائَ کُلِّ شَیْ عَدَلُہَ وَرَحْمَتُہٗ وکَرْمُہٗ۔
ترجمہ؛’’اے وہ ذات جو رحمن اور رحیم ہے جس کاکرم،رحمت اورعدل ہر چیز پر محیط ہے۔‘‘
یہ کلمہ برج سرطان پر کندہ ہے جس کی برکت سے برج قائم ہے اور جوفرشتے اس برج اورآسمان پر ہیں اسی کلمہ سے اللہ تعالیٰ عزوجل کی حمد وثنا کرتے رہتے ہیں۔ جب کوئی فرد اِن اسماء اور بروج کے طلسمات کواپنے پاس رکھتا ہے توفرشتے اس کی طرف متوجہ ہوکر اس کا مقصد معلوم کرتے ہیں۔ اگر اس کی خواہش جائز ہے تو وہ سب اس کی حاجت روائی کی دُعا کرتے ہیں۔اگر اس کی نیت بدی پر ہے تو خاموش ہوکر کہتے ہیں کیسا دلیر بندہ ہے کہ اپنے مالک سے بدی کا طلب گار ہے اور دُعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس کی خواہش کو بھلا دے ،عدم قبول ِدُعا کی یہی وجہ ہے۔جاہل گمان کرتے ہیں کہ کلام ِ الٰہی میں تاثیر نہیں،اللہ تعالیٰ ایسے عقیدہ سے بچائے۔آمین
یَاشَلِیْخُوْثَا اَجِبْ یَامَرْعَیَائِیْل۔اَلَّذِیْ رَفَعَ سَمٰوٰتِ بِغَیْرِ عَمَدٍ۔ ترجمہ:’’وہ ذات جس نے آسمان کو بغیر ستون کے بلند فرمایا ۔‘‘
منسوبی اسماء: (یارحمٰن یا رحیم)جو روزانہ ورد کئے جائیں گے۔
عاملین وکاملین فرماتے ہیں کہ یہ اسم برجِ سرطان سے منسوب ہے ۔اوریہ وہ اسم جس کی برکت سے حاملان ِعرش ،عرش کو اُٹھائے ہوئے ہیں۔
خواص لوح سرطان
اس لوح کی برکت سے حامل لوح نظام ہضم ،جلدی امراض سانس اور گردوں کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔یہ لوح خود اعتمادی ،محبت وشفقت آمیز خیالات میں وسعت اور گہرائی پیدا کرتی ہے۔ جنسی سرد مہری کو ختم کرتی ہے۔ خواتین میں نسوانی حسن وخوبصورتی کوجاذبیت بخشتی ہے۔ خواتین میں مادرانہ جذبہ مضبوط ہوتا ہے اور مردوں میں تحفظی جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ گھریلو اشیاء کی سپلائی کرنے والے ،دکاندار ،پراپرٹی ڈیلر،مشروبات اور خوردو نوش کی چیزوں کاکاروبار کرنے والے افراد کے لیے یہ لوح خیر وبرکت اور ترقی کا سبب بنتی ہے۔ یہ لوح سوموار کے دن ساعت قمر میں ان اوقات میں تیار کی جاتی ہے جب شمس برج سرطان میں ہو۔
صدقات: چاول ،کیلا،شیریںجوس، دہی ،سفید کپڑا،کافور،سفید جانور وغیرہ
اوقات صدقہ اور لوح پہننے کا وقت: سوموار کو شام کے وقت

منسوبی لوح یہ ہے

اس لوح کے سیدھی طرف(یارحمٰن یا رحیم) کا نقش مربع نصفی (578نصف کیا281=8-289)اور الٹی طرف (یَاشَلِیْخُوْثاَ)کا مربع نصفی (1458نصف کیا721=8-729)پُرکیا گیا ہے۔برج سرطان اور اس کے حاکم سیارہ قمر کی منسوبات لوح میں دی گئی ہیں۔ لوح کو مطلوبہ وقت میں تیار کرکے اپنے پاس رکھیں۔ واضح رہے کہ یہ الواح کاغذ پر تیار نہیں کی جاتیں بلکہ دھات پر ہی ان کے قوی ترین اثرات ہوتے ہیں۔ اگر کسی وجہ سے خود تیار نہ کرسکیں تو خوبصورت لاکٹ کی شکل میں دھات پر تیار شدہ لوح بھی مناسب ہدیہ پر ہم سے منگواسکتے ہیں ۔تحریر کردہ صدقہ کسی غریب مسکین کو دے کر لوح پہن لیں۔ اور روزانہ منسوبی اسمائے باری تعالیٰ کا کثرت سے ورد کریں۔ ان شاء اللہ بہت جلد لوح کے فیوض وبرکات حاصل ہونے لگیں گے۔
نوٹ: نقالوں سے محتاط رہیں اور یہ الواح صرف روحانی دکان دار العمل چشتیہ سے طلب فرمائیں۔ کیونکہ تمام الواح عملیاتی قواعد وضوابط کے مطابق تیار کی جاتی ہیں۔ ربع صدی کی تحقیق کے بعد یہ الواح تیار کی گئی ہیں۔ اب تک ہزاروں افراد اِن الواح کے فیوض وبرکات سے کامیاب زندگی گزاررہے ہیں۔
 

رعایتی پالیسی

پرچون اور تھوک … دونوں طرح دستیاب ہیں۔

قیمت فروخت ۔۔۔۔۔۔ تھوک وپرچون

Retail,پرچون۔  

رعایت قسم
کوئی نہیں عوام
کوئی نہیں ممبر خزینہ روحانیات
کوئی نہیں شاگرد (جو ممبر نہیں)۔
5% ممبرخزینہ روحانیات + شاگرد

Wholesale,تھوک۔  

تھوک کے لیے کم از کم 6 عدد الواح لینا لازمی ہے۔

۔6عدد الواح خریدنے پر %10 رعایت حاصل کریں۔

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  --  2021

Subscribe for Updates

Name:       

Email: