کورسز میں سکھانے کا طریقہ کار یہ ہے کہ جس کورس میں داخلہ لیا جائے گا، اس کورس کے اسباق سبقاً سبقاً ارسال کئے جائیں گے۔ ارسال کردہ اسباق کی تکمیل پر اطلاع دینا ہوتی ہے۔ پھر آگے کے اسباق ارسال کئے جاتے ہیں۔ جن کورسز میں عملیات ہیں، ان میں اعمال کے ساتھ ساتھ تعویزات ، نقوش و فلیتوں کی زکوٰۃ نکلوائی جاتی ہے۔ اور جن میں عملیات نہیں، صرف سمجھنا ہوتا ہے، ان میں اسباق کے آخر میں درج سوالات حل کرکے ارسال کرنا ہوتے ہیں۔ پھر اگلے اسباق ارسال کئے جاتے ہیں۔  ہر کورس کی فیس الگ الگ ہے اور مدت بھی الگ ہے۔ کچھ لوگ جلدی کر لیتے ہیں اور کچھ لوگ زیادہ دیر لگاتے ہیں۔ اسی طرح کچھ لوگ مکمل کورس نہیں کرنا چاہتے، ان کے لئے درسگاہ سے خصوصی نصاب تیار ہوتا  ہے۔ اس لئے ان کے کورس کی فیس بھی الگ ہوتی ہے۔ لہٰذا جس کورس میں آپ دلچسپی رکھتے ہیں، اس کے بارے میں معلومات رابطہ کرکے حاصل کر سکتے ہیں۔
کورسز کی مختصراً تفصیل درج ذیل ہے

عامل جنات - ماہر عامل جنات ۔ ابتدائی

ۘاس کورس میں جنات کے حاضری والے مریضوں کا کامل علاج کرنا سکھایا جاتا ہے۔ مریض کے اندر حاضری کرنا، حاضری ہونے کے بعد جناتوں سے نمٹنے کے طریقے، جسمِ مریض میں جن کو قید کرنا، جن کو بوتل میں بند کرنا، جسمِ مریض میں حاضر جن کو جلانا وغیرہ اور مریض کی حفاظت کے عمل۔ الغرض اس طرح کے کافی عملیات سکھائے جاتے ہیں۔

اس کورس میں جنات کے عام مریضوں کا مکمل علاج کرنا سکھایا جاتا ہے۔ حاضری والے مریضوں کا علاج اس کورس میں شامل نہیں ہے۔ جنات کو جلانے کے عمل، گھر سے نکالنے اور حفاظت کے عمل، الغرض اس طرح کے کافی عملیات سکھائے جاتے ہیں۔

 

علاج السحر- ماہر

علاج السحر- ابتدائی

اس کورس میں علیحدہ علیحدہ سحر سے پیدا کردہ مشکلات و مصائب کا توڑ سکھایا جاتا ہے۔ مثلاً بندش کاروبار، بندش اولاد، بندش نکاح، بندش رزق،بندش شہوت، سحر الامراض، سحر التفریق وغیرہ- الغرض سحر کی تقریباً ہر قسم کا علاج کرنا سکھایا جاتا ہے۔ نیز سحر مدفون کا پتہ لگانا، دور والے مریض کا بغیر اُس کو بتائے علاج کرناوغیرہ۔ مریض کی حفاظت کا عمل بھی اس کورس کا حصہ ہیں۔

اس کورس میں سحر کے عام مریضوں کا کامل علاج سکھایا جاتا ہے۔ سحر کے اثرات کو جلانا، جادو کو گھر سے نکالنا۔ الغرض اس طرح کے کئی عملیات سکھائے جاتے ہیں۔

 

 

علم التشخیص - ماہر

علم التشخیص - ابتدائی

اس کورس میں بذریعہ مؤکلات اور روحانی باطنی رابطے کے ذریعے تشخیص کرنا سکھایا جاتا ہے۔ دور کے مریض کی تشخیص کرنا جس کا کوئی کپڑا یا خود مریض کا آنا ممکن نہ ہوا۔ مٹی سونگھ کر جادو کا پتہ لگانا۔ مکان کی تشخیص کرنا۔ اس طرح کے کئی طریقے سکھائے جاتے ہیں۔

اس کورس میں مریض کی روحانی طور پر تشخیص کرنے کے کافی طریقے سکھائے جاتے ہیں۔ مثلاً کپڑے کے ذریعے، دھاگہ کے ذریعے، چینی کھلاکر، پانی پلا کر،علم الاعداد کے ذریعے اور اس طرح کے اور بہت طریقے سکھائے جاتے ہیں۔

علم الحب - ماہر

علم الحب - ابتدائی

اس کورس میں مطلوب کو حاضر کرنا، مطلوب سے محبت جس تک رسائی ممکن نہ ہو یعنی دور ہو، تسخیر مطلوب اور تسخیر عام وغیرہ کے عمل سکھائے جاتے ہیں۔
 

اس کورس میں حب کے کافی عملیات اور ان کے استعمال کے مختلف طریقے سکھائے جاتے ہیں۔ خصوصاً زوجین میں محبت کے عملیات سکھائے جاتے ہیں۔ اس کورس میں مطلوب کو قریب تصور کیا جاتا ہے یعنی کہ مطلوب تک رسائی ممکن ہو۔

علم البغض و جدائی - ماہر

علم البغض و جدائی - ابتدائی

اس کورس میں دشمنوں کے درمیان جدائی کے عمل سکھائے جاتے ہیں۔ نیز طلاق کروانا صرف اس صورت میں جب کہ معتبر مفتی فتوٰی دیدے کہ طلاق کروانے کا عمل کرنا جائز ہےمثلاً شوہر انتہائی ظالم قسم کا ہو اور بیوی رہنا نہ چاہتی ہو۔ ناجائز تعلقات والوں میں جدائی وغیرہ کے عملیات اس کورس کا حصہ ہیں۔

اس کورس میں دو شخصوں کے درمیان جدائی کے عمل سکھائے جاتے ہیں۔ نیزغلط قسم کی صحبت،عشق وغیرہ کے چکرمیںمبتلا افراد کی جدائی کے عملیات بھی اس کورس کا حصہ ہیں۔
 

 

طبیب روحانی - ماہر

طبیب روحانی - ابتدائی

اس کورس میں خاص خاص بیماریوں کا روحانی علاج سکھایا جاتا ہے۔ مثلاً شوگر، کینسر، فالج، بلڈ پریشر ، ہیپاٹائٹس،ٹائفائیڈ وغیرہ۔ نیز لا علاج و مایوس العلاج مریض اور ہر قسم کے دردوں کے لئے عمل بھی سکھایا جاتا ہے۔

اس کورس میں سر سے لے کر پیر تک کی عام بیماریوں کا روحانی علاج سکھایا جاتا ہے۔
 

 

علم الدفاع - ماہر

علم الدفاع - ابتدائی

اس کورس میں عامل کا دفاع بہت مضبوط کیا جاتا ہے۔ جلالی اور جمالی چلوں کو کرتے وقت بڑے حصار کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ کورس کرنے کے بعد عامل کو مخفی مخلوق کے ذریعے دفاعی قوت حاصل ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے مخالف جنات و شیاطین عامل سے ڈرنا شروع کر دیتے ہیں اور جنوں میں عامل کی ہیبت بیٹھ جاتی ہے۔ اور جنات عامل کا مقابلہ کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

اس کورس میں عامل کا بنیادی روحانی دفاع مضبوط کیا جاتا ہے جس کی ضرورت جنات اور جادو کے علاج میں پڑتی ہے۔ یہ کورس ان مریضوں کے لئے بھی مفید ہے جو چاہتے ہیں کہ جادو اور جنات سے ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو جائیں اور بار بار جادو یا جنات کے اثرات میں مبتلا نہ ہوں۔

 

علم الحاضرات - ماہر

علم الحاضرات - ابتدائی

اس کورس میں حاضرات کے بڑے اعمال سکھائے جاتے ہیں۔ مریض پر حاضرات کرنا ، بڑی عمر کے معمول پر حاضرات کرنا، ظاہری یعنی کھلی آنکھوں معمول کاحاضرات سے بات چیت کرنا، خود عامل اپنے اوپر بھی حاضرات کر سکتا ہے۔ الغرض اس طرح کے کئی طریقے سکھائے گئے ہیں۔

اس کورس میں حاضرات کا بینادی علم، شرائط عامل، شرائط معمول اور شرائط جگہ حاضرات وغیرہ بتایا گیا ہے۔ نیز بچوں پر مختلف طریقوں سے حاضرات کرنے کے طریقے سکھائے گئے ہیں۔ مثلاًآنکھیں بند کراکر، شیشے میں ،پانی میں، ناخن میں، نقش پر، ہتھیلی پر- الغرض اس طرح کے کئی طریقے سکھائے گئے ہیں۔

علم الاعداد - ماہر

علم الاعداد - ابتدائی

اس کورس میں علم الاعداد کی ماہرانہ معلومات دی جاتی ہیں۔ کورس کرنے والا کئی طرح کی رپورٹس تیار کر سکتا ہے۔ کئی طرح کے موازنہ کر سکتا ہے۔ ماہرانہ طور پر کئی طرح کے سوالات کے جوابات دے سکتا ہے۔

اس کورس میں علم الاعداد کی بنیادی معلومات دی جاتی ہے اور ہر عدد کے بارے میں مکمل رہنمائی کی جاتی ہے۔ اس کورس کو کرنے سے کورس کرنے والا کئی سوالات کے جوابات بذریعہ علم الاعداد دینے کے قابل ہو جاتا ہے۔

علم النقوش - ماہر

علم النقوش - ابتدائی

اس کورس میں مخمس (۵×۵)، مسدس (۶×۶) سے لے کر (۱۰×۱۰) کو چاروں چالوں سے بھرنے کے اور استعمال کرنے کے طریقے سکھائے جاتے ہیں۔ نیز کون سے نقش کو کب اور کس موقع پر استعمال کرنا چاہئے، اس کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔

اس کورس میں مثلث (۳×۳) اور مربع (۴×۴) کو چاروں چالوں سے بھرنے کے اور استعمال کرنے کے طریقے سکھائے جاتے ہیں۔ مثلث یا مربع کو کب اور کس موقع پر استعمال کرنا چاہئے، اس کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔

واپسی سحر۔ ماہر

واپسی سحر۔ ابتدائی

اس کورس میں ایسے عملیات سکھائے جاتے ہیں جن کی مدد سے ساحروں اور دشمنوں پر ان کے کئے ہوئے اعمال واپس پلٹے جاتے ہیں۔ یہ کورس صرف عاملین کے لئے ہے۔عام آدمی یا غیر عامل اگر واپسی کے اعمال کسی ساحر یا جادو گر پر کرے گا تو اس کا شدید نقصان دیکھنے میں آیا ہے۔


 

اس بات کا فتوٰی موجود ہے کہ سحر کو واپس کرنا جائز ہے۔ جب ساحر یا دشمن باز نہ آئے اور مسلسل سحر کرکے یا کروا کے تکلیف دیتا رہے تو سحر کو واپس کرنا مجبوری بن جاتا ہے کیونکہ مریض مکمل شفایاب نہیں ہو رہا ہوتا۔ اس کورس میں ایسے عملیات سکھائے جاتے ہیں جن کے ذریعے ساحر(جس نے سحرکیا ہے ) یا دشمن( جس نے سحرکروایا ہے) پرسحر و جادو واپس چلا جاتا ہے۔

علم النکاح

علم الساعات

اس کورس میں حصول رشتہ کے عملیات سکھائے جاتے ہیں۔ رشتہ جلد ہو ، گھر کثرت سے پیغام آئیں، من پسند رشتہ، جو لوگ رشتہ کے لئے راضی نہ ہوں ان کو راضی کرنا، پیغام نکاح کی منظوری- الغرض اس طرح کے کئی عملیات سکھائے جاتے ہیں۔ اور حصول رشتہ کے عملیات کی بنیادی معلومات بھی اس کورس کا حصہ ہیں۔

اس کورس میں ساعات نکالنا،نیز کون سی ساعت میں کون سا کام کرنا بہتر ہوتا ہے، سعد و نحس ساعات وغیرہ کا علم سکھایا جاتا ہے۔ الغرض ساعات کے بارے میں مکمل علم سکھایاجاتا ہے۔

 

 

روحانیت کی ترقی کا کورس

عملیات کا بنیادی کورس

اس کورس میں عامل کو روحانیت کی ترقی کے عملیات سکھائے جاتے ہیں۔ جتنی روحانیت میں ترقی ہوتی ہے اتنی ہی چلہ کشی، زکوٰۃ اعمال اور علاج مریض میں اللہ تعالٰی کامیابی عطا فرماتے ہیں۔ نیز روحانی ترقی ہی وہ پہلی سیڑھی ہے جس پر قدم رکھ کر عامل مخفی دنیا میں قدم رکھتاہے۔ مؤکلات و جنات سے بات چیت، باطنی نگاہ سے دیکھنا ، باطنی طور پر بات چیت اور آخر کار ظاہری جنات و مؤکلات کی حاضری اور بات چیت ہونے لگتی ہے۔  گناہ روحانیت کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔  جتنا تقوٰی ہوگا، روحانیت اتنی قوی ہوگی۔

اس کورس میں عملیات کی بنیادی معلومات دی جاتی ہیں۔ شرائط چلہ کشی و زکوٰۃ عمل و نقوش، شرائط علاج برائے معالج ومریض۔ خاص ہدایات و پرہیزبرائے روحانی مریض۔ جنات اور سحر و جادو کے مریض کے لئے خاص ھدایات و پرہیز۔  جنات و جادو کے علاج کے دوران عامل کے لئے خاص ہدایات و پرہیز بتائے گئے ہیں۔
 

 

اسم اعظم کورس

بندش کورس

ہر انسان کے لئے الگ اسمِ اعظم ہوتا ہے۔اس کورس میں عامل کو اسمِ اعظم نکالنا سکھایا جاتا ہے۔ اسمِ اعظم کے بارے میں جدید تحقیق اور مسند روایات سے جو اسمِ اعظم ثابت ہیں، ان سب کو بھی یکجا کیا گیا ہے۔ اسمِ اعظم کے استعمالات اور اسم اعظم کے ورد کا خاص طریقہ جس سے اسمِ اعظم کا بھرپور فائدہ پڑھنے والے کوہوتا ہے بھی بتایا گیا ہے۔

 

اس کورس میں نکاح باندھنا، شہوت باندھنا، کاروبار باندھنا، سفر باندھنا، رزق باندھنا- الغرض اس طرح کے کافی عملیات سکھائے جاتے ہیں۔ تمام عملیات میں یہ اصول مدِّ نظر رکھیں کہ کسی بھی صورت میں معتبر مفتی کے تحریراً فتوٰی کے بغیر عمل نہیں کریں گے۔ یہ کورس علمائے کرام اور مفتیانِ عظام کے لئے ہے۔ عوام کو صرف اسی صورت میں سکھایا جاتا ہے، جب اطمینان ہو کہ ناجائز نہ کریں گے، ورنہ صاف معذرت کر لی جاتی ہے۔

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2021



Subscribe for Updates

Name:

Email: